کون ہے جو محفل میں آیا۔ ۹۴

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم ایک بار پھر سے۔۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں بہت بولتیں ہیں لیکن یہ غلط ہے
اگر آپ ہمارے شمشاد بھیا، فہیم بھیا، سعود بھیا، امین بھیا لوگوں کو دیکھ لیں تو یہ بات کبھی نہ کہیں
کیونکہ وہ بہت سے بھی زیادہ بولتے ہیں

آجائیں سب کے سب ادھر اب
 
السلام علیکم ایک بار پھر سے۔۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں بہت بولتیں ہیں لیکن یہ غلط ہے
اگر آپ ہمارے شمشاد بھیا، فہیم بھیا، سعود بھیا، امین بھیا لوگوں کو دیکھ لیں تو یہ بات کبھی نہ کہیں
کیونکہ وہ بہت سے بھی زیادہ بولتے ہیں

آجائیں سب کے سب ادھر اب

لڑکیوں کے زیادہ بولنے پر نو کمنٹ لیکن باقی فہرست سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ :) :) :)
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم ایک بار پھر سے۔۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں بہت بولتیں ہیں لیکن یہ غلط ہے
اگر آپ ہمارے شمشاد بھیا، فہیم بھیا، سعود بھیا، امین بھیا لوگوں کو دیکھ لیں تو یہ بات کبھی نہ کہیں
کیونکہ وہ بہت سے بھی زیادہ بولتے ہیں

آجائیں سب کے سب ادھر اب

وعلیکم السلام

اور وہ تو معلوم ہو ہی رہا ہے کہ کون بول رہا ہے اور کون چپ ہے :)
 
پتا ہے اپیا رانی، مقدس بٹیا رانی سے ایک عرصے سے رابطہ رہا ہے۔ ان کی شخصیت کے بہت سے خوبصورت پہلو بھیا کے مشاہدے میں آئے۔ انھیں میں سے ایک خوبصورت سی بات ہمیں اس وقت یاد آ رہی ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا اعادہ کریں تاکہ دیگر احباب بھی ہماری ننھی پری کی خوبصورت سوچ کے ایک گوشے سے آگاہ ہو سکیں۔

محفل میں ان کے اولین دنوں کا ذکر ہے، ایک دفعہ ان کو کسی دور کے رشتہ دار کی کوئی بے محل اور بے تکی بات بری طرح کھل گئی تھی اور ہم نے محفل میں ان کی بیزاری کو نوٹس کر لیا۔ پوچھنے پر تھوڑے سے تامل کے بعد انھوں نے کنایتاً کچھ باتیں بتائیں۔ ہم نے سوچا کہ بات کا رخ کیسے موڑیں اور ان کے خیالات منتشر کریں تاکہ موجودہ کیفیت سے باہر آ سکیں۔ اسی خیال سے ہم نے پوچھا کہ بٹیا رانی آپ کو کیسے لوگ بہت پسند ہیں، جواب کچھ سرپرائزنگ نہیں تھا کیوں کہ انھوں نے کہا، بھیا آپ جیسے اور یہ کہہ کر ہنس پڑیں۔ پھر ہم نے اگلا سوال کیا کیسے لوگ آپ کو بری طرح ناپسند ہیں، اس کے جواب میں انھوں نے جو کچھ کہا وہ ہم نے آج بھی گرہ میں باند رکھی ہے۔ کہنے لگیں کہ بھیا ویسے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب کوئی گرگٹ کی طرح رنگ بدلے یا ایک سے زائد چہروں والا ہو۔ لیکن بعد میں سوچتی ہوں کہ اس کی اپنی کچھ مجبوریاں یا حالات ہو سکتے ہیں جنھوں نے اس کو ایسا بنا دیا ہے۔ اور ضروری تو نہیں کو وہ بھی ہر بات کو اسی نظریے سے دیکھے جس سے ہم دیکھ رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس کا رویہ اس کو عین مناسب لگتا ہو۔ :)

یہ بات انھوں نے کسی فلسفیانہ تقریر کے طور پر نہیں کہی تھی بلکہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ انھوں نے اپنے عمل سے بھی ثابت کیا ہے کہ یہ واقعی اس بات کو بعینہ ایسے ہی تسلیم کرتی ہیں۔ وی لو یو مقدس بٹیا رانی۔ بے حد مسکراتی رہیں۔ :) :) :)
 

عندلیب

محفلین
:) بہت خوب مقدس ، سعود بھیا آپ دونوں ہی بہت اچھے ہیں فہیم بھیا آپ پریشان نہ ہوں آپ بھی بہت اچھے ہیں ۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top