کون ہے جو محفل میں آیا-(23)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
حاضر ہوں میں بھی مع ہوش و ہواسِ خمسہ۔۔۔۔
عید آج صبح منائی یعنی عید کی نماز پڑھ کر سب سے مل لئے، پھر دو پہر کھانا کھا کر اور چائے پی کر حیدر آباد کے لیے واپس نکل گیا، یہاں آ کر یہاں محلے میں عید ملتا رہا۔ اب دیر رات کو فرصت ملی ہے انٹر نیٹ کھولنے کی۔
اعجاز صاحب ہماری طرف سے عید کی مبارکباد قبول کیجیے۔ اگر آج آپ کی عید تھی تو اسکے معنی ہوئے کہ پہلے سعودیہ میں عید ہوئی پھر پاکستان اور پھر انڈیا
 
الف عین

لائبریرین
یہاں بھی کشمیر۔ کیرل، ٹمل ناڈو میں کہیں کہیں یکم کو عید ہوئی۔ باقی ہندوستنام میں کل 2 اکتوبر کو۔
کہاں ہو رضوان آج کل۔ نظر ہی نہیں آتے!!
 
وعلیکم السلام!

آپ سب کو بھی عید مبارک ہو۔ الحمد للہ عید خاصی مصروف مصروف سی گزری اور اس وقت آفس میں ہوں۔ آپ سنائیں اپیا آئندہ لائبریری کے حوالے سے کیا اقدام اٹھائے جائیں؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم اعجاز انکل ، عید مبارک !

اعجاز انکل کیا ہمیشہ سے یہی ہوتا آیا ہے یا پہلے کچھ بہتر صورت ہوتی تھی ، کیسا لگتا ہے اتنی مختلف عیدیں منانا ، یہاں تو تقسیم در تقسیم کا سلسلہ جاری ہے :(
 
کئی کئی عیدوں‌ کا مسئلہ تو وہی ہے کہ کوئی نہیں چاہتا کہ الگ الگ دنوں میں عید منائی جائے پر سبھی یہ ضرور چاہتے ہیں کہ جس دن وہ منا رہے ہیں وہی صحیح‌ تسلیم کیا جائے اور اسی دن سب منائیں۔ ورنہ نہیں مناتے تو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام!

آپ سب کو بھی عید مبارک ہو۔ الحمد للہ عید خاصی مصروف مصروف سی گزری اور اس وقت آفس میں ہوں۔ آپ سنائیں اپیا آئندہ لائبریری کے حوالے سے کیا اقدام اٹھائے جائیں؟

شکریہ سعود بھائی ، آپ نے اس قدر مصروف کر لیا ہے خود کو ، جب فرصت سے ہوں بتائیں پلیز ، اس دن تو اتنا طویل انتظار کروا دیا آپ نے ، میں انتظار میں ہی ختم ہو گئی ۔
 
شکریہ سعود بھائی ، آپ نے اس قدر مصروف کر لیا ہے خود کو ، جب فرصت سے ہوں بتائیں پلیز ، اس دن تو اتنا طویل انتظار کروا دیا آپ نے ، میں انتظار میں ہی ختم ہو گئی ۔

واللہ اپیا میں انتہائی شرمندہ ہوں۔
در اصل بھائی اور ان کے خسر سعودی سے آئے ہوئے تھے بس انہیں میں مصروف ہو گیا تھا پھر نماز کا وقت ہو گیا اور جب تک لوٹتا تب تک اپیا ایم ایس این کے پردے سے غائب۔

اور ہاں اس دن جب آپ سے یک طرفہ طویل گفتگو ہو رہی تھی تو اس قدر تھکا ہوا تھا کہ آپ کے مختصر سے ٹھہراؤ نے مجھے نیند کی وادی میں پھینک دیا۔ صبح جاگے تو قریب ہی بیڈ پر پڑے لیپ ٹاپ کے پردے پر کئی پیغامات میرا منھ چڑا رہے تھے۔ پر ایسا تو اکثر ہوتا ہے۔ کہ بات کرت کرتے سو گیا۔ کوڈنگ کرتے کرتے سو گیا یا ائیر فون لگائے کوئی اسکرین کاسٹ یا ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھ رہا ہوں اور یوں ہی سو گیا۔

