کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
ظفری صاحب! شب و روز کا احوال فیض کے الفاظ میں عرض کروں:

گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں
ریاضِ زیست ہے آزردۂ بہار ابھی
مرے خیال کی دنیا ہے سوگوار ابھی

یا غالب کے الفاظ میں کہ:
ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے

وارث صاحب خود تو بریک لینے چلے گئے مگر ہمارا مزاج شاعرانہ بنا گئے۔:grin:

آپ سنائیں آپ کی خلا نوردی کیسی جا رہی ہے جناب؟
 
ظفری

لائبریرین
فاتح جی ۔ مزاج شاعرانہ بن گیا ہے تو کوئی نیا کلام بھی پیش ہوجائے ۔۔۔۔ ہم بے چینی سے اسکا انتظار کریں گے ۔۔ میرا خیال رہے کہ انتظار قیامت تک کا نہ ہوجائے ۔ ;)

اور ہماری خلا نوردی کا بھی کیا پوچھتے ہیں ۔ ایک چاندنی رات نے ہم کو کہاں سے کہاں ‌پہنچا دیا ۔ بقول اعتبار ساجد ۔

آج پھر ستائے گی رات پورے چاند کی
در بدر پھرائے گی رات پورے چاند کی

آج ہی سے چھوڑ دے میرا ہاتھ ورنہ پھر
عمر بھر رلائے گی رات پورے چاند کی

قمقموں کے شہر میں اپنی اپنی سیج پر
صبح تک جگائے گی رات پورے چاند کی

سو
اب پھرتے ہیں در بدر ۔۔۔۔ کبھی اس نگر کھبی اس نگر ;)
 
فاتح

لائبریرین
آج ہی سے چھوڑ دے میرا ہاتھ ورنہ پھر
عمر بھر رلائے گی رات پورے چاند کی

واہ واہ واہ بہت خوب جناب! لیکن کیا واقعی وہ "ایک ہی" چاندنی رات تھی؟:rolleyes:

اور جہاں تک اپنا کلام پیش کرنے کا حکم ہے تو شاعر کو تو بہانہ چاہیے ہوتا ہے اور مجھ جیسے ٹٹ پونجیے کو اس کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔:grin:

یہ لیجیے جناب آپ کہاں قیامت تک انتظار کرتے رہیں گے۔ لیکن یہ تازہ بہرحال نہیں ہے۔
[ame]http://www.divshare.com/download/2062656-1b4[/ame]
 
ظفری

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔۔ چاندنی رات تو " ایک " ہی تھی مگر اماوس ایسی بیچ میں آئی کہ پھر وہ چاندنی رات ہمیشہ یاد رہی ۔ ;)

بہت خوب فاتح بھائی مزا آگیا سن کر ۔۔ خاص کر مقطع کیا ہی غضب کا ہے کہ "

دیارِ شوق میں رکھنا قدم سنبھل کے بشیر
یہاں سے بچ کے کبھی کارواں نہیں گذرے

بہت اعلیٰ ۔۔۔۔ کیا بشیر یہ آپ کا تخلص ہے ۔؟

ویسے کاش میں بھی ایسی شاعری کر پاتا ۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
تب تو اس اماوس کے کٹنے کی دعا ہی کر سکتے ہیں۔
پذیرائی کا شکریہ جناب! آپ کی نوازش ہے ورنہ من آنم کہ من دانم۔

جی بشیر میرا تخلص بھی ہے اور میرے اصل نام کا حصہ بھی کہ میرا نام والدین نے اتنا لمبا رکھ دیا تھا کہ بوجہ خوفِ طوالت مجھے اسی میں سے ہی تخلص کا انتخاب کرنا پڑا۔ :grin:
میں نے تو آپ کے ارشاد کی تعمیل کر دی اب آپ بھی کچھ عنایت فرمائیں اپنے کلام میں سے۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
اگر نام اتنا لمبا ہے تو کبھی اس کو مصرعہ بنا کر پیش کجیئے ناں ۔ ;) ( جسٹ کڈنگ)

