کیا آپ پاکستانی ہیں؟

کیا آپ پاکستانی ہیں؟

ذیل میں درج دس سوالوں میں سے ہر ایک سوال کے دس نمبر ہیں۔ پہلے سارے سوالوں کے جواب لکھ لیجیے ، پھر اپنے آپ کو نمبر دیجیے اور فیصلہ کیجیے کہ آپ کس حد تک پاکستانی ہیں۔

1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)

2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( ہاں / نہیں)

3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( ہاں / نہیں)

4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)

5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں / نہیں)

6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ ( ہاں / نہیں)

7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( ہاں / نہیں)

8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں / نہیں)

10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)

جوابات کی روشنی میں خود ہی فیصلہ کیجیے کہ آپ کس حد تک پاکستانی سوچ کے حامل ہیں۔
 
1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟
نہیں۔
2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟
جہاں کوئی میڈیم نا ہو وہاں کوئی بھی آواز نہیں سنی جا سکتی۔
3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟
فوت تو ہوچکا ہے۔ مسلمان ہونے کا پتہ نہیں۔
4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟
امریکہ کے ایبٹ آباد میں مارنے سے پہلے کا فوت ہوچکا ہے افغانستان میں۔
5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟
جی بالکل۔ لیکن اس کا موقع امریکہ کو ہم نے خود دیا
6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟
طالبان کو ٹیکنیکل سپورٹ کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔
7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟
ہاہاہا
8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟
تاکہ وہاں بے گناہ بھی مارے جائیں اور ساری دنیا پاکستان کو مارنے آجائے؟
9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟
آپ وہاں جاتے تو پتہ چلتا وہاں تفریح کے کتنے مواقع تھے :p لیکن آپ اس مزاج کے ہی نہیں کیا فائدہ !!
10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟
پہلے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ :)
 
زیک

مسافر
نہیں۔

جہاں کوئی میڈیم نا ہو وہاں کوئی بھی آواز نہیں سنی جا سکتی۔

فوت تو ہوچکا ہے۔ مسلمان ہونے کا پتہ نہیں۔

امریکہ کے ایبٹ آباد میں مارنے سے پہلے کا فوت ہوچکا ہے افغانستان میں۔

جی بالکل۔ لیکن اس کا موقع امریکہ کو ہم نے خود دیا

طالبان کو ٹیکنیکل سپورٹ کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔

ہاہاہا

تاکہ وہاں بے گناہ بھی مارے جائیں اور ساری دنیا پاکستان کو مارنے آجائے؟

آپ وہاں جاتے تو پتہ چلتا وہاں تفریح کے کتنے مواقع تھے :p لیکن آپ اس مزاج کے ہی نہیں کیا فائدہ !!

پہلے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ :)
آپ کم از کم آدھے پاکستانی تو نکلے! :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
بھئی ہم تو جب تک نمبر دینے والے کا سبز پاسپورٹ نہ چیک کر لیں جواب نہ دیں گے کیونکہ جنت اور جہنم کیساتھ ساتھ قومیت کا سرٹیفکیٹ بھی صرف ایک پاکستانی ہی جاری کر سکتا ہے اور جج کرنے کا فریضہ پاکستانیوں کے علاوہ کون سر انجام دے سکتا ہے
 
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی​
 
نایاب

لائبریرین
1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( نہیں)

2. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( نہیں)

3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( نہیں)

4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( نہیں)

5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں )

6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ (نہیں)

7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( نہیں)

8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( نہیں)

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں )

10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( نہیں)

مجھے تو صرف 20 نمبر ملے ۔ ہاں کہنے پر
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
1. کیا امریکہ کے چاند پر اترنے کا واقعہ محض ایک دھوکہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
جی ہاں بالکل۔ اس بارہ میں نیٹ پر لاتعداد ویڈیوز اور مواد موجود ہے یہ "ثابت" کرنے کیلئے کہ چاند پر اترنے کا امریکی ٹوپی ڈرامہ ایک فلم اسٹوڈیو میں رچایا گیا۔ کچھ سورسز کے مطابق انڈونیشیا یا کسی اور ملک میں چاند پر اترنے والی لائو فیڈ متعلقہ وقت سے "پہلے" ہی نشر ہو گئی تھی ۔ مطلب وہ ریکارڈنگ تھی :)

