گلگت بلتستان الیکشن 2009 کے نتائج یہاں دیکھیں

آفت

محفلین
بھائی میں نے یہ بات الیکشن سے پہلے ہی لکھ دی تھی اور پھر الیکشن سے ایک روز قبل وزیر اعظم کا گلگت بلتستان جانا اور ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے بابر غوری اور جمعت علما اسلام کے لیڈر کا جانا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ حصہ بقدر جثہ طے ہو چکا ہے ۔
بہت خوب آفت صاحبہ
آپ کا تجزیہ کافی اچھی دلیلوں‌کے ساتھ ہے۔۔۔:)
 
بھائی میں نے یہ بات الیکشن سے پہلے ہی لکھ دی تھی اور پھر الیکشن سے ایک روز قبل وزیر اعظم کا گلگت بلتستان جانا اور ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے بابر غوری اور جمعت علما اسلام کے لیڈر کا جانا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ حصہ بقدر جثہ طے ہو چکا ہے ۔

کیا آپ کا آئی ایس آئی سے تعلق ہے ؟؟؟ جو یہ بات الیکشن سے پہلے لکھ دی تھی۔
 

گرائیں

محفلین
کیا آپ کا آئی ایس آئی سے تعلق ہے ؟؟؟ جو یہ بات الیکشن سے پہلے لکھ دی تھی۔

مجھے علم تھا آپ آئی ایس آئی کو ضرور درمیاں میں لائیں گے لہذا میں خصوصی طور پر آپ کے لئے یہ لایا ہوں۔

2myuer9.png


sdfimg.png


اس دوسری تصویر میں رحمان ملک کے تصویر کے اوپر اور نیچے کے تین تین جملے پڑھ لیں۔ امید ہے شفا ہو گی۔ :grin::grin:
 

آفت

محفلین
تھوڑی سی حالات حاضرہ پر نظر رکھو بھائی ۔ اگر آئی ایس آئی سے تعلق ہوتا تو ایم کیو ایم کے متعلق کبھی نہ لکھتی ۔ ویسے میں باخبر رہتی ہوں اسی لیے آئیں بائیں شائیں نہیں کرتی ۔:grin: وہ کیا کہتے ہیں " ہم رکھتے ہیں نظر ہر خبر پر " جیتے رہیے اور خوش رہیے ۔

کیا آپ کا آئی ایس آئی سے تعلق ہے ؟؟؟ جو یہ بات الیکشن سے پہلے لکھ دی تھی۔
 

آفت

محفلین
میڈیا پر الزام لگتا تھا کہ چیف جسٹس کی ریلیوں میں کم لوگ ہوتے ہیں لیکن ان ریلیوں کو بہت بڑا کر کے دکھایا جاتا ہے ۔ کراچی میں جماعت اسلامی نے کئی بار ملین مارچ کر کے دکھائے تب بھی ایسے ہی الزام لگائے گئے لیکن جب بات آتی ہے ایم کیو ایم کی تو ان کی ریلیاں بھی صحیح میڈیا بھی صحیح اور لوگ اپنی مرضی سے آتے ہیں جیسے دعوٰے بھی ٹھیک ۔ اب جب گلگت بلتستان کے الیکشن کا رزلٹ آ چکا ہے اور کون کتنے پانی میں ہے یا کس طرف سے دھاندلی کی گئی یا کس جماعت نے کس جماعت سے سیٹیں مانگی سب سامنے آ چکا ہے تو آپ کو اپنے رویہ پر ایک بار سوچنا چاہیے ۔ امت جسارت تو غلط ہو سکتے ہیں لیکن جن اخبارات کو یا الیکٹرونک میڈیا کو ایم کیو ایم کا میڈیا سیل خود تصاویر یا ویڈیو جاری کرتا ہو انہیں تو کم از کم نہ جھٹلائیں ۔

آپ کی بات ٹھیک ہے راشد بھائی۔
قطع نظر آج کی سیاست کے، بنیادی طور پر میرا محکم یقین ہے کہ عوام کالانعام کےمشترکہ فیصلوں کی کوئی زیادہ حیثیت نہیں۔
بہت سے انبیاء علیہم السلام آئے اور پوری زندگی تعلیمات دیتے رہے، مگر اکثر ایسا ہوا کہ عوام میں سے سوائے ایک قلیل تعداد کے کسی نے اُن کی تعلیمات کو قبول کیا اور نہ اُن کو اپنا لیڈر تسلیم کیا۔

اور آج کی سیاست کے اعتبار سے ان ریلیوں میں شرکاء کی بڑی تعداد دکھا کر صرف اس الزام کا جواب دینا ہے کہ جو متحدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ کراچی میں وہ جو دس پندہ لاکھ لوگوں کو ریلی کی صورت میں سڑکوں پر لے آتی ہے، تو ایسا متحدہ کے چند غنڈوں کے لیے ممکن نہیں بلکہ انکی کراچی کی عوام میں جڑیں موجود ہیں۔ لہذا یہ مسلسل الزام لگانا کہ متحدہ کراچی میں ایک سیٹ نہیں جیت سکتی وغیرہ وغیرہ بس ایک عصبیت زدہ دل و دماغ و زبان کی کارستانی ہے۔

متحدہ گلگت، بلتستان و سکردو میں بالکل نئی پارٹی ہے۔ اور اسکے باوجود اگر وہ پرانے شاطروں پی پی پی اور نواز لیگ کے خلاف اتنا مجمع لے جاتی ہے تو یہ بہت مثبت نشانی ہے کہ اس جماعت کو ان علاقوں میں عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ مگر یہاں پر پھر تجسس آرگومینٹ لے کر آ جانا ایک لنگڑا عذر ہے۔
 
Top