جی میں اور شاعری ۔۔۔۔لگتا ہے یہ ہنر میری دسترس سے بہت دور ہے ۔۔۔ اللہ بھلا کرے ان سب کا کہ پہلے استادِ محترم اعجاز صاحب جنہوں نے بڑی ہمت بندھائی ، پھر جناب استادِ محترم شاکر القادری صاحب نے بھی رہنمائی فرمائی اور اب وارث بھائی نے بھی بہت کوشش کی کہ علم و عروض سے کچھ واقفیت ہوجائے مگر لگتا ہے کہ مسافر اس راہ کا نہیں ۔ :(
 
فاتح

لائبریرین
کیسا حسن اتفاق ہے کہ ادھر شاعری کا تذکرہ چل نکلا اور ادھر اعجاز صاحب بھی یہیں تشریف فرما ہیں۔

اعجاز صاحب! آپ ہی کی اصطلاح میں "کلک رنجہ" فرمانے کی گزارش ہے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
اگر نام اتنا لمبا ہے تو کبھی اس کو مصرعہ بنا کر پیش کجیئے ناں ۔ ;) ( جسٹ کڈنگ)
ویسے خیال برا نہیں۔:) اس نہج پر تو میں نے آج تک سوچا ہی نہ تھا۔ چلیے اب انشاء اللہ اسے کسی طور باندھنے کی کوشش کرتا ہوں (اگر کوئی مضبوط رسّا مل گیا;))

جی میں اور شاعری ۔۔۔۔لگتا ہے یہ ہنر میری دسترس سے بہت دور ہے ۔۔۔ اللہ بھلا کرے ان سب کا کہ پہلے استادِ محترم اعجاز صاحب جنہوں نے بڑی ہمت بندھائی ، پھر جناب استادِ محترم شاکر القادری صاحب نے بھی رہنمائی فرمائی اور اب وارث بھائی نے بھی بہت کوشش کی کہ علم و عروض سے کچھ واقفیت ہوجائے مگر لگتا ہے کہ مسافر اس راہ کا نہیں ۔ :(

شاعری کے ہنر کو صیقل تو کیا جا سکتا ہے لیکن موزونیت طبع ایک فطری صلاحیت ہوتی ہے۔ ایک آسان طریقہ بتاتا ہوں کہ آپ کسی اچھے غزل گائیک یا ترنم کے ساتھ پڑھنے والے کسی شاعر کی غزل کو بار بار سنیں اور پھر اسی طرز میں گنگناتے ہوئے اس زمین میں خود سے کچھ کہیں۔ پھر دیکھیے کہ کس قدر وزن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
اگر مشورہ برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
 
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پہ فاتح بھائی ۔۔۔۔۔ میرے سیکھنے کے عمل میں ایک اور مشق کا اضافہ ہوا ۔ بہت بہت شکریہ میں اس طرح بھی ایک بار پھر کچھ کہنے کی کوشش کروں گا ۔ :)
بات فطری صلاحیت کی ہے تو آپ بھی صلاح دیجیئے کہ اس میدان میں ہم کہاں تک مار کر سکتے ہیں ۔ یہ ایک غزل جو استادِ محترم جناب اعجاز صاحب سے اصلاح شدہ ہے دیکھیئے اور اپنی رائے سے ضرور نوازیئے ۔

