گرین فِش ۔۔

حجاب

محفلین
گرین فِش ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اجزاء ۔

فِش بغیر کانٹے کی آدھا کلو چھوٹی بوٹیاں بنا لیں ۔
ہرا دھنیا ایک گٹّھی ۔
پودینہ صرف پتّے 20 سے 25 عدد ۔
ٹماٹر ۔ 1 درمیانہ سائز کا ۔
دہی ۔ ایک کپ یا آدھا پاؤ ۔
ہری مرچیں حسبِ پسند ۔
ادرک لہسن کا مکس پیسٹ یا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔

ترکیب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فِش کی بوٹیاں بنا کر اچھی طرح دھو لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر 10 منٹ کے لیئے رکھ دیں ، ہرا دھنیا ، پودینہ ، ٹماٹر ، ہری مرچ اور دہی کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں ، آئل گرم کریں اور یہ بلینڈ کیا ہوا ہرا مصالحہ آئل میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب مصالحہ آئل چھوڑ دے تو فِش ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے چلائیں جب فِش کا پانی خشک ہوجائے اور آئل نظر آنے لگے تو اُتار لیں اور پلیٹ میں نکال کر باریک کٹی ہوئی ادرک سے گارنش کریں ۔ گرین فِش سادہ چپاتی یا بوائل رائس کے ساتھ مزہ دیتی ہے ۔ اسی ترکیب سے گرین چکن بھی بنایا جاتا ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
گڈ۔۔ اچھی ترکیب ہے۔ امی آج ہی ڈھیر ساری مچھلی خرید کر لائی ہیں۔۔ سستی لگی ہوئی تھی۔:grin:
یہ ترکیب امی کو بتاتی ہو‌ں۔
 

ماوراء

محفلین
اظفر، مچھلی سستی تو نہیں ہے۔۔لیکن کچھ دن پہلے لگی ہوئی تھی۔

حجاب، امی نے ابھی بنائی ہے۔ اور میں ابھی چکھ رہی ہوں۔ واہ بہت مزے کی بنی ہے۔ امی سے دوبارہ منگوائی ہے۔۔خالی ہی کھا گئی ہوں۔

جیتی رہو۔۔خوش رہو۔۔اور اسی طرح ترکیبیں پوسٹ کرتی رہو۔۔تاکہ میں بھی ماہرہ ہو جاؤں۔

تصویر بنانے کا موڈ نہیں ہے۔ ورنہ ضرور بناتی ۔۔ لیکن ذائقہ بہت مزے کا ہے۔۔!!
 
Top