کون ہے جو وکیپیڈیا پر آیا؟

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم برادران و ہمشیران! میں نے چند روز قبل اپیل کی تھی کہ اردو وکیپیڈیا پر پانچ ہزار مضامین ہونے والے ہیں اس لیے اس کام کو جلد از جلد کرنے کے لیے محفل سے افراد اُس طرف رجوع کریں۔ الحمد للہ اب تک سوا پانچ ہزار کے قریب ہیں لیکن مجھے سوائے شاکر القادری صاحب کے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو محفل سے وہاں آیا ہو یا شاید انہوں نے وہاں آکر نام تبدیل کیے ہوں۔ واللہ اعلم۔ مجھے صرف یہ معلومات چاہیے کہ محفل کے کون کون سے ساتھیوں سے اردو وکیپیڈیا جوائن کیا ہے
 
عمر سیف

محفلین
قیصرانی نے ایک پی ایم کی تھی جس میں اس کا ذکر تھا اور میرا لاگ ان ضبط کے نام سے بنا ہوا ہے۔ پاس ورڈ یاد نہیں آرہا۔ :?
 
ابوشامل

محفلین
کام کام اور صرف کام

السلام وعلیکم شمشاد صاحب، بھئی آپ وکیپیڈیا پر آئیں اور تفصیلی طور پر سائٹ کا جائزہ لیں، معاونت کے صفحات دیکھیں، آپ کو پھر بھی کچھ سمجھ نہ آئے تو اس صفحے تبادلۂ خیال پر پیغام چھوڑ دیں اور جو جو مسائل درپیش ہوں ان سے مجھے آگاہ کردیں، انشاء اللہ آپ کی ضرور مدد کروں گا۔
آپ وکیپیڈیا پر اپنی دلچسپی کے مضامین دیکھیں اور ان کے اسلوب اور انداز کے مطابق لکھیں میں آپ کے ساتھ ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
اتنی محنت سے میں نے اتنے اچھے اچھے مضامین پوسٹ کیے تھے، اور کسی کو معلوم ہی نہیں کہ میں بھی وہاں ہوں۔ :shock:
 
ابوشامل

محفلین
ماوراء صاحبہ کے لیے

ماورا صاحبہ! مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ بھی وہاں کام کرچکی ہیں، آپ کس نام سے وکیپیڈیا پر لکھتی تھیں؟ کیا دوبارہ اب وہاں آنے کا ارادہ نہیں؟ میں تو گذشتہ پانچ چھ ماہ سے وہاں مستقل کام کررہا ہوں، شاید آپ اس سے پہلے تھیں، اب تو وکیپیڈیا کافی بہتر ہو گیا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
بالکل، کچھ ماہ سے میں وہاں ایکٹو نہیں ہوں۔ اور دوبارہ آنے کا ارادہ ہے، لیکن ابھی وقت نہیں مل رہا۔
 
ابو شامل میں بھی وہاں پر رجسٹر ہوں اور ایک دو مضامین وہاں‌ پوسٹ‌ کر چکا ہوں بلکہ اس کی تیاری کے لیے یہاں پر بھی دو تین مضامین پوسٹ‌ کرچکاہوں۔

آپ بھی ایسا کریں کہ اس دھاگے کو متحرک رکھیں اور یہاں‌ سے ممبران سے رابطے میں رہیں۔ کچھ مضامین آپ چاہیں‌تو یہاں‌ سے پوچھ کر وہاں پر پوسٹ‌بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ڈوئل کور پروسیسر پر میں نے ایک مضمون یہاں‌ٹائپ بھی کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دو تین اور مضامین بھی لکھ رکھے ہیں وہ بھی جلد ہی پوسٹ‌کرکے پھر وکیپیڈیا پر لے جاتے ہیں۔

ماورا ، قیصرانی تو پہلے ہی متفق ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں‌سے وہاں‌پر وہاب بھی گئے ہیں اور شمشاد ، پاکستانی اور ضبط بھی رضامند ہیں بس ضرورت ہے مستقل طور پر یاد دہانی اور حوصلہ افزائی کی۔
 
ابوشامل

محفلین
بھائی ہم تو دیدۂ دل فرش راہ ہیں۔ بقول اقبال
جلوۂ طور تو موجود ہے کوئی موسیٰ ہی نہیں​

ایک تجربہ جو وکیپیڈیا کے بعد محفل پر آنے کے بعد ہوا وہ یہ کہ اردو بولنے والوں کی اکثریت کو تفریح اور باتوں اور مذاقوں کے لیے تو بہت وقت میسر ہے لیکن سنجیدہ اور علمی نوعیت کے کاموں کے لیے کوئی تیار نہیں۔ مانا کہ اس طرح کے افراد ہر زبان میں بہت کم ہی ہوتے ہیں لیکن اردو میں تو قحط الرجال ہے۔ یقین کیجیے کہ اردو وکیپیڈیا اس وقت جس پوزیشن پر موجود ہے اس میں صرف 15 یا 20 افراد کی کاوشیں شامل ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں محفل ہی کو دیکھ لیں رجسٹرڈ صارفین بھی تقریبا اتنے ہی ہیں جتنے وکی پیڈیا پر لیکن یہاں کے مستقل صارفین اور وہاں کے مستقل صارفین میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہاں تو لوگوں نے اپنے پیغامات ہزاروں تک پہنچا دیے ہیں لیکن یا تو وہ وکیپیڈیا اردو کو اہمیت نہیں‌دیتے یا لاعلمی کی بنیاد پر وہاں کام نہیں کر پاتے۔

