جاسمن

لائبریرین
گلی گلی میں اتر چکے ہیں کتاب آنکھوں کے زندہ نوحے
حسین چہروں کا سرخ ماتم شراب آنکھوں کے زندہ نوحے
طاہر حنفی
 

جاسمن

لائبریرین
کبھی اس راستے پر بھیڑ کم ہوتی نہیں لیکن
نجانے کیوں ہمیں یہ راستہ سنسان لگتا ہے
بھوشن پنت
 

جاسمن

لائبریرین
جگمگاتا رہا گلشن سے گلی تک رستہ
کل مجھے چھوڑنے جگنو مرے گھر تک آئے
اعتبار ساجد
 
Top