کہاں ہو تم ، چلے بھی آؤ

ظفری

لائبریرین
محب اور رضوان ۔۔۔ تم لوگوں کی بہت یاد آرہی ہے ۔ ایک وقت تھا محفل پر تم لوگوں کی موجودگی سے محفل کشتِ زعفران بنی رہتی تھی ۔ اٹھکھیلیوں اور شگوفوں کا ایک طوفان ہوتا تھا ۔ دھاگوں پر رونقیں دوڑ رہیں ہوتیں تھیں ۔حاضر جوابی اور شائستہ وشگفتہ طنزو مزاح کا گویا ایک مقابلہ سا ہوتا تھا ۔ اور بقول محب کے یہ تکون ( محب ، ظفری ، رضوان ) اب کوئی قیامت ہی ڈھائے گی ۔۔اور ساتھ ساتھ شمشاد بھائی کا دستِ شفقت بھی ہم سب کے سروں پر ہوتا تھا وہ اپنی تمام تر ضعیفی کے باوجود بھی ہمارے ساتھ ایک دھاگے سے دوسرے دھاگوں پر خوب چھلانگیں مارا کرتے تھے اور پھر انہوں نے اتنی کثرت سے چھلانگیں ماریں کہ ان کی چھلانگوں کی تعداد 15 ہزار سے بھی تجاویز کر گئیں ۔
مگر جب سے تم اور رضوان محفل سے اپنے سروں کی سینگوں کی طرح غائب ہوئے ہو ۔۔۔ تو اب ان کی بھی آمدورفت میں خلل سا آگیا ہے ۔اور ان کے خطوط کی رفتار میں بھی تعطل پڑا ہے ۔ ایک سازش کے تحت انہیں محفل سے برخاست کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔ اس دوران انہوں نے تم لوگوں کو بہت پکارا ۔۔ مگر جواب ندارد تھا ۔ مجھ پر بھی کئی قندز لگانے کی کوشش کی گئی ۔۔ مگر تم کو تو معلوم ہے کہ میں صدا کا ڈھیٹ ہوں ۔میں باز نہیں آیا ۔
ایک بیچارا قیصرانی ہے جو اب اکثر محفل پر مغرب کے ایک عقل مند پرندے کی طرح غم زدہ نظر آتا ہے ۔ محدب عدسے جیسی عینک کے پیچھے سے اس کی گول گول آنکھوں میں سندھ کی کھنجیر جھیل کا کھارا پانی اس طرح بہتا ہے جیسے کراچی میں کبھی نہ بہنے والے پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی ہو ۔ کبھی کبھی ہمارے ساتھ پھڑپھڑایا بھی تو کسی نے اس کی دُم پر پاؤں رکھ دیا تو پھر کئی کئی دن اپنے گھونسلے سے باہر نہیں نکلتا تھا ( پتا نہیں اس کا نام بے بی ہاتھی کسی نے کیوں رکھ دیا تھا کہ ہاتھی تو گھونسلے میں رہتے نہیں ) ۔۔ مگر پھر کچھ دنوں بعد اپنی دُم پر پاؤں رکھوانے کسی دھاگہ پر واہ واہ کرتا ہوا مل جاتا تھا کہ واہ بھائی چھا گئے ہو ۔۔۔ اب وہ بھی یہاں اتنا فعال نظر نہیں آتا ۔
بس دوستوں کیا بتاؤں بڑی اداسی ہے ۔۔محفل میں تم لوگو کے بغیر ۔۔۔ اب شمشاد بھائی کی بزرگی ، میری جوانی اور قیصرانی کا بچپن تم لوگوں کی‌ غیر موجودگی میں بلکل غیر موثر ہوکر رہ گیا ہے ۔

بس اب کیا کہوں سوائے اس کے کہ ۔۔۔

“ جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہے ۔۔۔۔ جانے کون آس پاس ہوتا ہے “

اب تم دونوں واپس آجاؤ اور خدرا محفل کی رونقیں لوٹا دو ۔ :wink:
 
