کیا ہو ا جو مل بیٹھے تین عقل مند

arifkarim

معطل
کل ایک انتہائی نامعقول قسم کا بندہ اس محفل کا رکن بنا تھا جو کھلم کھلا گندی گالیاں بک رہا تھا۔ اس کو بین کیا تو دوسری پہچان بنا کر پھر آ گیا، پھر بین کیا، پھر ایک نئی پہچان سے آ گیا۔ پانچ دفعہ آیا، آخر کار نبیل بھائی نے وہ آئی پی ہی بلاک کر دی، تب کہیں جا کر جا چھوٹی۔ اب آئی پی بلاک کرنے سے کئی ایک بیگناہ بھی بلاک رہیں گے۔

:biggrin: :biggrin: :biggrin:
اگر میری طرح کوئی اور ڈھیٹ ہوتا تو اپنا آئی پی بدل کر چھٹی بار رجسٹر ہوجاتا :rollingonthefloor:
لیکن فی الوقت میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔:sad2:
 
نایاب

لائبریرین
:biggrin: :biggrin: :biggrin:
اگر میری طرح کوئی اور ڈھیٹ ہوتا تو اپنا آئی پی بدل کر چھٹی بار رجسٹر ہوجاتا :rollingonthefloor:
لیکن فی الوقت میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔:sad2:

السلام علیکم
محترم عارف کریم جی
آپ ایسے ہو ہی نہیں سکتے ۔
ناممکن ۔
آلتو فالتو بول کر بحث و بڑھا ضرور سکتے ہیں آپ مگر
گندی گندی گالیاں نہیں دے سکتے ۔
نایاب
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم
محترم عارف کریم جی
آپ ایسے ہو ہی نہیں سکتے ۔
ناممکن ۔
آلتو فالتو بول کر بحث و بڑھا ضرور سکتے ہیں آپ مگر
گندی گندی گالیاں نہیں دے سکتے ۔
نایاب

:eek: :eek:
اوہ ،وہ اوپر والی بات تو مذاقاً کہی تھی۔ میرا تو خیال ہے کہ اس مہذب فارم پر رجسٹریشن کیلئے ایک ماڈریٹر کو بٹھانا بھی ضروری ہے۔ نیز راسخ بھائی کے فارم کی طرح صرف اصل نام سے رجسٹر ہونے کی اجازت ہونی چاہیئے۔:rolleyes:
 
طالوت

محفلین
شکریہ عبداللہ و احباب !

عارف اس بھوت بنگلے کے رہائشی عبداللہ ہیں ۔۔ اور تصاویر لیتے وقت جو عہد کیا گیا تھا اسے نہیں نبھایا گیا ۔ صابر رائے شماری کی ضرورت رہتی مگر وہ تو اپنے مغل کچھ "روشنی" ڈال چکے (روشنی ڈالنے کا شکریہ ورنہ شاید یہ تصویر بچوں کے لیے ممنو قرار پاتی:))ورنہ تینوں ہی بھوت ٹھہرے ۔ لو بھئی زین آپ کی خواہش پوری ہو گئی۔ شمشاد شلوار قمیض میں علی ہیں ۔ دفتر سے دیر ی کے سبب تھکاوٹ سے برا حال تھا اسلیے ہمت ہی نہ ہوئی کہ کہ کپڑے بدلے جائیں ۔ محفل کا تذکرہ تو چلتا ہی ہے فہیم اور اچھے الفاظ میں چلتا ہے شکوے شکایتیں بھی ہوتی ہیں مگر انھیں یہاں بیان کرنا کسی غلط فہمی کا سبب بن سکتا ہے ۔۔ ارے مغل آپ بھی کم نہیں اور آپ کا تذکرہ بھی رہتا ہے بس اب کچھ رابطہ کم ہو گیا ہے۔

وسلام
 
ساجد

محفلین
عبداللہ ، تمہاری تصاویر تو واپڈا کے بجلی کے کھمبوں پہ بھی دیکھ چکا ہوں جن کے نیچے لکھا ہوتا ہے خطرہ 440 وولٹ۔:)
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ عبداللہ و احباب !

عارف اس بھوت بنگلے کے رہائشی عبداللہ ہیں ۔۔ اور تصاویر لیتے وقت جو عہد کیا گیا تھا اسے نہیں نبھایا گیا ۔ صابر رائے شماری کی ضرورت رہتی مگر وہ تو اپنے مغل کچھ "روشنی" ڈال چکے (روشنی ڈالنے کا شکریہ ورنہ شاید یہ تصویر بچوں کے لیے ممنو قرار پاتی:))ورنہ تینوں ہی بھوت ٹھہرے ۔ لو بھئی زین آپ کی خواہش پوری ہو گئی۔ شمشاد شلوار قمیض میں علی ہیں ۔ دفتر سے دیر ی کے سبب تھکاوٹ سے برا حال تھا اسلیے ہمت ہی نہ ہوئی کہ کہ کپڑے بدلے جائیں ۔ محفل کا تذکرہ تو چلتا ہی ہے فہیم اور اچھے الفاظ میں چلتا ہے شکوے شکایتیں بھی ہوتی ہیں مگر انھیں یہاں بیان کرنا کسی غلط فہمی کا سبب بن سکتا ہے ۔۔ ارے مغل آپ بھی کم نہیں اور آپ کا تذکرہ بھی رہتا ہے بس اب کچھ رابطہ کم ہو گیا ہے۔

وسلام

السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ بہت اچھی تصویر ہے ۔
یہ جو صاحب تکیہ لگائے بیٹھے ہیں
اور الٹے ہاتھ سے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کی کھال اتار رہے ہیں ۔
( اپنی باطنی کیفیت کو آشکارہ کر رہے ہیں )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہ آپ ہیں ؟
نایاب
 