. کیا نیل آرمسٹرانگ نے زمین کے گرد مدار پر گھومتے ہوئے خلا میں آذان کی آواز سنی تھی؟ ( ہاں / نہیں)
یقیناً سنی ہوگی اگر وہ بہرا نہیں تھا۔ :)

3. کیا نیل آرمسٹرانگ مسلمان ہوچکا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
وہ تو مر چکا ہے اور ہر مرنے والا مسلمان ہی کہلاتا ہے آجکل کی دنیا میں۔ :)

4. کیا اسامہ بن لادن زندہ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
جی ہاں۔کسی امریکی خفیہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہوگا بیچارہ۔

5. کیا پاکستانی سیاست میں امریکہ براہِ راست دخل اندازی کرتا ہے؟ ( ہاں / نہیں)
جی بالکل کرتا ہے۔ آپ نے ابھی تک مشرف دور کے بدنام زمانہ NRO کے قصے نہیں پڑھے جس کی بدولت قدیم سیاسی جماعتوں اور انکو چلانے والے شاہی خاندانوں کے تمام سابقہ اور مستقبل کے گناہ معاف کر دئے گئے تھے تاکہ وہ آئندہ ملکی سیاست کا حصہ بن کر وطن عزیز کو مزید لوٹ سکیں :)
یہ NRO امریکی دوندی وزیر Condoleezza Rice کے تعاون سے عمل میں آیا تھا :)

6. کیا طالبان کی تخریب کاری کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
بے شک! طالبان تو خود امریکہ کی پیداوار ہیں۔ سوویت یونین کیخلاف افغان جہاد کیلئے انہیں مجاہدین کے نام سے مشہور کروایا گیا تھا اور انکو جہاد کی تعلیم خود امریکی یونی ورسٹی آف نیبراسکا میں چھاپے جانے والی کتب نے دی تھیں۔ اب جب وہ کسی کام کے نہ رہے تو طالبان بن کر مشہور ہو گئے :)

7. کیا ملالہ یوسفزئی سی آئی اے کی ایجنٹ ہے؟ ( ہاں / نہیں)
سو فیصد! وگرنہ اسے ناروے امن کا نوبل کیسے دیتا؟ یقیناً اسے یہ انعام دینے کیلئے سی آئی اے نے مجبور کیا ہوگا۔ :)

8. کیا پاکستان کو ہندوستان پر ایٹم بم مار دینا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)
جی بالکل مارنا چاہئے اگر اجتماعی قومی شہادت کا حصول منزل ہے تو بھارت پر ایٹم بم مارنے میں کیا حرج ہے؟ نہ رہے گا بانس نہ بجے کی بانسری :)

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں / نہیں)
بہت بڑی غلطی کی! اگر پاکستانی قوم عمران اور قادری کی آواز پر لبیک کہہ دیتی تو ہماری صدیوں سے وفادار اسٹیبلشمنٹ اور بیروکریسی جو ہر الیکشن میں دھاندلیاں کرواتی ہے کہاں جاتی؟ دھاندلی کروانے والےان دو اداروں یعنی مک مکا کی جمہوریت کو بچانے کیلئے پاکستانی قوم نے مشترکہ طور پر بہت بڑا کردار ادا کیا اور اپنے قول و فعل سے یہ ثابت کیا کہ وہ صاف و شفاف انتخابات دیکھنے نہیں چاہتے۔ انکے لیئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ کوئی اور بیرونی طاقت انہیں حکومت بنا کر دے اور ان پر 5 سال کیلئے جعلی حکمران مسلط کردے :)

10. کیا ممتاز قادری کو رہا ہوجانا چاہیے؟ ( ہاں / نہیں)
جی ہاں بالکل رہا کر دینا چاہئے۔ جب توہین رسالت کے ضمن میں قتل کئے گئے قادیانیوں کے قاتلوں کو آج تک کسی عدالت نے سزا نہیں دی تو یہ ممتاز قادری کس کھیت کی مولی ہے؟ :)

ان تمام سوالات کا جواب ہاں میں دیکر میں نے آج ثابت کر دیا کہ میں ایک سچا پاکستانی ہوں ! :)
 
arifkarim

معطل
امریکہ کے ایبٹ آباد میں مارنے سے پہلے کا فوت ہوچکا ہے افغانستان میں۔
اثبوت؟

جی بالکل۔ لیکن اس کا موقع امریکہ کو ہم نے خود دیا
متفق! امداد کے نام پر!