ظفر احمد

محفلین
ظفری بھائی اداس مت ہو۔

ہم ہیں نا؟ تمھارے نئے دوست
پرانے دوستوں کو یاد ضرور کرو پر انتظار بھی کرو یہ لوگ شاید مصروف ہیں ضرور محفل کو رونق بخشیں گے۔ انتظار کا بھی ایک الگ مزہ ہے۔ پر ایک بات کا خیال رکھیں کسی کے آنے اور جانے پر اداس مت ہو بس اللہ کی رضا سمجھ کر صبر سے ٹائم گزاریں اور محفل میں ہلہ گلہ کر کے رکھیں محفل ہے تو ہم بھی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت خوب ظفری۔ واقعی تکون توٹنے سے محفل کا مزا چلا گیا ہے۔ ہم بوڑھے بھی کبھی کبھی چھلانگ مار لیتے تھے ادھر تم لوگوں کی تحریر پڑھنے کے شوق میں۔
 
ظفری کیا حسین وقت یاد دلا دیا تم نے قیامت کا نامہ مرے اور رضوان کے نام لکھ کر۔

بے اختیار اقبال کی یاد آ گئی

دوڑ پیچھے کی طرف گردشِ ایام تو
دکھا دے پھر وہی صبح و شام تو

شگوفے ، شرارتیں ، ہلکی ہلکی ( میری ) اور گہری ( رضوان ) چوٹیں گاہے گاہے بہت لطف دیتیں تھیں پھر کہیں میں نے اور رضوان نے گر دو جملے لکھ دیے تو تمہاری طرف سے پورا مضمون شائع ہو جاتا اور شمشاد بھی جست لگا کر تمہارے ساتھ بہتی گنگا میں نہا لیا کرتے تھے اور قیصرانی جہاں پلڑا بھاری دیکھتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ لاجواب اور چھکوں کے پیغامات کے ساتھ خود بھی ساتھ ہو جاتا۔ ماضی کی خوشگواروں یادوں میں بھی تم نے تیر اندازی کا شغل جاری رکھا ہے اور ششماد بھائی کی سال بھر کی تپسیہ کو ایک جملے سے مسل ڈالا اور انہیں جرم ضعیفی کی سزا بین السطور دے بھی ڈالی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی بہت ظالم ہو تم ، شمشاد بھائی کی برق رفتاری اور جواں سال ہرن جیسی چوکڑیوں کو تم نے کتنی بیدردی سے چھلانگیں لکھ ڈالا اور انتہا یہ کہ تعداد بھی لکھ ڈالی ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خدا کا خوف کیا ہوتا مگر ایسا کر لیتے تو یہ لکھنے کی نوبت ہی کیوں آتی۔

میں اور رضوان تو شمشاد بھائی کو اس عالم پیری میں تمہارے بھروسہ پر چھوڑ کر گئے تھے کہ تم کچھ خدمت اور مزاج پرسی کرکے اپنی عاقبت ہی سنوار لو مگر تم نے نہ خدمت کا صحیح مفہوم سمجھا اور نہ مزاج پرسی کو ٹھیک جانا۔ خدمت ایسی کی کہ اب کوئی خدمت کا نام لے تو چیخ اٹھتے ہیں کہ نہییییییییییییں خدمت نہیں بس اب اور خدمت نہیں۔ مزاج پرسی کرتے کرتے تم نے مزاج کو مذاق ہی سمجھ لیا جسے جب دل چاہا کر لیا(مذاق کی طرح ) اور جس طرح چاہا پوچھ لیا (مزاج کی طرح )
 
ظفری

لائبریرین
جی بلکل ظفر صاحب ۔۔۔آپ ہمارے دوست ہیں اور ہم بھی آپ کے دوست ہیں اور انشاءاللہ ضرور ہم سب مل کر پھر محفلیں میں رونقیں لگائیں گے ۔ ‌ویسے میں اداس نہیں ہوں، یہ تو ایک احتیاطی تدبیر ہے کہ جب بھی میں اس قسم کا دھاگہ لکھتا ہوں تو ایسی صورت بنا لیتا ہوں اور اللہ کی رضا ہی سمجھ کر تو اس محفل میں آیا ہوں ۔ :wink: :lol:
 
ظفری

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
بہت خوب ظفری۔ واقعی تکون توٹنے سے محفل کا مزا چلا گیا ہے۔ ہم بوڑھے بھی کبھی کبھی چھلانگ مار لیتے تھے ادھر تم لوگوں کی تحریر پڑھنے کے شوق میں۔

