کون ہے جو محفل میں آیا - 50

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
اوہو بھائی بھول ہو گئی، بلکہ میں نے تو کچھ بھی نہیں خریدا، صرف پچھلے ہفتے ایک عدد ٹی شرٹ لی تھی اپنے لئیے اور بھائی اور امی دیکھتے ہی مجھ پر چڑھ دوڑے کہ یہ والی پہن کر جاؤ گے پاکستان :thumbsdown:
اور مجھے منع کر دیا کہ اسے نہیں پہننا ایسے رنگ پاکستان نہیں چلتے، اور پھر کیا، میں نے کوئی شاپنگ نہیں کی اور بولا آپ ہی خرید لیں جو مرضی، میں تو اپنی گرین کلر کی دوسری شرٹ پہن لوں گا لیکن باقی سامان کا مجھے نہیں پتہ :tongue:

اسی لئیے کچھ نہیں خریدا۔

بلکہ کچھ گفٹ ابھی یاد آئے ہیں لیکن اب تو بازار بند ہیں :rollingeyes:
آپ بتائیں ناں کہ کیا چاہئیے میں کل ہوائی اڈے کی طرف جاتے ہوئے خرید لوں گا اور پاکستان پہنچ کر آپ کو پارسل کر دوں گا :)
 
میم نون

محفلین
نہیں جی، کہیں کوئی طالبان قسم لوگ یہ سمجھ کر کہ کوئی بہت ہی اہم شخصیت آ رہی ہے، کوئی کاروائی ہی نہ کر جائے :eek:
 
میم نون

محفلین
دیکھیں جی ویسے تو ہمیں سیالکوٹی بہت عزیز ہیں، لیکن رحمان ملک صاحب سیالکوٹیوں کے نام پر دھبہ ہیں، بہت بڑا کالا دھبہ :mad:
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن سُوٹ تو وہ سفید والا پہنتے ہیں۔

اچھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ ان کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

پپو بھائی آپ کے لیے اوپر ایک پیغام لکھا تھا، غالباً آپ نے دیکھا نہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اوہو بھائی بھول ہو گئی، بلکہ میں نے تو کچھ بھی نہیں خریدا، صرف پچھلے ہفتے ایک عدد ٹی شرٹ لی تھی اپنے لئیے اور بھائی اور امی دیکھتے ہی مجھ پر چڑھ دوڑے کہ یہ والی پہن کر جاؤ گے پاکستان :thumbsdown:
اور مجھے منع کر دیا کہ اسے نہیں پہننا ایسے رنگ پاکستان نہیں چلتے، اور پھر کیا، میں نے کوئی شاپنگ نہیں کی اور بولا آپ ہی خرید لیں جو مرضی، میں تو اپنی گرین کلر کی دوسری شرٹ پہن لوں گا لیکن باقی سامان کا مجھے نہیں پتہ :tongue:

اسی لئیے کچھ نہیں خریدا۔

بلکہ کچھ گفٹ ابھی یاد آئے ہیں لیکن اب تو بازار بند ہیں :rollingeyes:
آپ بتائیں ناں کہ کیا چاہئیے میں کل ہوائی اڈے کی طرف جاتے ہوئے خرید لوں گا اور پاکستان پہنچ کر آپ کو پارسل کر دوں گا :)

ارے لالہ آپ پاکستان آئے دل کی گہرائیوں سے آپ کو خوش آمدید :)
امید ہے آپکے واپس جانے سے پہلے ہمیں آپ کی طرف سے ایک اور خوش خبری مل جائے گی اور تحفے میں آپ کی دعائیں درکار ہیں۔
واسلام:)
 
شمشاد

لائبریرین
خوش خبری تو مل ہی جائے گی لیکن پارٹی نہیں ملے گی، آخر کو بھائی کس کے ہیں۔ :noxxx:
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

جی ہماری دعائیں تو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

جی خوشخبری ہوئی تو آپ جتنی مرضی پارٹی رکھ لینا، بلکہ پوری محفل کو دعوت عام ہو گی :noxxx: :battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم،

جی ہماری دعائیں تو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

جی خوشخبری ہوئی تو آپ جتنی مرضی پارٹی رکھ لینا، بلکہ پوری محفل کو دعوت عام ہو گی :noxxx: :battingeyelashes:

و علیکم السلام

پارٹی تو ہم رکھ لیں گے لیکن اس کی ادائیگی کون کرے گا؟
 
میم نون

محفلین
سوچنا پڑے گا :confused:

بڑے بھائی سے درخواست کروں گا کہ تھوڑا ہاتھ بٹائیں۔
۔ ۔ ۔ ۔

تو کیوں شمشاد بھائی کریں گے ناں میری مدد :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل کروں گا جی کیوں نہیں کروں آخر اتنا زیادہ کھانا ختم بھی تو کرنا ہے ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں تھوڑا ہی لاؤں گا، وہ تو شادی ہال والے خود ہی لانے کا بندوبست کر دیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top