گجراتیوں کی تلاش

فرید احمد

محفلین
کیا یہاں کوئی گجراتی جاننے والا ہے ؟
سنا ہے پاکستان میں گجراتی زبان زندہ ہے ، انڈیا کے گجرات کی تو زبان ہی گجراتی ہے ، لیکن یہاں کوئی گجراتی ہو تو رابطہ کریں ۔
 

الف عین

لائبریرین
بات کچھ مختلف ہے لیکن میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ گجراتی کے لئے کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ونڈوز میں؟ کیا آپ نے میرا گجراتی سور کی بورڈ بھی انسٹال کر رکھا ہے؟ یہ میرے یاہو گروپ انڈک کمپیوٹنگ میں ہے۔ میں نے کئی زبانوں کے کلیدی تختے بنا کر پوسٹ کر رکھے ہیں لیکن کبطھی کسی کا فیڈ بیک نہیں ملا۔ یاہو گروپ یہاں ہے:
htp://groups.yahoo.com/groups/indiccomputing/
 

رضوان

محفلین
پاکستان میں کراچی کی کاروباری برادری میں اکثریت گجراتیوں کی ہے اور ایک یا کچھ اخبار بھی گجراتی میں نکلتے ہیں۔ ویسے دنیا کا وہ کون سا کونا ہوگا جہاں گجرات کے لوگ نہیں پہنچے ہوئے۔
پاکستان میں ایک شہر گجرات کے نام سے ہے صوبہ پنجاب میں اور یہ گجرات بھی اپنی صنعتی ترقی (پنکھے، واشنگ مشین اور دیگر لائٹ اندسٹری) اور ساری دنیا میں پھیلے اپنے سپوتوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔
ویسے تو کہتے ہیں کہ ناموں میں کیا رکھا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دونوں گجراتوں کے باشندوں میں کاروباری اور سیلانی قدریں مشترک ہیں زبان کے اختلاف کے باوجود۔
 

فرید احمد

محفلین
اعجاز صاحب سے عرض کہ آپ کا دیا لنک کام نہیں کرتا ، شاید کچھ غلطی ہے ،
یونیکوڈ فونٹ کا ایک گجراتی کی بورڈ سافٹ ویر ہے ، جو مختلف قسم کے تختوں سے فونیٹک، ٹائپنگ رائٹر وغیرہ کے تختوں سے لکھنے کی سہولت میسر کرتا ہے ۔ Gujarati Input Method Editor یہ چیز اس نام سے نیٹ پر دستیاب ہے ،
Gujarati Indic IME 1 V5.1 Help نصف ایم بی کے قریب ہے ۔
ایک سافٹ ویر برہا baraha70 نام سے بھی ہے، یہ ہندی گجراتی اور دیگر زبانوں کا کی بورڈ مہیا کرتا ہے ۔
کچھ کنورٹر بھی نیٹ پر دیکھے گئے ہیں ، لیکن انگریزی نہ جاننے ، نیز اس ٹکنیکی دنیا کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے میرا استعمال کامیاب نہیں ہوتا ۔

مجھے گجراتیوں کی ، ایسے جو مسلمان ہوں اور نیٹ پو وقت دیتے ہیں ، تلاس اس لیے ہے کہ گجراتی میں اسلامی ویب سائٹ یا بلاگ ہے ہی نہیں ، بلکہ گجراتی زبان کے بلاگ کل ملاکر 25 -- 30 سے زیادہ نہیں ، میں نے گجراتی بلاگ شروع کر رکھا ہے ، میری خواہش تھی کہ ایسے چند لوگ آگے آئے تو اس زبان کی بھی خدمت ہو اور دین اسلام کی بھی ۔
 

جیسبادی

محفلین
ٹورانٹو میں بہت گجراتی ہیں۔ انڈیا کے سالہا سال کے فسارات سے بھاگے ہوئے refugee۔ بول چال میں کافی گجراتی سننے میں مل جاتی ہے۔ یہاں سکولوں میں تارک وطن لوگوں کے بچوں کے لیے ان کی زبانوں کی بھی ہفتہ میں ایک دن "تعلیم" دی جاتی ہے۔ پاک و ہند میں یہ جن زبانوں میں تعلیم ہوتی ہے، ان میں اردو، تامل، بنگالی، پنجابی (گرومکھی) شامل ہیں۔ مزے کی بات ہے کہ اس میں کبھی ہندی کا نام نہیں سنا۔ حالانکہ یہاں بھارتی کثیر تعداد میں ہیں، مگر کسی کو اپنے بچوں کو ہندی کی تعلیم دلوانے کا شوق نہیں۔ لگتا ہے کہ ہندی اور دیونگری بس بھارتی سرکار نے لوگوں پر ٹھونسی ہوئی ہے۔
 
Top