استادِ محترم آپ کو اپنے اس دھاگے پر دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور آپ کا ہم لوگوں کی تحریروں میں شوق دیکھ کر سر فخر بلند ہوگیا ۔ اور انشاءاللہ یہ تکون جلد ہی اہرام ِ مصر کی طرح دوبارہ سر اٹھا کر کھڑی ہوجائے گی ۔
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری کیا حسین وقت یاد دلا دیا تم نے قیامت کا نامہ مرے اور رضوان کے نام لکھ کر۔

بے اختیار اقبال کی یاد آ گئی

دوڑ پیچھے کی طرف گردشِ ایام تو
دکھا دے پھر وہی صبح و شام تو

شگوفے ، شرارتیں ، ہلکی ہلکی ( میری ) اور گہری ( رضوان ) چوٹیں گاہے گاہے بہت لطف دیتیں تھیں پھر کہیں میں نے اور رضوان نے گر دو جملے لکھ دیے تو تمہاری طرف سے پورا مضمون شائع ہو جاتا اور شمشاد بھی جست لگا کر تمہارے ساتھ بہتی گنگا میں نہا لیا کرتے تھے اور قیصرانی جہاں پلڑا بھاری دیکھتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ لاجواب اور چھکوں کے پیغامات کے ساتھ خود بھی ساتھ ہو جاتا۔ ماضی کی خوشگواروں یادوں میں بھی تم نے تیر اندازی کا شغل جاری رکھا ہے اور ششماد بھائی کی سال بھر کی تپسیہ کو ایک جملے سے مسل ڈالا اور انہیں جرم ضعیفی کی سزا بین السطور دے بھی ڈالی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی بہت ظالم ہو تم ، شمشاد بھائی کی برق رفتاری اور جواں سال ہرن جیسی چوکڑیوں کو تم نے کتنی بیدردی سے چھلانگیں لکھ ڈالا اور انتہا یہ کہ تعداد بھی لکھ ڈالی ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ خدا کا خوف کیا ہوتا مگر ایسا کر لیتے تو یہ لکھنے کی نوبت ہی کیوں آتی۔

میں اور رضوان تو شمشاد بھائی کو اس عالم پیری میں تمہارے بھروسہ پر چھوڑ کر گئے تھے کہ تم کچھ خدمت اور مزاج پرسی کرکے اپنی عاقبت ہی سنوار لو مگر تم نے نہ خدمت کا صحیح مفہوم سمجھا اور نہ مزاج پرسی کو ٹھیک جانا۔ خدمت ایسی کی کہ اب کوئی خدمت کا نام لے تو چیخ اٹھتے ہیں کہ نہییییییییییییں خدمت نہیں بس اب اور خدمت نہیں۔ مزاج پرسی کرتے کرتے تم نے مزاج کو مذاق ہی سمجھ لیا جسے جب دل چاہا کر لیا(مذاق کی طرح ) اور جس طرح چاہا پوچھ لیا (مزاج کی طرح )

شکر ہے تم نے میری اس دردناک صدا پر ظالم سماج کی سب رسمیں توڑ کر لبیک کہا ۔۔۔۔ اب گھر میں “کسی “ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔ سمجھے ۔۔ میں ہوں نا ۔۔۔ :wink:
اب تو جلدی سے یہاں دوبارہ سے فعال ہوجاؤ اور رضوان کے لیے بھی کوشش کرو اسے بھی گھریلو تشدد سے نجات مل جائے ۔ :wink:

شمشاد بھائی کی ایامِ پیری کی بھی تم نے کیا بات کی ۔۔۔ وہ اس ایامِ پیری میں اس امید پر ہر “ پیر“ کو “پیر“ بننے کا چلہ کھینچ رہے ہیں کہ شاید ایامِ پیری اور پیرِ کامل میں کوئی قدر مشترک ہے ۔
آج کل محفل پر نظر نہیں آرہے ہیں ۔۔۔ مگر معلوم ہوا ہے کہ جب آئیں گے تو ایک عدد ہرے جھنڈے کے ساتھ ایک محفل سماع کا اہتمام کریں گے اور جو ان سے بیعت کرکے مرید ہونا چاہے ایک عدد بلی مارکہ اگر بتی کے پیکٹ اور چھواروں کے ساتھ حاضر ہو ۔ اور ساتھ ساتھ وہ اپنے آستانے کے لیے کسی خاص جگہ کی بھی تلاش کررہے ہیں ۔ امید ہے محفل میں وہ کسی فورم پر اپنی کوئی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ویسے تم سے بہت ناراض ہیں کہ تم نے ان کی شیر جیسی جستوں کو ہرنیوں کی قلانچوں سے تشبیہ دے دی۔ :wink:

