تعارف کی تشریح

عبدالحسیب بھائی!
خوش آمدید
مختصر پراثر اوردلگیر تعارف کروایا
حرف سے ایک عجیب سی نسبت ہے
تن بدن میں انہی حروف سے ہی توجان پہچان ہے۔ورنہ توایک لاشہ سے زیادہ کچھ نہیں۔
اسی جستجو نے آج یہاں پہنچا دیا کل نا جانے کہاں پہنچا دے۔
سفرتوتاقیامت جاری وساری رہتاہے۔
بس اللہ خیروعافیت کامعاملہ فرمائے۔آمین
 
عبدالحسیب

محفلین
عبدالحسیب بھائی!
خوش آمدید
مختصر پراثر اوردلگیر تعارف کروایا

تن بدن میں انہی حروف سے ہی توجان پہچان ہے۔ورنہ توایک لاشہ سے زیادہ کچھ نہیں۔

سفرتوتاقیامت جاری وساری رہتاہے۔
بس اللہ خیروعافیت کامعاملہ فرمائے۔آمین
بہت شکریہ محترم۔
جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے تعارف کی لڑی سال بعد نظروں سے گزر رہی ہے۔ یہ بھی ہمارے کوچے کا رکن ہونے پر دال ہے۔ خوش عام دید۔۔۔ :)

حرف سے ایک عجیب سی نسبت ہے .اکثرحرف کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کی تاک میں رہتا ہوں . میں ترجمان ہوں ان گمشدہ صداؤں کا جو حرف بن کر لب مظلوم سے نکلتے ہیں اور فضا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں .انہی گمشدہ حروف کی جستجو میں رہتا ہوں۔ اسی جستجو نے آج یہاں پہنچا دیا کل نا جانے کہاں پہنچا دے۔
صرف عجیب سی انسیت۔۔۔۔ کتنے حروف منزل تک پہنچا دیے ہیں۔ انگلیوں پر گن کر جواب دیں۔
اگر یہ صدائیں گم شدہ ہیں تو آپ ان کو کیسے ڈھونڈ لیتے ہیں؟ کیا آپ نے ادارہ تلاش برائے گمشدہ صدائیں کھول رکھا ہے؟ ایسا ہے تو ہم کو بھی بتائیں۔
سال بعد بھی ادھر ہی ہیں آپ۔۔۔ اب مزید کدھر پہنچیں گے۔۔۔ :p
 
سرکار، آپ کے یہاں تاخیر سے آنے کی سزا یہ ہے کہ آپ کے کسی سوال کا جواب نہ دیا جائے :):)
 
عبدالحسیب

محفلین
عبدالحسیب بھائی !

آپ کے تعارف کی لڑی آج دیکھی۔ ہمیں یقین ہے کہ میرِ کوچہء سہل انگاراں اگر یہاں نہیں آتے تو ہم اس لڑی کے دیکھنے سے ہی محروم رہ جاتے۔ :)
میرِ کارواں کی رہبری پر مجھے شک ہونے لگا تھا جب سے انھوں نے بیمار کا حال سنایا ہے لیکن یہاں اتنے عرصہ بعد آکر سرکار نے ثابت کردیا کہ کارواں درست راہ پر گامزن ہے :)

بہرکیف، دیر آید درست آید کے مصداق آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ :) :) :)
بہت بہت شکریہ سرکار
 
محمداحمد

لائبریرین
میرِ کارواں کی رہبری پر مجھے شک ہونے لگا تھا جب سے انھوں نے بیمار کا حال سنایا ہے

:)

شکر ہے آپ نے جذبات میں آ کر یہ نہیں کہا:

ع - مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں، تری رہبری سے سوال ہے۔ :)
لیکن یہاں اتنے عرصہ بعد آکر سرکار نے ثابت کردیا کہ کارواں درست راہ پر گامزن ہے :)

اچھا۔۔۔! کارواں گامزن ہے۔ :)

معلوماتی۔ :)
 
نادر علی

محفلین
حرف سے ایک عجیب سی نسبت ہے .اکثرحرف کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کی تاک میں رہتا ہوں . میں ترجمان ہوں ان گمشدہ صداؤں کا جو حرف بن کر لب مظلوم سے نکلتے ہیں اور فضا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں .انہی گمشدہ حروف کی جستجو میں رہتا ہوں۔ اسی جستجو نے آج یہاں پہنچا دیا کل نا جانے کہاں پہنچا دے۔

بھائی یہاں لفظ زندہْ و جاوید رہتے ہیں
 
عبدالحسیب

محفلین
Top