:):):):):)
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ کیسے ہیں سب لوگ ۔۔ ؟

سعود بھیا ۔۔ شگفتہ کو آپ کے اس طرح سونے پر یقیناً کوئی حیرانی نہیں ہوگی ۔۔ کہ یہ ان کا خود کا یہی حال ہے ۔۔۔:grin: :tounge:
 
نہیں سارہ بٹیا یہاں کچھ بنیادی فرق بھی ہیں اپیا میں اور مجھ میں مثلاً وہ شگفتہ ہوتی ہیں پھر بھی سو جاتی ہیں جبکہ میں پژمردہ ہوتا ہوں اس لئے سو جاتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
واللہ اپیا میں انتہائی شرمندہ ہوں۔
در اصل بھائی اور ان کے خسر سعودی سے آئے ہوئے تھے بس انہیں میں مصروف ہو گیا تھا پھر نماز کا وقت ہو گیا اور جب تک لوٹتا تب تک اپیا ایم ایس این کے پردے سے غائب۔

اور ہاں اس دن جب آپ سے یک طرفہ طویل گفتگو ہو رہی تھی تو اس قدر تھکا ہوا تھا کہ آپ کے مختصر سے ٹھہراؤ نے مجھے نیند کی وادی میں پھینک دیا۔ صبح جاگے تو قریب ہی بیڈ پر پڑے لیپ ٹاپ کے پردے پر کئی پیغامات میرا منھ چڑا رہے تھے۔ پر ایسا تو اکثر ہوتا ہے۔ کہ بات کرت کرتے سو گیا۔ کوڈنگ کرتے کرتے سو گیا یا ائیر فون لگائے کوئی اسکرین کاسٹ یا ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھ رہا ہوں اور یوں ہی سو گیا۔

:):):):):)

نہیں پلیز شرمندگی کی بات نہیں۔ م س ن پر اگر ممکن نہیں ہوا تو پھر ذپ ۔

یک طرفہ :) نہیں دراصل میں توجہ سے آپ کی بات سن رہی تھی تاکہ آپ کی بات مکمل ہو جائے ۔
 
رضوان

محفلین
یہاں بھی کشمیر۔ کیرل، ٹمل ناڈو میں کہیں کہیں یکم کو عید ہوئی۔ باقی ہندوستنام میں کل 2 اکتوبر کو۔
کہاں ہو رضوان آج کل۔ نظر ہی نہیں آتے!!

جی کہنے کو تو ہزار بہانے ہیں مگر اصل میں اپنی نا لائقی اور کاہلی کی وجہ سے حاضر نہیں ہو پاتا۔ آپ کا بڑا پن ہے کہ ابتک یاد رکھا ہوا ہے۔
 
رضوان

محفلین
سارہ خان اور سیدہ شگفتہ عید مبارک
اب عیدی کا تو وقت گزر گیا اس لیے کوئی دھڑکا نہیں مبارکباد دینے میں ویسے بھی آپ لوگوں نے سوّیاں اور شیر خورمے نہیں بھجوائے:(
 
محسن حجازی

محفلین
سارہ خان اور سیدہ شگفتہ عید مبارک
اب عیدی کا تو وقت گزر گیا اس لیے کوئی دھڑکا نہیں مبارکباد دینے میں ویسے بھی آپ لوگوں نے سوّیاں اور شیر خورمے نہیں بھجوائے:(

يہ آپ وہی رضوان صاحب ہیں جو کسی خاتون کے بلاگ پر محبت کے بارے میں سوال کر رہے تھے؟ :confused:
جلدی میں ہم کسی خاتون کو کسی کی خاتون لکھ گئے بعد ازاں فوری تصیح کی :grin:
 
سارہ خان

محفلین
السلام علیکم رضوان بھائی ویلکم بیک۔۔ اور آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک ۔۔:)۔۔۔۔۔ ابھی عید چل رہی ہے تو عیدی کا ٹائیم کیسے گزر سکتا ہے ۔۔:tounge:
آپ تو عید کے چاند سے بھی زیادہ دیر لگادی محفل پر انے میں تو بھلا سوایاں اور شیر خورمہ کیسے اور کہاں بھجواتے ۔۔:roll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top