علاوہ ازیں وکیپیڈیا کو متاثر کرنے والا ایک طبقہ تبلیغی حضرات کا بھی ہے جن کا فرض عین اپنے پیر و مرشد اور جماعت کی شان میں مقالے لکھنا ہے اور جب انتظامیہ انہیں یکطرفہ نقطۂ نظر سے نہيں لکھنے دیتی تو ان کا دوسرا فرض یہ ہوجاتا ہے کہ ہر فورم اور ہر جگہ پر اردو وکیپیڈیا کو بدنام کریں۔ میں نام نہیں لوں گا لیکن ان میں سے چند افراد یہاں محفل پر بھی موجود ہیں۔ یعنی ہزاروں سائنسی، تاریخی، جغرافیائی و علمی مضامین کی ان کے پیر و مرشد کے ایک مضمون کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور ان کی جماعت کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو باقی پورا وکی بیکار ہو گیا، یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔
میری خواہش ہے کہ یہاں سے کم از کم 15 سے 20 لوگ وہاں آئیں اور اپنی ذاتی معلومات چاہے وہ فلموں اور گانوں کی حد تک ہی کیوں نہ ہو اس کو اردو وکیپيڈیا پر شیئر کریں۔ آپ لوگ وہاں آئیں اپنی پسند کے موضوعات تلاش کریں، معاونت کے صفحات دیکھیں، اور پالیسیوں‌کو follow کرتے ہوئے مضامین لکھیں۔ کسی بھی قسم کی مشکل ہو تو منتظمین سے رابطہ کریں، انشاء اللہ آپ وہاں کے ماحول کو دوستانہ پائیں گے۔ ویب سائٹ کا ربط یہ ہے:

اردو وکیپیڈیا

امید ہے کہ برادران و ہمشیران اس دردمندانہ اپیل پر لبیک کہیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ایک بات مد نظر رہے۔ محفل کی اردو لائبریری والا وکی پیڈیا لائبریری کی مینیجمنٹ کے لئے اصل وکی پیڈیا سے لیا گیا ایک سافٹ وئیر ہے

ابو شامل اس وکی پیڈیا کی بات کر رہے ہیں جو کہ انسائیکلو پیڈیا والے وکی پیڈیا کا اردو ورژن ہے

ابو شامل میں‌نے بھی چند ایک مضامین لکھے تھے۔ چند ممالک کی تفصیل کا انگریزی سے اردو ترجمہ بھی کیا تھا۔ اگر کہیں تو میں ترجمانی کا ٹوٹا پھوٹا کام کر سکتا ہوں
 
زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو، ایک بات مد نظر رہے۔ محفل کی اردو لائبریری والا وکی پیڈیا لائبریری کی مینیجمنٹ کے لئے اصل وکی پیڈیا سے لیا گیا ایک سافٹ وئیر ہے

ہماری لائبریری پر میڈیاوکی انسٹال ہے جو وکی‌پیڈیا والوں کا بنایا سافٹویر ہے جسے وہ خود بھی استعمال کرتے ہیں۔ “وکی‌پیڈیا“ کا لفظ صرف اس انسائکلوپیڈیا ہی کے لئے استعمال ہوتا ہے جو http://wikipedia.org پر ہے۔ اس سافٹویر (میڈیاوکی) پر مبنی دوسرے سائٹس کو وکی‌پیڈیا کہنا غلط ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
جی قیصرانی بھائی مجھے معلوم ہے کہ آپ نے وکیپیڈیا پر کام کیا تھا لیکن نجانے کیوں آپ کا ساتھ طویل نہ رہا؟ بہرحال آپ جس قسم کا کام بھی وہاں کرنا چاہیں کر سکتے ہیں، مجھے خوشی ہوگی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دراصل میری پہلی ترجیح یہ محفل اور اس کی لائبریری ہے۔ تو جب میں ادھر زیادہ مصروف ہوا تو پھر اُدھر کا ساتھ چھوٹ گیا۔ اب پھر کچھ کرتے ہیں
 
ابوشامل نے کہا:
بھائی ہم تو دیدۂ دل فرش راہ ہیں۔ بقول اقبال
جلوۂ طور تو موجود ہے کوئی موسیٰ ہی نہیں​

