کون ہے جو محفل میں آیا 26

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکریہ معلومات دینے کا۔
لیکن اب تو میں بھی جا رہا ہوں۔ آتا ہوں کوئی گھنٹے بھر کے بعد۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے معلوم تھا کہ تمہیں اس وقت بھوک لگے گی اور تم باورچی خانے جانے کے بہانے ادھر کا چکر ضرور لگاو گی۔
 

زینب

محفلین
ہا ہا ہا ہا۔۔کہیں آپ بھی میرے پیچھے پیچھے چوری چوری بھوک مٹانے کچن میں تو نہیں اتے نا
 

mujeeb mansoor

محفلین
شمشاد بھائی تو آخری گھوڑا بیچ کر سوگئے ہیں‌
باقی احباب بھی خیریت سے ہی ہوں گے ۔ اور بھینس کے بارے میں‌ لاٹھی والے سے پوچھ لیں جناب

آپ سنائیں کیسے ہیں ؟‌کہاں غائب تھے اتنے دنوں ؟

شکریہ زین بھائی۔میں آپ کی دعااور اللہ تعالی کے فضل سے بخیر وعافیت ہوں،اور
یہیں کہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس مصروفیات ہیں کہ پیچھا ہی نہیں چھوڑتیں
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم اہلیان محفل۔

کراچی میں آتشزدگی کی خبر دیکھ کر دل بہت افسردہ ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام شمشاد بھائی
اور سب کو السلام علیکم

آج میرا بھی چکر لگ گیا۔
زیک کو شاید میرے نہ آنے کی وجہ سے ہی محفل سونی سونی لگ رہی تھی;)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام ڈاکٹر صاحب

آپ کی حاضری ہو گئی۔

اور مجیب صاحب آپ کہاں جا رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اعجاز بھائی

کل ظفری سے بات ہوئی تھی، آج کل میں آپ سے فون پر بات کریں گے۔
 

زونی

محفلین

السلام علیکم حاضرین!


کیسے ہیں شمشاد بھائی ، میری بھی حاضری لگا لیں دو ہفتے کی :tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام زونی آنٹی

کہیے کیسی ہیں؟ کہاں ہیں اور پھر سے دو ہفتے کی چھٹی چہ معنی دارد؟

اصل میں آج ہمارے گھر ایک آنٹی آئی ہوئی ہیں اور ان کا نام آپ کے نام سے ملتا جلتا ہی ہے۔
 

زین

لائبریرین
وعلیکم السلام
زونی بہن !کیا حال ہے ۔ ؟
آج کل تو لاہور والوں کا برا حال ہے ؟‌دھماکے شماکے ہورہے ہیں اور پچھلے دنوں زلزلے کے جھٹکے بھی آئیے تھے ۔ کوئٹہ میں‌ بھی آج زلزلے کے محسوس کئے گئے ۔
 

زونی

محفلین
و علیکم السلام زونی آنٹی

کہیے کیسی ہیں؟ کہاں ہیں اور پھر سے دو ہفتے کی چھٹی چہ معنی دارد؟

اصل میں آج ہمارے گھر ایک آنٹی آئی ہوئی ہیں اور ان کا نام آپ کے نام سے ملتا جلتا ہی ہے۔




تو اس سے میرا آنٹی ہونا کیسے ثابت ہوتا ھے شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :idontknow:
 

زونی

محفلین
وعلیکم السلام
زونی بہن !کیا حال ہے ۔ ؟
آج کل تو لاہور والوں کا برا حال ہے ؟‌دھماکے شماکے ہورہے ہیں اور پچھلے دنوں زلزلے کے جھٹکے بھی آئیے تھے ۔ کوئٹہ میں‌ بھی آج زلزلے کے محسوس کئے گئے ۔






جی بلکل کیا کہا جا سکتا ھے ، اب تو عجیب بے حسی کی سی کیفیت ہو گئی ھے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top