شبِ غم مختصر کرے کوئی
میری اسکو خبر کرے کوئی

سدا جلتا رہا دیئے کی طرح
میرے جیسا بسر کرے کوئی

مجھ پہ انگلی اٹھانے سے پہلے
خود کو کچھ معتبر کرے کوئی

بستیاں تو سبھی اجاڑتے ہیں
اپنے گھر کو کھنڈر کرے کوئی

سنگ باری کاکھیل چلتا رہے
سامنے پہلے سر کرے کوئی

زہر دے کے مسکرانا بھی تو تھا
کاہے اب ظفر ظفر کرے کوئی
 
الف عین

لائبریرین
حاضر ہوں فاتح۔۔ یا بشیر ہی کہا جائے۔ میرا خیل تھا کہ فاتح تمھارا تخلص ہے۔ ابھی غزل سنی تو پتہ چلا کہ بشیر ہے۔
تو مکمل نام بھی یہاں بتا جاؤ۔ میں نے تو کسی زمانے میں ایک تانا بانا (میری اصطلاح تھریڈ کا ترجمہ) کھولا تھا کہ ارکان اپنے اصلی نام بتا جائیں۔
اس بہانے میں ہی ایک بات بتا جاؤں کہ میرا تاریخی نام
اعجاز بلند اختر
رکھا گیا تھا۔ طوالت کی وجہ سے بلندی سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔
تو یہیں بتادو اپنا درست اور مکمل نام بشیر/فاتح
 
الف عین

لائبریرین
ظفری، تمھارا پیغام میرے ساتھ ساتھ گیا۔
لیکن یہ مقطع تو میری اصلاح شدہ نہیں تھا بھائ؟ میں نے تو لکھا تھا کہ "ظفر ظفر‘ کسی طرح وزن میں نہیں آتا، اور ’ظف ظفر‘ آتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
اب کیا جائے استادِ محترم ۔۔۔۔ کتاب تو گئی چھپنے ۔۔۔۔ :)
مذاق کے لیئے معافی اور اس بات کی بھی معافی کہ میں نے سارا ہی کاپی پیسٹ کر دیا تھا اور آپ کا وہ کمٹنس نظر انداز کر دیا جس کا ابھی آپ نے تذکرہ فرمایا ۔ فاتح بھائی یہ بات آپ بھی اپنے ریکارڈ پر لے آیئے ۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
حاضر ہوں فاتح۔۔ یا بشیر ہی کہا جائے۔ میرا خیل تھا کہ فاتح تمھارا تخلص ہے۔ ابھی غزل سنی تو پتہ چلا کہ بشیر ہے۔
تو مکمل نام بھی یہاں بتا جاؤ۔ میں نے تو کسی زمانے میں ایک تانا بانا (میری اصطلاح تھریڈ کا ترجمہ) کھولا تھا کہ ارکان اپنے اصلی نام بتا جائیں۔
اس بہانے میں ہی ایک بات بتا جاؤں کہ میرا تاریخی نام
اعجاز بلند اختر
رکھا گیا تھا۔ طوالت کی وجہ سے بلندی سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔
تو یہیں بتادو اپنا درست اور مکمل نام بشیر/فاتح

جناب اس ناچیز کی درخواست کو شرفِ قبولیت بخش کر آپ کا تشریف لانا میرے لیے اعزاز ہے۔
آپ نے بلند کیوں ترک کر دیا؟ غالب کا ہم معنی تھا یہ تو۔:rolleyes:

خاکسار کا نام "فاتح الدین بشیر محمود" ہے۔ قلمی نام کے طور پر محمود ہٹا کر صرف "فاتح الدین بشیر" استعمال کرتا ہوں جب کہ دفتری استعمال کے لیے "فاتح الدین ب محمود" (Fateh ud din B. Mehmood)۔
شاید میں نے ایک دفعہ کسی دھاگے پر لکھا بھی تھا کہ "فاتح" ہی اصل نام ہے میرا۔
 
الف عین

لائبریرین
فاتح تمہاری غزل میں ایک رکن کی کمی لگ رہی ہے ایک مصرعے میں۔ سائبان سے پہلے "اک‘ کا اضافہ نہیں چاہئے تھا؟
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب جناب! ذیل کے تین اشعار تو خوب ہی لکھے ہیں:
سدا جلتا رہا دیے کی طرح
میرے جیسا بسر کرے کوئی