عسکری

معطل
لگتا ہے آپ لوگوں کو راس نہیں آئی تصویر میرے پاس بہت ساری ہیں اور بھی اور ویڈیو بھی پر آپ کے فرسودہ تبصروں نے میرا دل جلا دیا ہے اب میں چلا کچن کچھ بنا کر کھانے،۔
 
نایاب

لائبریرین
لگتا ہے آپ لوگوں کو راس نہیں آئی تصویر میرے پاس بہت ساری ہیں اور بھی اور ویڈیو بھی پر آپ کے فرسودہ تبصروں نے میرا دل جلا دیا ہے اب میں چلا کچن کچھ بنا کر کھانے،۔

السلام علیکم
محترم عبداللہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
دل جلنے پر اتنی گرمی میں کچن میں جا کر اور دل جلائیں گے
کہ
چائے بنا کر کھائیں گے ۔
ماشااللہ اتنی اچھی ہے تصویر ۔
بس کیمرے کا زاوئیہ کچھ درست نہیں ہے ۔
نایاب
 
عسکری

معطل
عبداللہ وہ والی "بات" کیوں نہیں لکھی جو میں نےکہا تھا کہ بریکٹ میں لکھنا وہ جلدی دے لکھو !

مع السلام

آم والی بات کا وقت نہیں آیا ابھی تک بس یاد رکھنا بھائی جی ام والی بات۔

اور بھئی یہ محفل کے ممبران میں کس کس کا تذکرہ آیا تھا آپ لوگوں کی گفتگو میں۔
اس کس کا کس انداز میں آیا تھا:rolleyes:

آپ کو ایسا کچھ نہیں‌ کہا تھا واللہ آپ تو محفل کے علی عمران ہو:tongue:

میرا کون تذکرہ کرتا ہے ، سبھی شمشاد شمشاد جپتے رہتے ہیں ،، اوں ہوں ں ں‌ں‌

تین م والے شاعر جی آپ اتنے برے بھی نہیں یاد کیا تھا کہو تو اگلی بار اپ کی بلیلہ کو بھی یاد کر لوں گا:cowboy:
 
عسکری

معطل
السلام علیکم
محترم عبداللہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
دل جلنے پر اتنی گرمی میں کچن میں جا کر اور دل جلائیں گے
کہ
چائے بنا کر کھائیں گے ۔
ماشااللہ اتنی اچھی ہے تصویر ۔
بس کیمرے کا زاوئیہ کچھ درست نہیں ہے ۔
نایاب

جی میں ابھی اٹھا ہوں نیند سے اب کچھ کھانا تو ہے نا اور رہا کمرہ تو کمپنی کا دیا ہے اب اگلے ہفتے ایک نئی بلڈنگ لی ہے کمپنی نے وہاں منتقل ہونا ہے پر میں تو پردیسی ہوں جلد اس بھوت بنگلے سے جان چھوٹ جائے گی اور میں اپنے گھر مدینہ میں ہوں گا ۔یہ ہے میرا ہوم سویٹ ہوم:party:

3513293096_8b9766b4dd.jpg

3513293442_01615a688b.jpg

3512483223_02d9f825ba.jpg
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عبداللہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
سبز گنبد کی ہمسائیگی کا شرف حاصل ہے آپ کو ۔
بہت پیارے بابرکت شہر میں ہیں آپ ۔
سبحان اللہ
بڑے کرم کے ہیں یہ فیصلے
نایاب
 
عسکری

معطل
السلام علیکم
محترم عبداللہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
سبز گنبد کی ہمسائیگی کا شرف حاصل ہے آپ کو ۔
بہت پیارے بابرکت شہر میں ہیں آپ ۔
سبحان اللہ
بڑے کرم کے ہیں یہ فیصلے
نایاب

آپ کی دعاؤں کا شکریہ
اللہ کا اتنا کرم ہے ورنہ ہم اتنے اچھے انسان تو نہیں مدینہ میں تھے تو کچھ بہتر تھے پچھلے سال سے جب مدینہ چھوڑا کام کی وجہ سے کچھ بگڑ گیا ہوں اب دوبارہ واپس ہو کہ اچھا بننے کی کوشش کرتا ہوں ورنہ امی کان کھنچ سکتی ہیں:grin:
 
عبداللہ بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ماواں ٹھنڈیاں مٹھیاں چھاواں
اللہ اس مشفق سائے کو سدا سلامت رکھے آمین
جب احساس ہے آپ کو اپنے کچھ بگڑنے کا
تو انشااللہ آپ سدھر ہی جائیں گے ۔
روضہ رسول علیہ الصلوات والسلام میں حاضری سے مشرف ہوں تو
ہم محفل والے گناہ گاروں کے لیے دعا کر دیا کریں ۔

جی ضرور سب کے لیے دعا ہے ہر وقت۔
جانا تو ُپڑے گا روضہ رسول ورنہ ناشتہ نہیں ملتا امی سے ابھی 4 بجے نہیں کہ ا جاتی ہیں اٹھو بیٹا حرم جا کر فجر کی نماز پڑھ آؤ بابا کے ساتھ :lovestruck:

اہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ مجھے حرم نہں جانا میں گھر ،میں پڑھ لوں گا:grin:
کیاااااااااااااااا :mad: چلو سیدھا جاتے ہو کے پانی ڈالوں :raisedeyebrow:

اچھا میں حرم نہیں مسجد قبلتین جا کر پڑھ آؤں:devil: (وہ گھر کے بالکل قریب ہے)

نہیں قبلتین مسجد میں گئے تو ناشتہ نہیں ملے گا:)
 
Top