کون ہے پیچھے چلمن کے

منصور

محفلین
کون ہے پیچھے چلمن کے؟
کون یہ بوجھے بھید ، پہیلی
رات کی رانی ، گلاب ، چنبیلی
یا پاس پڑوس کی کوئ سھیلی
اپنی سکھی کو ڈرانے آے
دھیرے سے چلمن کھڑکاے

کون ہے پیچھے چلمن کے؟

میں جانوں ہوں کون ہے پیچھے چلمن کے
نہ کوی بھید ' نہ پہیلی
بس اپنے ساجن کی سہیلی
عمر سنہری ' بال سنہری
ہونٹوں پہ مسکان روپہلی
دھیرے سے چلمن کھڑکاے
دھڑ دھڑ دل دھڑکتا جاے
جانے کون کب آ جاے
 
مغزل

محفلین
منصور صاحب ، بہت شکریہ اس خوبصورت گیت کے لیے ، اردو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید، امید ہے آپ کے بارے میں تفصیل بھی معلوم ہوسکے گی ( تعارف کے لیے ’’ تعارف ‘‘ کی لڑی میں ’’ نیا موضوع‘‘ چن کر اپنا مفصل سوانحی خاکہ پیش کیجے ، (اگر پیش نہیں کیا تو )۔۔۔)۔مزید یہ ہندی ماتراؤں کا علم تو مجھے نہیں ، میں فعلن فعلن کے اوزان پر اسے دیکھ رہا تھا، جس کے مطابق کئی مصرعے متوازن نہیں، رنگ گیت ہی کا ہے ، ایک اور بات کہ چلمن کو کھڑکانا ، میرے مطالعے میں پہلی بار آیا ہے ، امید ہےوضاحت کیجے گا ، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، کوئی بات بھی ناگوار گزرے تو معافی کا خواستگار ہوں۔والسلام
 
فیروز سنز کی لغت کے مطابق"'چلمن ایک ایسا پردہ نما چیز ہے جو نرسل،سرکنڈے یا بانس کے ٹکڑوں سے بنی ہو اور روشنی روکنے کے لیے لٹکای جاے"
لہذا میرا خیال ہے کہ اس قسم کی شے کو جب کوی ہلاے گا تو یہاں بجانے یا کھٹکھٹانے کے بجاے کھڑکھڑانے کا لفظ زیادہ موزوں ہے

آپ کا مشکور ہوں کہ اس بہانےکافی عرصے بعد لغت دیکھ لی اور کچھ نیے الفاظ سیکھ لیے
 
مغزل

محفلین
متفق ،محمود صاحب، دراصل کھڑکانا میں صوتی آہنگ ہی غیر فطری اور زبان کی چاشنی سے محروم ہے۔
 
Top