تعارف کچھ ہمارے بارے میں

ساجد

محفلین
ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ کرہِ ارض پر واقع ان گِنی چُنی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم سا 'شاعرانہ قد و قامت' رکھنے والی مخلوق کو نہ صرف خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ سدھار کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی سعی بھی کی جائے گی۔
ویسے قرطاس و قلم پر ظلم کرنے کے علاوہ ہم ادب (پڑھے جانے والے)سے کچھ شغف رکھتے ہیں اور فارغ اوقات میں کبھی کبھار ویب سائٹیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر روائتی تعارف کی بات کی جائے تو فی الحال انجینئرنگ میں بیچلرز کر رہے ہیں اورفرنگیوں کی بنائ ہوئ آئ سیز جوڑ جوڑ کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔
نمرہ کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
بالکل ٹھیک کہا شاعرانہ قد قامت رکھنے والوں کے لئے یہ بہت مناسب جگہ ہے ۔ شاعری کے فورم میں نہ صرف آپ کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ اساتذہ کی رہنمائی بھی دستیاب ہو گی اور اگر اساتذہ کی کاوش ناکافی رہے تو تشریف لائیے مذہب و سیاست کے زمرے میں جہاں آپ کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی:)۔
 

پپو

محفلین
السلام علیکم
جی آیاں نوں
امید ہے آپکا ساتھ خوش آئین ہوگا اور محفل کی رونق کو دوبالا کرے گا
 
خوش آمدید!
ویسے یہ محفل غالب کے اس شعر کا مصداق ضرور ہے:
بوئے گل، نالئہ دل، بوئے چراغ محفل
جو ترے بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
 

محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم۔ آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ انجنیئرنگ کی طالبہ ہیں پھر بھی اردو شاعری سے لکھنے کی حد تک شغف۔۔۔ نایاب ہے یہ صفت ۔۔۔ جیتی رہیے، بہت سی نیک تمنائیں۔ کونسی جامعہ میں کونسی انجنئیرنگ کر رہی ہیں؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہانپتے کانپتے ہم بھی آ پہنچے خوش آمدید کہنے
لیکن آپ کو مژدہ ہو
کہ چھوٹے غالبؔ کا خوش آمدید رسمی نہیں ہوتا

تعارف پڑھ کر ہی اندازہ ہو گیا کہ وکھری ٹائپ دے لوگ آئے ہیں

اس لیے

پیشِ خدمت ہے وکھری ٹائپ دا خوش (آم کی دید آپ کو خود سے ارینج کرنی پڑے گی)
گر قبول افتد زہے عزو شرف
 

نمرہ

محفلین
السلام علیکم۔ آپ کا تعارف پڑھ کر خوشی ہوئی کہ انجنیئرنگ کی طالبہ ہیں پھر بھی اردو شاعری سے لکھنے کی حد تک شغف۔۔۔ نایاب ہے یہ صفت ۔۔۔ جیتی رہیے، بہت سی نیک تمنائیں۔ کونسی جامعہ میں کونسی انجنئیرنگ کر رہی ہیں؟
وعلیکم السلام۔۔نیک تمنائوں کا شکریہ، ہم ایک نجی جامعہ کے شعبہ برقی میں زیرِ تعلیم ہیں۔
 
Top