مبارکباد گلابی گلابی سی مقدس بٹیا کو سرخ جوڑا مبارک ہو

مقدس

لائبریرین
مرا دل کر رہا ہے کہ ان پیکچرز کے اندر گھس جاؤں اور ساری آئسکریم کھا لوں
 
مرا دل کر رہا ہے کہ ان پیکچرز کے اندر گھس جاؤں اور ساری آئسکریم کھا لوں

ٹھیک ہے پھر بھیا کے پاس آ جائیں، ہم آپ کو تین گھنٹے کے لئے کسی آئسکریم پارلر میں لے جا کر چھوڑ دیں گے کہ جس قدر بل بنا سکیں بنا لیں۔ لیکن وہاں سے کچھ پیک کرا کے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
تین گھنٹے تو کم ہوں گے آپ مجھے تین ویکس کے لیے وہاں چھوڑ آئیے گا بھیا
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واؤ ، زبردست ، یہ تو بہت ہی شاندار خبر ہے!
بہت بہت مبارک ہو مقدس، خوش رہیں ہمیشہ ۔ انکل اور آنٹی کو بھی بہت بہت مبارکباد !
 
مقدس

لائبریرین
تھینک یو سو مچ۔۔

میں گھر جا کر بابا اور امی کو بھی آپ کی مبارک پاس کر دوں گی ان شاءاللہ

تیاری میں کیا کہوں
امی اور پھوپھو کر رہی ہیں۔۔ میں جاب پر اور صالحہ اور فاطمہ یونی اور کالج
سو سارا کام امی نے ہی کرنا ہے اور اب تو پھوپھو بھی اگئی ہیں یہاں ہمارے گھر۔ رمضان کی وجہ سے سلو سلو ہو رہا ہے۔ ویسے بھی ایک چھوٹا سا ایونٹ ہو گا۔۔ مسجد میں اور پھر گھر میں افطاری۔۔
زیادہ گیدرنگ تو لاسٹ ویک میں ہو گی جب فرینڈز اور فیملی میں سب نے آنا شروع کرنا ہے
 
مقدس

لائبریرین
میں اپنی وش لسٹ اسٹارٹ کرتی ہوں
امی گھورنا اسٹارٹ کہ لڑکیوں کو شرم نہیں آتی
اور پھوپھو ان سے بھی زیادہ۔۔۔

اب چھوٹی پھوپھو آئیں گی تو پکڑ کر ان دونوں کو ایک سائیڈ پر بٹھا دیں گی پھر ہمارے مزے
 
مقدس

لائبریرین
عیدی تو عید پہ ملتی ہو گی ناں
ابھی کہاں سے ملے گی

چھوٹی پھوپھو اور ہم میں جنریشن گیپ بہت کم ہے اس لیے وہ بڑی پھوپھو اور امی کو کہتی ہیں کہ آپ دونوں بورھی ہو گئی ہو اس لیے ہم جوانوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کرا کریں اس بات پر ان دونوں کو بہت غصہ آتا ہے۔ ہی ہی ہی
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی یہ تو بہت خوشی کی خبر ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔

میری طرف سے اور میرے اہل خانہ کی طرف سے مقس اور اس اہل خانہ کو بہت بہت مبارک ہو۔

مقدس کو اتنی ڈھیر ساری خوشیاں ملیں کہ جن کا کوئی شمار نہ ہو۔
 
عثمان

محفلین
شادی مبارک ہو جی بہت بہت۔
علم ریاضی سے اپنا بھی اک گہر تعلق ہے۔ آپ کے "وہ" کس یونیورسٹی سے ماسٹرز کررہے ہیں اگر شئیر کرنا چاہیں تو نوازش ہوگی۔
 
تھینک یو شمشاد بھیا
میں اسی لیے آپ کا ویٹ کر رہی تھی صبح سے
 
مقدس

لائبریرین
شادی مبارک ہو جی بہت بہت۔
علم ریاضی سے اپنا بھی اک گہر تعلق ہے۔ آپ کے "وہ" کس یونیورسٹی سے ماسٹرز کررہے ہیں اگر شئیر کرنا چاہیں تو نوازش ہوگی۔

تھینک یو بھائی
مجھے میتھس بالکل اچھا نہیں لگتا
ہی از ان برمنگھم یونیورسٹی
 
Top