کینیدااولمپک ائس ہاکی چیمپئن بن گیا، امریکہ ہار گیا

کینیڈا نے امریکہ کو اولمپک آئس ہاکی فائنل میں ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے، نئی تاریخ رقم کرکے چودہ سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
مبارک ہو آپکو
اور کل پاکستان ہاکی میں بھارت سے 4-1 سے ہار گیا
 
لیجئے پاکستان اسپین سے جیت گیا، امید ہے آئندہ بھی اچھا کھیلے گا، لیکن کینیڈا کا تو فائنل طلائی تمغے کا میچ تھا جو کہ سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھا گیا، اور ایک نئی تاریخ لکھ دی گئی جو کہ نسلوں تک شمالی امریکنوں کو یاد رہے گی۔
 

زیک

مسافر
کینیڈا کا تو فائنل طلائی تمغے کا میچ تھا جو کہ سب سے زیادہ ٹی وی پر دیکھا گیا، اور ایک نئی تاریخ لکھ دی گئی جو کہ نسلوں تک شمالی امریکنوں کو یاد رہے گی۔

شمالی امریکیوں کو تو نہیں کینیڈا والوں کو کہ ہم امریکی تو اس میچ کو بھول بھی چکے ہیں کہ کس کو یہاں پرواہ ہے ہاکی کی! :)
 
شمالی امریکیوں کو تو نہیں کینیڈا والوں کو کہ ہم امریکی تو اس میچ کو بھول بھی چکے ہیں کہ کس کو یہاں پرواہ ہے ہاکی کی! :)

اچھا ہوا آپ نے ذکر کر دیا اور مجھے وضاحت کا موقع مل گیا، میں نے جان بوجھ کر شمالی امریکہ کہا تھا، کینیڈینز نسلوں تک اس خوشی کو اور امریکن غم کو نہیں بھول پائیں گے۔ ان کا برسوں کا خواب جو پورا ہونے سے رہ گیا۔ ہمیں تو یہ میچ ساری زندگی یاد رہے گا، اصلاح الدین کے اولمپک فائنل کی طرح۔
 

زیک

مسافر
طلائ تمغہ نہ ملنے کا غم؟ ہاہاہاہا! غم کیسا کہ آخری دفعہ 1980 میں سوویت یونین سے جیت کر طلائ تمغہ حاصل کیا تھا اور اسے Miracle on Ice کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
 
Top