مجید امجد کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی : مجید امجد

محمداحمد

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میرا مقصود ہرگز وہ نہ تھا جو آپ نے سمجھا ہے۔۔۔ ۔ ;)

ایک وقت تھا کہ ہم شاعری کی لڑی کو کشتِ زعفران ہوتا دیکھ کر سوچتے تھے کہ ہم کچھ "آف ٹاپک" ہو رہے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ "محفل میں کوئی بولتا ہی نہیں" والی کیفیت ہے۔ سو جہاں جو ڈسکشن ہو جائے، غنیمت ہے۔
 
نیرنگ خیال

پہلے تو یاران جہاں چاہتے ڈیرہ لگا لیتے تھے۔ اور انتظامیہ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔۔۔ مگر اب یہ حال ہے کہ مدتوں سے کوئی بےمقصد گفتگو کہیں نظر نہیں آرہی۔۔۔ اس کی وجہ سے مقصدیت بھی عالم نزع میں ہے۔ :)
 
بقول جون صاحب:
نہی اب تو اہلِ جنوں میں بھی، وہ جو شوق شہر میں عام تھا
وہ جو رنگ تھا کبھی کو بہ کو، سرِ کوئے یار بھی اب نہیں​
 
بقول محمد احمد صاحب
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے​
 
بقول کسی کے اور بذریعہ حضرتِ ذوالقرنین سرور صاحب:

جنوں کے خوف سے ہم نے پناہِ عقل ڈھونڈی تھی
مگر پھر عقل ہی نے ہم کو دیوانہ بنا ڈالا!​
 
واہ جناب کیا ہی عمدہ شراکت ہے!
اور ساتھ ہی کیا عمدہ جروبحث ہے :) کاش اس قسم کی فرصت ہمارے اختیار میں بھی ہوتی تو ہم بھی ذرا سر کھپاتے! :) :)
 
Top