قیصرانی کی ‌مصروفیات بھی واقعی بڑھ گئیں ہیں ۔ اب کوئی نہیں ہے یہاں جو کہے کہ ۔۔ واہ بھائی واہ ۔۔۔ چھاگئے ہو ۔۔۔ مراسلے کے ذریعے بات ہوئی تھی ۔۔۔ کہہ رہا تھا بہت مصروف ہوں ، دن و رات میں صرف دو بار ہی نیند سے اٹھنا پڑتا ہے وہ بھی کھانا کھانے کے لیے ۔۔۔ ورنہ اس کے علاوہ کوئی ایسا موقع نہیں ملتا کہ محفل پر آسکوں کہ جب بھی محفل پر آیا “ آپ نےکیا پکایا ،کیا کھایا “ پر ضرور حاضری دی ہے ۔ :wink:
 
ظفر احمد

محفلین
ظفری نے کہا:
جی بلکل ظفر صاحب ۔۔۔آپ ہمارے دوست ہیں اور ہم بھی آپ کے دوست ہیں اور انشاءاللہ ضرور ہم سب مل کر پھر محفلیں میں رونقیں لگائیں گے ۔ ‌ویسے میں اداس نہیں ہوں، یہ تو ایک احتیاطی تدبیر ہے کہ جب بھی میں اس قسم کا دھاگہ لکھتا ہوں تو ایسی صورت بنا لیتا ہوں اور اللہ کی رضا ہی سمجھ کر تو اس محفل میں آیا ہوں ۔ :wink: :lol:

تو پھر ٹھیک ہے جی۔
جب دوستی ہو گئ تو پھر آئو محفل کو پر رونق بنائیں!
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی یاد آوری کا بہت بہت شکریہ، بس چند دن کی مہلت اور، پھر ان شاء اللہ وہی رونقیں ہوں گی۔

اور محب بھائی آپ کی ایک بہت پرانی فرمائش کہ منٹو کے افسانے پوسٹ کروں، میں بھولا نہیں ہوں، وہ بھی جلد ہی پوسٹ کروں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
zafar نے کہا:

کیوں نہیں ظفر بھائی، آپ بھی تو اس محفل کی رونق ہیں اور ہمیں آپ کی تحریروں کی بہت ضرورت ہے۔، جہاں تک ظفری بھائی کا تعلق ہے تو یہ موقع محل دیکھ کر اپنی صورت اسی طرح کی بنا لیتے ہیں تاکہ اگلے کو ترس آ جائے۔ :wink:
 
انپیج

بھئی مو ضوع تو کوئی اور ادھر چل رہی ہے۔ لیکن میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ انپیج لوڈ ہونے میں جو hasp کا ایرر دیتی ہیں ایک صا حب نے مشورہ دیا کہ پروگرام لوڈ ہونے سے ایک لمحہ پہلے کمپیو ٹر ریبوٹ کرلے پھر ایسا نہیں ہوگا میں نے ایسا کیا اب وہ پروگرام چلتا ہی نہیں ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جان محمد سرحدی، ان موضوعات کے لیے اس فورم پر زمرہ الگ جات مخصوص ہیں۔

آپ hasp ڈرائیور ہی کیوں نہیں انسٹال کر لیتے؟ یہ بھی آپ کو فورم پر کہیں نظر آ جائے گا۔ کچھ تلاش کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

کسی پروگرام کے چلنے سے قبل کمپیوٹر کے ری بوٹ کرنے والا نسخہ میں پہلے کبھی نہیں سنا۔
 
ظفری

لائبریرین
شکر ہے آج رضوان اور محب دونوں ہی محفل پر موجود ہیں ۔ محب نے تو اپنا حق ادا کردیا ہے ۔۔ دیکھیں رضوان اب یہ دھاگہ دیکھ کر کیا کہتے ہیں ۔ ؟ :wink:
 
