کون ہے جو محفل میں آیا (21)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
ہماری آپکی اور بات ھے افتحار بھائی غائب رہیں بھی تو کیا لیکن شمشاد بھائی کی غیر حاضری یہاں محسوس کی جاتی ھے۔ اب آپ نے کہہ دیا تو ٹھیک ہی کہا ھے نہیں چھیڑتے بِگ برادر کو:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیئے جناب میں محفل میں حاضر ہوں۔ کچھ تو صبح سے محفل کی طبیعت ناراض تھی اور کچھ آج مجھے کام بھی بہت تھا۔
خیر اب رات اپنی ہے، صبح چھٹی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رات تو اپنی ہی سمجھ کر بیٹھا تھا لیکن پھر وہی مسئلہ ہو رہا ہے۔ کبھی تو پیغام پلک جھپکتے میں پوسٹ ہو جاتا ہے اور کبھی وہی بگلے کی ایک ٹانگ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھابھی صاحبہ الحمد للہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔ اردو محفل کی طبیعت کی بات کر رہا تھا۔ اب کچھ بہتر لگ رہی ہے۔

آپ سنائیں آپ کی کمپیوٹر کی طبیعت بحال ہوئی کہ نہیں؟
 

محسن حجازی

محفلین
سلام محسن بھائی مزا آگیا آپ کی تحریریں پڑھ کر، بات تو جو لکھی سو لکھی مگر الفاظ کا چناؤ استعمال اور مرکبات، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

آپ کی محبت ہے افتخار بھائی
لیکن کیا کریں کہ خادم کی اندرونی خرابی پانچ سو آج بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہی ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آج خادم کو ہو کیا گیا ہے۔
حسن بھیا لکھتے کہاں ہیں بس جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں :grin:
ویسے سب کے لیے صبح بخیر!
شمشاد بھائی آپ کدھر گم ہیں؟
 

محسن حجازی

محفلین
سلام عندلیب اور زھرہ، کیسی ہو آپ لوگ۔
اللہ حافظ حسن، کل انشاءاللہ، یار زندہ صحبت باقی

افتخار بھائی ہم کو ایسا بھی تجربہ ہو چکا ہے کہ یار تو زندہ رہا صحبت باقی نہ رہی :grin: :grin:
وہ تو کم بخت اب بھی دندناتا پھرتا ہے۔۔۔ :rolleyes:
 
بھئی! ہم آتو گئے ہیں، خدا جانے یہ محفل کا سرور کتنا برداشت کرتا ہے ہمیں۔ باقی آدھی چیزیں تو ویسے بھی غائب نظر آرہی ہیں۔۔۔ محسن بھائی نظر آرہے ہیں، ان ہی کو دعوت ہے۔۔۔ بے فکر رہیں، ابھی یار بھی زندہ ہے اور صحبت بھی باقی، الحمد للہ۔ :lll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top