کیا ایسا ممکن ہے ؟

سلیم احمد

محفلین
محفل اور القلم پر یا دوسری ویب سائٹس پر قرآن کریم یا عربی کے لئے تیار کئے گئے فونٹس میں یونیکوڈ قدروں کو ایسے استعمال کیا گیا ہے کہ ہر فونٹ دوسرے فونٹ سے مختلف ہے ۔ اسی لئے ہر فونٹ کے ساتھ اُس کے لئے قرآن کریم کا متن بھی دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
لیکن اگر آپ عربی میں قرآن کریم کے علاوہ کچھ ٹائپ کرنا چاہتے ہیں تو لکھنے سے پہلے آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کونسا فونٹ استعمال کریں گے۔
بعد میں اگر کوئی اور فونٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا پہلے سے لکھے ہوئے متن پر کوئی اور فونٹ لگاتے ہیں تو آپ کو اپنا متن دوبارہ چیک کرنا پڑے گا کہ کیا اعراب ، بعض دوسرے نشانات یا الفاظ واقعی درست ہیں اور اپنے مقام پر نظر آرہے ہیں۔
ایک جیسی قدروں پر مشتمل فونٹ بننا تو دور تک نظر نہیں آرہا لیکن اس صورتحال پر میرے ذہن میں ایک کنورٹر کا خیال آیا ۔
کیا تکنیکی طور پر ایسا ممکن ہےاس بارہ میں مجھے معلوم نہیں لیکن میرے خیال میں ایسا کنورٹر اگر ہو تو اکثر دوستوں کو اس کی ضرورت ہوگی۔
اب اگر ایسا ممکن ہے تو کون ہے جوایسا کنورٹر تیار کرسکتا ہے۔
quranicfontconverter.jpg
 

محمدصابر

محفلین
ایک خیال ابھی ذہن میں آیا ہے
ڈیٹا بیس میں ایک ہی ٹیبل کے کالمز الگ الگ متن کے لئے بنا لیں تو کام آسان ہو سکتا ہے۔
 
کیا آپ کے پاس تمام نسخوں کے متن موجود ہیں ،اگر ہیں تو مجھے بھجوا دیں ، اگر تو صرف یونیکوڈ قدریں ہی تبدیل کرنی ہیں تو یہ کوئی اتنا بڑا کام نہیں
 

سلیم احمد

محفلین
جن فونٹس کے ساتھ قرآن کریم کا متن موجود ہے تلاش کرکے بھیجتا ہوں۔
معلوم نہیں درج ذیل خیال درست ہے یا نہیں پھر بھی بیان کرتا ہوں
کیا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جن فونٹس کے ساتھ قرآن کریم کا متن موجود نہیں اُن کی یونی کوڈ ویلیو فونٹ سے لے کر کسی دوسرے متن سے تبدیل کردی جائیں۔ اس طرح ہر نئے فونٹ کے ساتھ نیا متن نہیں ٹائپ کرنا پڑے گا بلکہ صرف ویلیو چارٹ کے ساتھ متن کنورٹ ہوسکے گا۔
 
سلیم بھائی مجھے تو یہ ناممکن لگ رہا ہے،
وجہ یہ ہے کہ عام حروف تحجی تو ایک ہی جیسے ہیں ،فرق ہے تو علامات میں ،وہ بھی ایک متن میں دوسرے متن سے مختلف جگہوں پر مختلف ہیں،اور دوسرا ان کی سپیسنگ اور کرنگ وغیرہ کا بھی فرق ہے۔تو صرف متن کنورٹ کرنے سے مسلہ حل نہیں ہوسکتا۔
اس کا ایک ہی حل ہے کہ سب مل کرایک ہی سٹنڈر پر متفق ہو کر اسی کو بیس بنا کر قرآنی فونٹ بنائیں تو پھر ہی یہ مسلہ حل ہوسکتا ہے
 

سلیم احمد

محفلین
ابرار بھائی ۔ جزاکم اللہ ۔ میں نے تو اپنا خیال بیان کیا تھا۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو کوئی بات نہیں۔ لیکن دعا کرنا تو ممکن ہے کہ کسی طرح ایک اسٹینڈرڈ پر سب آجائیں تاکہ یہ مسائل ختم ہوں ۔ کیونکہ جب ایک عبارت ٹائپ کریں تو دوسرا فونٹ لگانے پر اس کا ستیاناس ہوجاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ صرف بر صغیر والی سکرپٹ کا مسئلہ ہے جہاں سب ایک ہی کوڈ کا استعمال نہیں کرتے۔ اور یہ کوشش کرتے ہیں کہ بالکل چھپے ہوئے نسخے کی طرح فائل بنے۔ کوئی بھی فانٹ اپلائی کرنے کے قابل تو صرف عربی سکرپٹ والا قرآن ہی ہے۔ میرے پاس عرصے سے ایچ ٹی ایم ایل میں عربی کا قرآن محفوظ ہے جس کا حوالہ اب بھول چکا ہوں۔ اگر نہ ملے تو میں کہیں اپ لوڈ کرتا ہوں۔
 

arifkarim

معطل
یہ مسئلہ تو پہلے بھی کئی بار ڈسکس ہو چکا ہے، اوراسکا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ اصل وجہ یہی ہے کہ ہر اک فانٹ ڈویلپر اپنے انداز کی پروگرامنگ کو ترجیح دیتا ہے اور یوں صرف یونیکوڈ ویلیوز بدل دینے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ دوسرا مسئلہ ان فانٹس کا مسلسل آپڈیٹ ہونا بھی ہے۔ جیسے القلم قرآن فانٹ ابتک کا شاید سب سے زیادہ اپڈیٹ ہونے والا یونیکوڈ قرآن فانٹ ہے۔ کیونکہ ویب براؤزرز ااور دیگر ڈیسکٹاپ پبلشنگ پروگرامز قرآن پاک کے کمپلکس رموز اوقاف کی مکمل اسپورٹ نہیں دیتے ۔ یوں مختلف جگاڑ بدل بدل کر اپنا الو سیدھا کیا جاتا ہے۔ البتہ اس بار کوشش کی جائے گی کہ کم از کم القلم قرآن ویب و المجید قرآن ویب کا سورس ایک ہی ہو تا مستقبل میں زیادہ سے زیادہ پروگرامز کو اسکے قابل بنایا جا سکے:
b216.gif
اس سلسلہ میں ہم ان فانٹس کی اگلی ریلیزز میں کچھ اسٹینڈرڈز متعین کر لیں گے۔ جنکو استعمال کرتے ہو اگر باقی فانٹ پروگرامرز چاہیں تو اپنے برصغیری قرآنی فانٹس اڈاپٹ کر سکتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

مفت خور

محفلین
سب کو السلام علیکم
جناب عارف کریم تصویر میں استعمال شدہ قرآن مجید کا فونٹ مل سکتا ہے، عربی ونڈو ایکس پی میں آفس 2007، 2010 پر چلانے کے لیے ؟؟؟
 
Top