کون ہے جو محفل میں آیا-(19)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امتحانات ختم ہوئے آپی اب فرصت ہی فرصت، کچھ دنوں کی چھٹیاں بھی ہیں۔ لائبریری میں کسی قسم کا کوئی بھی کام ہو تو ضرور بتایئے بہت مقروض ہوں لائبریری کا آج کل:(
:)

شکریہ حسن،

قرض اتارنا تو کچھ مسئلہ ہی نہیں چھوٹے بھائی ، ڈاکٹر دعاگو منتظر ہیں آپ کے عمران سیریز میں :)
صفحات بھیج رہی ہوں آپ کو ۔
 
مصروفیات کی طویل فہرست ہے بھائی، کچھ ایک کا ذکر کر دیتا ہوں۔

گنوم 2.22 کا اردو لوکلائزیشن
چاچو کی لائبریری کے لئے ڈاٹا بیس ڈریوین ویب سائٹ ڈیویلوپمینٹ
روبی آن ریلس پر ایک ورکشاپ کی تیاری جو کہ 7 جون کو منعقد ہونی ہے
ماسٹرس کے لئے کالجوں کا انتخاب (ابھی یو کے کے چند کالج نظروں میں آئے ہیں) یو ایس، آسٹریلیا اور جرمنی وغیرہ میں بھی تلاش جاری ہے۔
باقی محفل گردی

یہی سب ہے اور کیا سناؤں۔ :)
 
حسن علوی

محفلین

ماشاءاللہ کیا کہنے میاں صاحب لگتا ھے آپ تو جوئے شیر لانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ہماری دعا ھے کہ اللہ پاک آپ کو مزید ہمت و حوصلہ عطا فرمائے
 
الف عین

لائبریرین
سعود/۔ السلام علیکم
کیا چل رہا ہے۔۔۔ ڈاٹا بیس کا کام کرو تو ایک اور خیال آیا۔ یار ایسی کوئی سکرپٹ جس سے ڈاؤن لوڈس کی تعداد معلوم ہو سکے۔ محض ویب سائٹ وزیٹرکے لئے تو سکرپٹ ہیں لیکن کون سی فائل کتنی بار ڈاؤن لوڈ ہوئی، اس کا کوئ حل؟
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید حسن، لگتا ہے امتحانوں سے فرصت ملی ہے۔
اچھا لگا تمہارا محفل میں آنا۔
 
حسن علوی

محفلین
خوش آمدید حسن، لگتا ہے امتحانوں سے فرصت ملی ہے۔
اچھا لگا تمہارا محفل میں آنا۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی یقین مانیئے میرا سیروں خون بڑھ گیا آپ کی اس پوسٹ سے۔ یوں لگتا ھے جیسے مدتوں بعد آیا ہوں یہاں۔

آپ کیسے ہیں شمشاد بھائی؟
 
سعود/۔ السلام علیکم
کیا چل رہا ہے۔۔۔ ڈاٹا بیس کا کام کرو تو ایک اور خیال آیا۔ یار ایسی کوئی سکرپٹ جس سے ڈاؤن لوڈس کی تعداد معلوم ہو سکے۔ محض ویب سائٹ وزیٹرکے لئے تو سکرپٹ ہیں لیکن کون سی فائل کتنی بار ڈاؤن لوڈ ہوئی، اس کا کوئ حل؟

چاچو یہ بات ہے میرے دماغ میں۔ میں انشاء اللہ صارفین کے تبصرے کا بھی انتظام رکھوں گا اس میں۔ اور ڈاؤن لوڈ ہی نہیں وزٹ کاؤنٹر بھی لگا دوں گا انشاء اللہ۔ بس کچھ وقت درکار ہے۔
 
تیشہ

محفلین
حسن کہو کیسے ہو :confused: آخری اگزیم کیسا رہا ؟ اور اب مزے سے ریلکس ہوجاؤ کہ سر سے بوجھ اترا اگزیم کا :grin:
اب آگے کیا پلاننگ ہے ؟
 
حسن علوی

محفلین
حسن کہو کیسے ہو :confused: آخری اگزیم کیسا رہا ؟ اور اب مزے سے ریلکس ہوجاؤ کہ سر سے بوجھ اترا اگزیم کا :grin:
اب آگے کیا پلاننگ ہے ؟

جی بالکل ٹھیک ٹھاک باجو، اور آخری پیپر بھی اچھا ہو گیا الحمدللہ۔ شکر ھے بہت ریلیکس ہوں قسم سے باجو۔ آگے کا ابھی کچھ سوچا نہیں فی الحال تو کھایا ھے آگے اب سونے کی پلاننگ ھے:grin::grin:
 
حسن علوی

محفلین
آیئے مسٹر گرزلی، سنبھالیئے محفل اب آپ کے حوالے کہ ہم تو چلے۔ ہو سکتا ھے کچھ دیر میں شمشاد بھائی آ جائیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top