کینیڈا امیگریشن

قیصرانی

لائبریرین
میرے کزن کو شوق بلکہ جنون چڑھا ہوا کینیڈا امیگریشن کا۔ تعلیم ماسٹرز ہے جغرافیہ میں اور گذشتہ بیس سال میں جاب کا تجربہ ڈیڑھ ماہ۔ تاہم ان کی اپنی زمینوں پر کاشت کاری کا تجربہ کافی وسیع ہے۔ لینڈ لارڈ کہہ سکتے ہیں۔ کم از کم وقت اور کم از کم خرچے میں ان کے کینیڈا امیگریٹ ہونے کے بارے معلومات درکار ہیں۔ معلومات لازمی نہیں کہ سو فیصد درست اور ایگزیکٹ ہوں۔ جتنا ہو سکے شئیر کریں
 
تعبیر

محفلین
مجھے بھی یہ جاننا ہے کہ یہاں کتنے ممبرز کینڈا سے ہیں

سوری مجھے اس بارے میں کچھ پتہ نہیں قیصرانی
 
تیشہ

محفلین
بلکل ، پوچھئیے امین ص سے ، چھوڑنا نہیں انکو جب تک یہ معلومات نا دیں ، اسی بہانے کو :laugh: آگے رکھئیے گا ، اب انہوں نے کوئی پرندہ پراجیکٹ کی بات کی تو آپ یہ معلومات ان سے جانئیے گا ، شیور ، کچھ پتا نہیں ہوگا انکو اس معلومات کے بارے میں :music:
 
جیسبادی

محفلین
کینیڈا سرکار کا موقع دیکھیں
http://www.cic.gc.ca/english/index.asp
تارک وطن ویزا فیس تو کم ہو گئ ہوئی ہے، مگر قطار لمبی ہے۔

آج کل عارضی مزدور کے ویزے بھی ملتے ہیں۔ یہ زیادہ تر البرٹا کے صوبہ میں جہاں (اقتصادی بحران سے پہلے تک) چھوٹی موٹی نوکریوں کی ریل پیل تھی، کے لیے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگ کینیڈا میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔ ہاتھ سے کام کرنے والے اگر کچھ کاروبار کی سمجھ ہو تو کافی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے بھی یہ جاننا ہے کہ یہاں کتنے ممبرز کینڈا سے ہیں

سوری مجھے اس بارے میں کچھ پتہ نہیں قیصرانی

کینیڈا سرکار کا موقع دیکھیں
http://www.cic.gc.ca/english/index.asp
تارک وطن ویزا فیس تو کم ہو گئ ہوئی ہے، مگر قطار لمبی ہے۔

آج کل عارضی مزدور کے ویزے بھی ملتے ہیں۔ یہ زیادہ تر البرٹا کے صوبہ میں جہاں (اقتصادی بحران سے پہلے تک) چھوٹی موٹی نوکریوں کی ریل پیل تھی، کے لیے ہیں۔ پڑھے لکھے لوگ کینیڈا میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔ ہاتھ سے کام کرنے والے اگر کچھ کاروبار کی سمجھ ہو تو کافی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

شکریہ جیسبادی۔ مسئلہ یہ ہے کہ کزن صاحب جاگیردار یعنی لینڈ لارڈ ہیں، تاہم ان کے والد انہیں فنانشلی سپورٹ نہیں کر رہے کہ وہ ملک سے باہر جانے کے حق میں نہیں۔ اس لئے کہا کہ کم سے کم خرچے میں اور کم سے کم مدت میں

معلومات کا شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی ایک دوست سے ڈسکس کر رہا تھا۔ اس مزدوری کے لئے عارضی ویزہ یا اس مزدوری کے جاب لیٹر کی قیمت اس وقت پاکستانی روپوں میں کوئی اٹھارہ لاکھ بن رہی ہے
 
جیسبادی

محفلین
قیصرانی، آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ اٹھارہ لاکھ وغیرہ تو انسانی سمگلر قسم کے لوگ مانگتے ہیں۔

تارک وطن کی فیس ایک ہزار ڈالر سے کم ہے۔ ظاہر ہے کہ work permit کی بھی اس سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ جیسبادی۔ کیا آپ اس عارضی نوکری کے یا مزدوری کے ویزے کے بارے کچھ لنک فراہم کر سکتے ہیں؟
 
Top