طالبان کو ٹیکنیکل سپورٹ کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔
آئی ایس آئی؟

9. کیا پاکستانیوں نے عمران خان اور قادری صاحب کے بلانے پر لبیک نہ کہہ کر غلطی کی؟ ( ہاں )
کیسے؟
 
پنجاب یونورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جو بندہ گردوں کو شدید مرض میں مبتلاء ہو کر افغانستان کی غاروں میں پناہ گزیں ہو وہ 10 سال تک کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟
اس کے علاوہ مجھے ایک بندے نے بتایا تھا جس کا بھائی افغان طالبان ہے کہ وہ ایبٹ آباد واقعے سے دو سال پہلے افغانستان میں فوت ہو چکا تھا۔
آئی ایس آئی تو انکے شکار میں مدد گار ہے۔
ٹیکنیکل سپورٹ موساد، را، سی آئی اے یا روسی ایجنسی دے سکتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس کے علاوہ مجھے ایک بندے نے بتایا تھا جس کا بھائی افغان طالبان ہے کہ وہ ایبٹ آباد واقعے سے دو سال پہلے افغانستان میں فوت ہو چکا تھا۔
تو ایبٹ آباد والا آپریشن محض نظر کا دھوکہ تھا؟ اس آپریشن میں جو کئی سو امریکی فوجی شامل تھے وہ ڈرامے کر رہے تھے؟ اس بارہ میں زیک بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

آئی ایس آئی تو انکے شکار میں مدد گار ہے۔
آئی ایس آئی کے تعاون ہی سے طالبان نے کابل پر چڑھائی کی تھی۔ اسی لئے آج تک ہمارے افغانوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔
 
زیک

مسافر
پنجاب یونورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جو بندہ گردوں کو شدید مرض میں مبتلاء ہو کر افغانستان کی غاروں میں پناہ گزیں ہو وہ 10 سال تک کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟
کیا پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر گردوں کا ڈاکٹر ہے؟

مگر اسامہ بن لادن افغانستان کے غاروں میں نہیں بلکہ پاکستان میں تھا۔
 
کیا پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر گردوں کا ڈاکٹر ہے؟
اتنے بڑے پروفیسر کا تجزیہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
مگر اسامہ بن لادن افغانستان کے غاروں میں نہیں بلکہ پاکستان میں تھا۔
وہ وہیں تھا شروع سے۔ اسامہ کو پکڑنے کے لئے امریکہ نے افغانستان میں آپریشن شروع کیا۔
تو ایبٹ آباد والا آپریشن محض نظر کا دھوکہ تھا؟ اس آپریشن میں جو کئی سو امریکی فوجی شامل تھے وہ ڈرامے کر رہے تھے؟
جی بالکل ڈرامہ ہوسکتا ہے جس سے وہ فوجی خود بھی آگاہ نا ہوں ۔ ایبٹ آباد میں غالباً ڈمی مارا گیا۔
 
نایاب

لائبریرین
اک موقع پیدا ہوا تھا کہ " گیہوں کے ساتھ ساتھ گھن بھی پس جاتا اور " جمہوریت کا راگ الاپتے "چور لٹیروں سے جان چھٹ جاتی ۔
"وگڑیاں تگڑیاں دا ڈنڈا پیر " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ہم عوام پاکستان " سو جوتوں اور سو پیاز " کھانے کے اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ اللہ کی پناہ ۔
کہتے ہیں کہ کوئی " سنڈروم " ایسا بھی ہوتا ہے جو کہ خود پہ ظلم کرنے والوں سے پیار کرنے پر مجبور کر دیتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
وہ افغان طالبان تھے۔
جن کا شکار کیا جا رہا ہے وہ جعلی طالبان ہیں۔ اور ریاست کے باغی
ماشاءاللہ۔ یعنی اصلی طالبان کے بعد اب جعلی طالبان بھی میدان میں آگئے۔ اصلی وہ جنہیں خود آئی ایس آئی نے بنایا اور جعلی وہ جنہیں دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے بنایا۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو۔
 
Top