مجھ پہ انگلی اٹھانے سے پہلے
خود کو کچھ معتبر کرے کوئی

بستیاں تو سبھی اجاڑتے ہیں
اپنے گھر کو کھنڈر کرے کوئی

اب اس پر تنقید تو کی ہی نہیں جا سکتی کہ آپ فرما گئے ہیں کہ:
مجھ پہ انگلی اٹھانے سے پہلے
خود کو کچھ معتبر کرے کوئی
:grin:

لیکن نا معتبر اکثر بڑ بولے ہی ہوتے ہیں میری طرح لہٰذا دو باتیں کیے ہی دیتا ہوں:
پہلی تو یہ کہ اگر مندرجہ بالا عالم آپ کی ناہنری کا ہے تو ہنر کسے کہیے گا؟

دوسری بات سخن گسترانہ ہے کہ "میرے جیسا بسر کرے کوئی" کو "میرے جیسی" نہیں ہونا چاہیے تھا کیا؟
اور دو باتیں کیں تو تیسری خود بخود آ گئی کہ مقطع کے دونوں مصرعوں میں ایک ایک حرف وزن سے زائد ہو گیا ہے:
زہر دے کے مسکرانا بھی تو تھا
کاہے اب ظفر ظفر کرے کوئی

اسے اگر یوں کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
زہر دے کوئی مسکراتے ہوئے
ظفر اب یوں ظفر کرے کوئی

ظفری صاحب! آپ سے بھی معذرت کہ جو سمجھ میں آیا کہہ دیا اور اعجاز صاحب سے بھی کہ ان جیسے استاد شاعر کی موجودگی میں مجھے کوئی اختیار نہیں رائے دینے کا۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح تمہاری غزل میں ایک رکن کی کمی لگ رہی ہے ایک مصرعے میں۔ سائبان سے پہلے "اک‘ کا اضافہ نہیں چاہئے تھا؟

جی درست فرمایا جناب! یہ ریکارڈنگ کی خامی ہے اور پڑھتے ہوئے لفظ کو میں بھی کافی حد تک چبا گیا تھا ورنہ یہ "تری دعاؤں کا اک سائباں رہا ہمراہ" ہی ہے۔
یہ دیکھیے گا
 
فاتح

لائبریرین
سلامِ مسنون!
نامی گرامی شعراء کے درمیان مداخلت کی گستاخی!
کیسے مزاج ہیں صاحبان کے؟

و علیکم السلام!
الحمد اللہ جناب کرم ہے مالک کا۔ آپ سنائیں کیا حال ہے؟ اور اسی مناسبت سے آپ بھی کوئی تازہ کلام عطا کیجیے۔
اور دو نامی گرامی قلمکاروں قبلہ اعجاز صاحب اور مکرم ظفری صاحب کے درمیان ایک بے نام سا خاکسار تو پہلے ہی موجود ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہی مجھے تعجب ہواتھا فاتح کہ تم سے یہ غلطی متوقع نہیں۔
اور ظفری کے شعر کی اصلاح یوں تو درست ہے لیکن جو وہ کہنا چاہ رہے ہیں، وہ مطلب فوت ہو جاتاہے، اسلئے میں نے اس شعر کو چھوڑ ہی دیاتھا۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب! آپ سے بھی معذرت کہ جو سمجھ میں آیا کہہ دیا اور اعجاز صاحب سے بھی کہ ان جیسے استاد شاعر کی موجودگی میں مجھے کوئی اختیار نہیں رائے دینے کا۔
یقین مانیئے فاتح صاحب ۔۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے نہ‌ صرف غزل پڑھی بلکہ اس پہ اپنی رائے اور اصلاح بھی دی ۔۔۔ لگتا ہے جو سلسلہ شاعری کا کچھ ماہ سے رکا ہوا تھا دوبارہ چل پڑے گا ۔ ;)

اور استادِ محترم نے تو ہمیشہ سے ہی میری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اللہ آپ سب لوگوں کا خوش رکھے ۔ آمین ۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top