ایک تجربہ جو وکیپیڈیا کے بعد محفل پر آنے کے بعد ہوا وہ یہ کہ اردو بولنے والوں کی اکثریت کو تفریح اور باتوں اور مذاقوں کے لیے تو بہت وقت میسر ہے لیکن سنجیدہ اور علمی نوعیت کے کاموں کے لیے کوئی تیار نہیں۔ مانا کہ اس طرح کے افراد ہر زبان میں بہت کم ہی ہوتے ہیں لیکن اردو میں تو قحط الرجال ہے۔ یقین کیجیے کہ اردو وکیپیڈیا اس وقت جس پوزیشن پر موجود ہے اس میں صرف 15 یا 20 افراد کی کاوشیں شامل ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں محفل ہی کو دیکھ لیں رجسٹرڈ صارفین بھی تقریبا اتنے ہی ہیں جتنے وکی پیڈیا پر لیکن یہاں کے مستقل صارفین اور وہاں کے مستقل صارفین میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہاں تو لوگوں نے اپنے پیغامات ہزاروں تک پہنچا دیے ہیں لیکن یا تو وہ وکیپیڈیا اردو کو اہمیت نہیں‌دیتے یا لاعلمی کی بنیاد پر وہاں کام نہیں کر پاتے۔

علاوہ ازیں وکیپیڈیا کو متاثر کرنے والا ایک طبقہ تبلیغی حضرات کا بھی ہے جن کا فرض عین اپنے پیر و مرشد اور جماعت کی شان میں مقالے لکھنا ہے اور جب انتظامیہ انہیں یکطرفہ نقطۂ نظر سے نہيں لکھنے دیتی تو ان کا دوسرا فرض یہ ہوجاتا ہے کہ ہر فورم اور ہر جگہ پر اردو وکیپیڈیا کو بدنام کریں۔ میں نام نہیں لوں گا لیکن ان میں سے چند افراد یہاں محفل پر بھی موجود ہیں۔ یعنی ہزاروں سائنسی، تاریخی، جغرافیائی و علمی مضامین کی ان کے پیر و مرشد کے ایک مضمون کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور ان کی جماعت کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو باقی پورا وکی بیکار ہو گیا، یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے۔
میری خواہش ہے کہ یہاں سے کم از کم 15 سے 20 لوگ وہاں آئیں اور اپنی ذاتی معلومات چاہے وہ فلموں اور گانوں کی حد تک ہی کیوں نہ ہو اس کو اردو وکیپيڈیا پر شیئر کریں۔ آپ لوگ وہاں آئیں اپنی پسند کے موضوعات تلاش کریں، معاونت کے صفحات دیکھیں، اور پالیسیوں‌کو follow کرتے ہوئے مضامین لکھیں۔ کسی بھی قسم کی مشکل ہو تو منتظمین سے رابطہ کریں، انشاء اللہ آپ وہاں کے ماحول کو دوستانہ پائیں گے۔ ویب سائٹ کا ربط یہ ہے:

اردو وکیپیڈیا

امید ہے کہ برادران و ہمشیران اس دردمندانہ اپیل پر لبیک کہیں گے۔

ابو شامل میں تمہاری کاوشوں کی قدر کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وکیپیڈیا پر مواد بڑھتا جائے گا اور رضاکاروں کی تعداد بھی۔ محفل پر بھی رونقیں ایک دم سے نہیں آ گئیں بلکہ چند لوگوں نے دن رات لگا کر اسے آباد کیا ہے۔ محفل کے منتظمین ہمہ وقت مدد کے لیے تیار رہتے ہیں اور مقامیانے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی چیز پیش کرتے رہتے ہیں جس سے اردو کی ترقی کا سفر جاری ہے۔ سنجیدہ اور خشک نوعیت کا کام کم لوگ ہی کرتے ہیں اور جو کرتے ہیں وہ بھی ہر وقت نہیں کر پاتے۔ یہاں جو اراکین گپیں مارتے نظر آتے ہیں وہ صرف گپ شپ ہی نہیں کرتے بلکہ کئی کئی کتابوں کو برقیانے میں اپنے جوہر دکھا چکے ہیں اور آئیندہ بھی دکھاتے رہیں گے۔ مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے اور انشاءللہ اور بھی کئی پراجیکٹس پر کام جاری رہے گا۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ تمہیں بھی ترغیب و تحریک سے مسلسل کام لیتے رہنا ہوگا اور ارکان بھی اپنا تعاون پیش کرتے رہیں گے۔

اب ایک حکمت عملی بناؤ اور اس کے بعد ٹارگٹ سیٹ کروں مواد کی نشان دہی کرو جہاں سے برقیایا جا سکتا ہےاور انشاءللہ مل کر منزل تک پہنچیں گے۔

راستہ کوئی بھی ہو ہم سب کی منزل ایک ہی ہے اور وہ ہے

اردو کی ترقی و ترویج
 
ابوشامل

محفلین
محب بھائی آپ کا بہت شکریہ، یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ دیکھیں کوئی شریک ہو یا نہ ہو اردو انسائیکلو پیڈیا پر کام تو روز بروز بڑھتا ہی جائے گا، ہم نہ کریں گے تو کوئی اور کرے گا، لیکن اصل بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا کیا حصہ رہا۔ اور میرا مقصد ہر گز محفل کے کسی رکن کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی ویب سائٹ یا فورم چند دنوں میں آباد نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے سالوں کی محنت ہوتی ہے اور محفل بلاشبہ اردو کا کامیاب ترین فورم ہے۔
 
Top