گوجرانوالہ شہر مون سون کی بارش

فخرنوید

محفلین

آج دوپہر کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے پوش اور نشیبی علاقے ماڈل ٹاؤن ، سیٹلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی ، ڈی سی روڈ ، شاہین آباد ، دال بازار ، گوندلانوالہ روڈ ، بازار خراداں اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے یہ علاقے جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور واسا کی جانب سے سیوریج کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے سے پانی کی سطح میں کمی نہ آنے کے باعث شہریوں کو ذرائع آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے منچلے نوجوان ، بچے اور بوڑھے بھی سڑکوں پر نکل آئے سڑکوں پر نہاتے رہے ۔ جبکہ دوسری طرف مغرب کی طرف سے آنے والے کالے بادل سارا دن شہر پر چھائے رہے جن سے گوجرانوالہ کا موسم خاصا خوشگوار رہا ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
آج واقعی بہت بارش ہوئی تھی۔ ریکارڈ بارش۔ میں آج بہت نہایا۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن وغیرہ تو اب کئی دن ڈوبے رہے گے لیکن ہماری وحدت کالونی شام سے پہلے پہلے صاف ہو جاتی ہے۔
 

علی ذاکر

محفلین
علی "چاندنی چوک" میں بھی پانی کھڑا تھا۔ :)

صابر بھائ کیا یاد دلا دیا آپ نے جب ہم چھوٹے ہوتے تھے بارش ہونی وہاں پر پانی جمع ہو جاتا تھا کیونکہ اور ہم وہاں اس گندے پانی میں ڈبکیاں لگاتے تھے:noxxx: اب تو عرصہ ہو گیا ہے گندے پانی میں ڈبکیاں مارے ہوئے !

مع السلام
 

فخرنوید

محفلین
تم نے تو امانت چن والی بات کی ہے!

امانت چن کہتا ہے میں بڑے ملک پھرے نے ۔ جرمنی گیا امریکہ گیا ، سوئزرلینڈ گیا بڑے صاف ستھرے ملک سن پر مینوں مزہ نہیں آیا اوتھے

کیونکہ اوتھے روٹریاں دی بو نئیں سی
 
Top