رضوان نے تو باس کے سامنے بھی میرے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا دی کہ میں ہوں‌ نا اور اب پتا نہیں کیا ارادے ہیں۔

ویسے رضوان ، ذرا مفصل جواب ہونا چاہیے یہاں پر۔ :)
 
شمشاد نے کہا:
ظفری بھائی یاد آوری کا بہت بہت شکریہ، بس چند دن کی مہلت اور، پھر ان شاء اللہ وہی رونقیں ہوں گی۔

اور محب بھائی آپ کی ایک بہت پرانی فرمائش کہ منٹو کے افسانے پوسٹ کروں، میں بھولا نہیں ہوں، وہ بھی جلد ہی پوسٹ کروں گا۔

شمشاد کیا کہنے اب تو انتظار ہے ۔

ویسے ماورا نے پکارا ہے علی پور کے ایلی کے لیے بھی ، وہاں پوری ٹیم اکھٹی کرکے کام شروع کرنا ہے اور کتاب ختم کرنی ہے ۔ آپ کے بغیر کتاب سونی سونی ہے اور کتاب ہے بھی اتنی کہ جتنے بندے ہوں اتنے کم۔
 
رضوان

محفلین
واقعی یار یہ پیغام تو اب میری نظر سے گزرا اور پھر میرا سر فخر سے بلند ہوگیا(گردن نیہوڑائے اونگھتے اونگھتے تھک جو گیا تھا)
واقعی اب یہ صرف ایک تکون نہیں رہے گی بلکہ باہمی اعتبار اور اعتماد کے رشتوں سے اہرام میں ڈھل جائے گی۔( تالیاں)
وہ وقت بھی کیا وقت تھا ظفری تم نے تو ہم سب کو اوقات یاد دلا دی۔ پھر وہی گلی کے نکڑ پے پان کے کھوکھے پر لٹکی گیس بتی کی روشنی میں یاروں کی چوپال جمی ہے ایک سے بڑھ کر ایک لمبی چھوڑ رہا ہے یار لوگ بھی لپیٹ رہے ہیں کہیں کوئی ٹوک دیتا ہے کہ “ابے وِس دن تو یوں کہہ ریا تھا“
بس چھوڑنے والے کو تو گویا بچھو ڈنگ مار جاتا ہے وہ تو تکار ہوتی اور سب ایک دوسرے کی پول پٹیاں کھولنے لگتے ہیں تو ابھی جس کی پٹیاں نہیں کھلی ہوتیں وہ صلح کرادیتا ہے۔ یہی منظر تمام علاقوں اور شہروں میں تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ رہتا تھا۔
اب نا وہ گلیاں ہیں نا ہی وہ دوست زمان و مکان سب بدل گئے ہیں ہمارا تو لڑکپن وہ ڈوری تھی جسمیں سارے منکے پروئے ہوئے تھے اور وقت نے سارے موتیوں کو پوری دنیا میں بکھیر دیا ہے اور بھر اس محفل نے انہیں دوبارہ یکجا کیا ہے۔ اپنی انا اور جھوٹے خول سے نکلیں تکلف بر طرف کریں تو دنیا آج بھی خوبصورت ہے۔ ساری قومیں خوشیاں مناتیں ہیں ہنستی ہیں قہقہے لگاتی ہیں ہمیں مسکرانا بھی ہوتا ہے تو پہلے اردگرد دیکھتے ہیں کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا کہ میں بھی خوش ہوتا ہوں اور کہیں کوئی دوسرا میری خوشی میں شریک نہ ہوجائے۔
پھر وہی یار زندہ صحبت باقی!!!!!!!!!!
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے کہ ابھی تک علی پور کا ایلی ختم نہیں ہوئی۔

کہیں سے اپ ڈیٹ مل جائے تو آگے چلیں۔
 
ظفری

لائبریرین
دل اور جگر کو رو رہے تھے کہ لہو بھی رگوں میں سرد ہونے لگا ۔ تیری یاد آئی تیرے جانے کےبعد ۔ یعنی آج شمشاد بھائی یاد آئے اور بے تحاشہ یاد آئے ۔:cry2:
 
Top