کیایو ٹیوب پر اردو ڈبنگ ممکن ہے

سب سے بڑا مسئلہ تو یہ ہے کہ کوئی لسٹ بنانے والا سافٹوئر بتا دے۔ پھر کوئی اس سافٹوئیر کی کارکردگی کی توثیق فرما دے اور اخیر میں کوئی موصوف کے مسائل کی فہرست مرتب کر دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے کچھ ایسا لگ ریا ہے کہ آپ فارغ ہیں۔ تو آپ ہی یہ ذمہ داری کیوں نہیں لے لیتے۔
 

محمدصابر

محفلین
مجھے تو یہی لگ رہا ہے کہ میں یہاں‌نہ بولوں کیونکہ مجھے مسائل کی لسٹ بنانے والے سافٹویئر کا پتہ ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
:eek::eek:
کیا وقعی ایسا ممکن ہے؟؟

السلام علیکم
محترم خورشید آزاد جی
سدا خوش رہیں آمین
نپولین نے کبھی کہیں تحریر کیا تھا کہ " ناممکن " کچھ بھی نہیں ہے ۔
بس اک جذبہ جنوں کی ضرورت ۔
اور ضرورت ایجاد کی ماں کہلاتی ہے ۔
یہ بالکل ممکن ہے ۔ کہ آپ کسی بھی ویڈیو فلم میں سے آواز ختم کر دیں ۔
اور اس کی جگہ اپنی آواز ریکارڈ کر دیں ۔
آزاد بھائی ۔
پاکستانی " جٹکے " تو ویسے بھی مشہور ہیں ۔
ایف سکسٹین طیارہ کا فیول پائپ سسٹم " عام کاغذ " کی واشر سے درست کر کے چلا لیتے ہیں ۔
مذاق برطرف یہ بالکل ممکن ہے کہ آپ کسی بھی ویڈیو کی آیڈیو بدل لیں ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
مجھے عملی تجربہ کر کے ثبوت دیں نایاب جی کیا پتہ یہ بھی مذاق ہو؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
" ہو ذوق یقین پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں "
آپ صرف اک یقین کامل رکھا کریں ۔
آپ اسے مذاق ثابت کر دیں ۔
خود تجربہ کریں ۔
اور شکرگذار رہوں گا ۔
اگر آپ میرے کسی ایسے پہلے مذاق سے مجھے آگاہ کر دیں ۔
نایاب
 
یہ ممکن ہی نہیں بلکہ آسان بھی ہے میں اس طرح کے کئی جگاڑ کیے ہیں، مگر آپ کو بتانے کا کوئی خاص فائدہ نہیں پہلے بھی آپ کو کسی سلسلے میں مشورہ دیا تھا مگر وہ ضایع گیا تھا۔
 
یہ دیکھیں یو ٹیوب سے ایک ویڈیو ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی اس میں اپنا آڈیو لگاکر اور ساتھ ہی لوگو لگایا گیا ہے پھر یوٹیوب پر چڑہ گئی خود بخود
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=z0PpHvoChTo"]YouTube - Koonjari Koonjari Koshi Lalvani[/ame]
 

نایاب

لائبریرین
مجھے مسئلہ نہیں مسائل ہیں مسئلہ نہ ہوتا تو یہ دھاگہ نہ لکھنا پڑتا خود کر لیتا

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
ہنستے مسکراتے رہیں آمین
میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ
آپ نے ابھی تک وہ ویڈیو بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کی ہو گی ۔
جسے آپ ایڈت کرنا چاہتے ہیں ۔
آپ نے ابھی تک " ونڈوز مووی میکر " کو اک بار بھی چلا کر
یہ سمجھنے کی کوشش نہیں کی ہو گی ۔
کہ یہ کیسے کام کرتا ہے ۔
واقعی یہ مسائل ہیں اور ان مسائل سے خود آپ کو ہی نبردآزما ہونا پڑے گا ۔
ہمت کریں ۔ انشااللہ کامیاب ہوں گے ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
اگر آپ کے پاس میرے مسائل کا حل ہے تو لسٹ بھیجوں؟

السلام علیکم
محترم عزیز بھائی
مسائل کی لسٹ کسی کو فراہم کرنے سے مسائل کم نہیں ہوتے ۔
بلکہ بڑھتے ہیں ۔
آپ اپنے مسائل کی لسٹ بنا کر
خود اپنی عقل سلیم سے اس لسٹ کو ایسے ترتیب دے دیں کہ
آسان حل والے مسائل پہلے پھر ذرا مشکل اور پھر بہت مشکل ۔
اور اللہ پر یقین رکھتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔
اللہ تعالی آپ کی نیت کے تحت آپ کو معاون فراہم کرتا جائے گا ۔
اور آپ مراد پالیں گے ۔
انشااللہ
نایاب
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
تو خرم شہزاد یا کوئی اور بندہ بھی یہ تجربہ کر سکتا ہے آپ بھی؟

عزیز بھائی کس نالائق کو کام کہہ رہے ہیں چلو ٹھیک ہے وعدہ نہیں کرتا کوشش کرون گا لیکن آپ کو بتایا تھا نا دو دن تک مصروف ہوں میں شاہ صاحب اور نایاب صاحب سے مشورہ کر کے کچھ نا کچھ کروں گا ۔ ویسے آتا جاتا تو مجھے بھی نہیں لیکن کچھ کریں گے تو کچھ آئے گانا ۔ کوشش کرتا ہوں
 

عزیزامین

محفلین
کیا مجھے دوبارہ بتانا پسند کریں گے

یہ ممکن ہی نہیں بلکہ آسان بھی ہے میں اس طرح کے کئی جگاڑ کیے ہیں، مگر آپ کو بتانے کا کوئی خاص فائدہ نہیں پہلے بھی آپ کو کسی سلسلے میں مشورہ دیا تھا مگر وہ ضایع گیا تھا۔
میں بھول گیا آپ اپنے اس مشورے سے دوبارہ نوازیں گے یا دھاگے کا لنک دے دیں شکریہ
 
Top