گوگل سے بہتر تھری ڈی میپ

محمدصابر

محفلین
Earthmine کمپنی نے پچھلے دنوں سان فرانسسکو میں گوگل کی طرح گاڑیوں پر کیمرے لگا کر شہر کے درودیوار کو اپنے ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا۔ اور اسے اپنی نئی سائٹ پر لانچ کر دیا ہے۔ اس کو بنانے میں انہوں نے سٹیریو فوٹوگرافی کا استعمال کیا ہے جس میں ایک ہی جگہ کی دو مختلف تصاویر لے کر اس سے تھری ڈی ایفیکٹ حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ دیواروں پر پینٹنگ کر سکتے ہیں۔ دوسروں کی تصاویر کو ووٹ بھی کر سکتے ہیں۔ سب وے میں سفر کر سکتے ہیں۔ اور تصاویر کی ریزولیوشن بھی گوگل سے بہتر ہے۔
 
Top