کون ہے جو محفل میں آیا -57

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہم مغلیہ خاندان کے چشم و چراغ جناب م م مغل بھیا کو پیار سے دقیق اردو اگلنے والی مشین کے نام سے جانتے ہیں۔ :)
’’دقیق اردو اگلنے والی مشین‘‘ کیا خوب اصطلاح ہے۔ کل سمیع بھائی بھی ایسا ہی کچھ بتا رہے تھے۔ پہلے اگر اس بات کا اندازہ نہیں بھی تھا کہ آپ انہیں پیار سے کس نام سے جانتے ہیں تو اب ہوگیا ہے۔
توبہ ہے سعود بھائی آپ سے تو۔۔۔
’’ خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گِلِ کوزہ ،خود رندِ صبو کش ‘‘ کی مثال آپ پر صادق آتی ہے۔۔:yawn:
جسے آپ دونوں ’’دقیق ‘‘ کہہ رہے رہیں وہ میرے لیے ’’ روز مرہ اور عقیق ‘‘ ہے۔۔۔
اب سمیع بھائی کی میرے بارے میں کیا رائے بنی وہ تو وہ جانیں ۔۔
ہم تو نیاز حاصل کرنے گئے تھے قبلہ موصوف سے۔۔:battingeyelashes:
 

مغزل

محفلین
سوچتا ہوں کہ ملاقات کا احوال سراپا کھینچ کر پیش کردوں ۔۔ کیا خیال گڑیا اور سعود انکل ؟ :yawn:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں تو ٹھیک ہوں۔ دفتر میں جھک مار رہا ہوں اور کام ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کوئی نہیں یہاں۔
نا باتیں کرنے کو سعود لالہ ہیں:(
شمشاد لالہ بھی اپنا کام کر رہے ہیں میں کس سے لڑائی کروں اب :(
نامقدس ہی آئی ہے:(
نا عندلیب اپیا نا نور العین :(
سب میرے جانے کے بعد کیوں آتے ہیں؟؟؟؟
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اب آپ سے بالمشافہ ملاقات کی تمنا باقی ہے، امید ہے کہ یہ بھی جلد پوری ہوگی۔
جناب کیوں نہیں، پر مجھے لگتا ہے مجھ سے مل کے الٹا ہی حال ہوگا :)
میرے ملنے والے مجھے بہت زیادہ بورنگ بندہ کہتے ہیں
 

mfdarvesh

محفلین
کوئی نہیں یہاں۔
نا باتیں کرنے کو سعود لالہ ہیں:(
شمشاد لالہ بھی اپنا کام کر رہے ہیں میں کس سے لڑائی کروں اب :(
نامقدس ہی آئی ہے:(
نا عندلیب اپیا نا نور العین :(
سب میرے جانے کے بعد کیوں آتے ہیں؟؟؟؟

میں تو ادھر ہی ہوں
جی بھر کے لڑائی کریے، پر ایسے کے آپ بولتے رہیے ہم نوٹ کرتے رہیں گے :)
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی نہیں یہاں۔
نا باتیں کرنے کو سعود لالہ ہیں:(
شمشاد لالہ بھی اپنا کام کر رہے ہیں میں کس سے لڑائی کروں اب :(
نامقدس ہی آئی ہے:(
نا عندلیب اپیا نا نور العین :(
سب میرے جانے کے بعد کیوں آتے ہیں؟؟؟؟

تم لڑتی جو ہو سب سے، اس لیے سب تم سے ڈرتے ہیں اور تمہارے جانے کے بعد ہی آتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بریکنگ نیوز

ادھر خواتین کارنر میں بھوتوں کا ذکر ہو رہا ہے۔ اس لیے ذرا دیکھ بھال کے جائیے گا۔
 
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں عاشہ بٹیا؟

ہم ذرا لنچ کے لئے باہر چلے گئے تھے اس لئے اپنی ناعمہ گڑیا کو وقت نہیں دے سکے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top