کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں ابھی اس کی نجانے کتنی قسطیں اور کھلیں گی۔ ابھی بہت سارے اور موقعے ملیں گے۔
 
پچھلے دنوں ایک عدد امتحان کے چلتے اپنے بیمار شمارندے کا علاج ملتوی کر رکھا تھا۔ اور جانے کن کن حالات سے گزر کر آن لائن ہوا کرتا تھا۔ بہر کیف مدر بورڈ کی تبدیلی اور آپریٹنگ سسٹمز کی تجدید کے بعد پھر سے حاضر ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہی ہو گا تبھی تو اردو محفل میں نظر آ رہے ہیں۔
آپ سنائیں کیسے ہیں؟ اور کبھی رضوان بھائی کو بھی آواز دے لیں، کہاں ہوتے ہیں وہ؟
 

شمشاد

لائبریرین
بیماری اور علاج یہاں بھی بتا دیتے تا کہ کسی اور کو مشکل پیش آئے تو استفادہ حاصل کر سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو سعود نیا کانفی گیوریشن۔۔۔۔ فصیل بتاؤ کہ کیا کیا نیا لیا۔۔۔ اور اب کام میں بھی لگ جاؑ ذرا۔۔ افسوس کہ مجھے فرصت نہیں مل رہی۔ محض رات کو گپیں لگانے آ جاتا ہوں۔
 
بیماری اور علاج یہاں بھی بتا دیتے تا کہ کسی اور کو مشکل پیش آئے تو استفادہ حاصل کر سکے۔

بیماری کچھ یوں تھی کہ سسٹم چلتے چلتے اچانک ہینگ ہو جاتا تھا۔ اور بیماری کے آخری ایام میں اچاناک شٹ ڈاؤن ہونے لگا، پھر تو بڑی مشکل سے ری اسٹارٹ ہو پاتا تھا۔ بالآخر ہچکیاں لیتے لیتے ایک دن دم توڑ بیٹھا اور تب سے کوئی جنبش نہیں ہو رہی تھی۔ ہارڈ ویر ریسمبل کرنے کی بھی کئ بار کوشش کر کے آخر کار اس نتیجے پر پہوںچا کہ مدر بورڈ کی تبدیلی ہی اس مرض دائمی کا علاج ہے۔ لھٰذا اسے تبدیل کر دیا۔

یہاں سے مسائل کے دوسری قسط کا آغاز ہوتا ہے!

مدر بورڈ کی تبدیلی کے بعد آپریٹنگ سسٹمز نے بوٹ ہونے سے انکار کر دیا، لینکس اور ونڈوز دونوں نے۔ بوٹ لوڈر کے ساتھ حتیٰ المقدور چھیڑ چھاڑ کر لی، جانے کن کن فورمز میں میرا گزر ہوا ہر جگہ یہی سنا کہ ری انسٹالیشن ہی اس کا واحد حل ہے۔ لہٰذا لینکس کی لائیو سی ڈی کے ذریعہ سارے ضروری فائلوں کا بیک اپ لیا۔ پھر آپریٹنگ سسٹمز کو انسٹال کیا۔

اب دوسرے سافٹ ویرس کی انسٹالیشن کا کام جاری ہے تاکہ سسٹم اپنے اصلی رنگ میں آسکے۔

یوں قصہ تمام ہوا!
 

شمشاد

لائبریرین
تفصیل کا شکریہ۔ اب بقول اعجاز بھائی کام میں لگ جائیں۔ کام کی تفصیل تو اعجاز بھئی نے آپ کو بتائی ہی ہو گی۔
 
تفصیل کا شکریہ۔ اب بقول اعجاز بھائی کام میں لگ جائیں۔ کام کی تفصیل تو اعجاز بھئی نے آپ کو بتائی ہی ہو گی۔

جی مجھے اس کام کا مرجع معلوم ہے۔ اور ابھی ابھی ایک عدد دبا ہوا سلسلہ بھی سطح پر ابھرا ہوا دکھ رہا ہوگا، در اصل اشارہ اسی کام کی جانب ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شمشاد۔ ابھی چائے ختم کی ہے میں نے، اور شاید اس وقت تم بھی ساتھ دے رہے ہو گے چائے میں۔۔
 
السلام علیکم۔ آج تو مجبورا مجھے بھی آنا پڑا۔ دفتری کاموں میں انتہائی مصروف ہوں تو لکھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ ہاں فرصت کے جو لمحات میسر آتے ان میں محفل پر نظر ڈال لیتا تھا۔۔۔ آج تو کافی موضوعات ایسے سلگتے نظر آئے تو لاگ۔ان ہونا ہی پڑا۔
امید ہے سب بخیر و عافیت ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اعجاز بھائی اور عمار بھائی

میری تو آج چھٹی ہے، اس لیے صبح چائے پی کر سو گیا تھا، ابھی تھوڑا وقت ہے اس لیے جھانکھنے آ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام سارہ بہن جی، بات یہ ہے کہ آج چھٹی ہے۔ عام معمول تو یہ ہے کہ صبح اٹھ کر چائے ناشتہ کے بعد دفتر کو سدھار جاتے ہیں، لیکن آج چھٹی کی بنا پر اٹھا تو حسب معمول صبح ہی تھا، بلکہ سب ہی اٹھے تھے۔ پھر چائے ناشتہ کر کے پھر سو گئے۔ چھٹی والے دن ہی تو سونے کا مزہ آتا ہے۔ آپ کو بھی چھٹی والے دن سونے کا مزہ تب آتا ہو گا جب آج سے 20 - 25 سال پہلے سکول کالج جایا کرتی ہوں گی۔ +ہی ہی+ (مذاق)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا 25 سال پہلے تو عالم ارواح کے کسی اسکول میں ہونگی ۔۔:grin:
میرے گھر میں زیادہ سے زیادہ 9 بجے تک عیاشی ہوتی ہے چھٹی والے دن سونے کی ۔۔۔ حسرت ہی رہی کبھی دیر تک سوؤں ۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
عالم ارواح کے اسکول میں تو تم استانی رہی ہو گی۔

پاکستان اور سعودی عرب میں بہت فرق ہے۔ وہاں رات کو جلد سو جاتے ہیں جبکہ یہاں رات دیر گئے تک جاگنے کا رواج ہے۔ وہاں صبح سے شام تک کاروبار ہوتا ہے جبکہ یہاں صبح نو سے لیکر ظھر کی اذان تک پھر عصر کے بعد سے رات بارہ بجے تک۔ ظھر اور عصر اس لیے لکھا ہے کہ اوقات بدلتے رہتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top