کون ؟

خواہش تو بہت سو سے ملنے کی ہے لیکن ذاتی طور پر نہیں کسی ادبی محفل میں۔۔
سعود سر سے مکمل اعتماد سے مل سکتی ہوں سو ان سے ملنے کی خواہش ہے :)
حسان خان صاحب ، محمد وارث سر ، فاتح سر، نین بھیا، نایاب بھیا، عبدالقیوم چوہدری صاحب، نعمان رفیق مرزا بھیا، مہ جبین بہنا ان سب سے کسی ادبی محفل میں ملاقات رہے تو کیا خوب ہو :)

اتنے سارے ستاروں میں میرا نام بھی جڑ دیا! :desire: بہت شکریہ! ہمت رہی تو کسی روز ملاقات بھی ہو جائے گی۔ محفل والے ضرور کسی سالانہ محفل کا انعقاد کرتے ہوں گے؟ جب پاکستان آنا ہوا، تو کسی طرح چھپتے چھپاتے ہم بھی ایسی کسی محفل میں شریک ہو جائیں گے۔ ہاں، اگر کوئی میلبورن میں قیام پذیر ہے، تو ان سے ملنے کو تو بھاگا بھاگا چلا آؤں گا۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

ہیں نعمان بھیا آپ تو کچھ جانے پہچانے لگتے ہیں۔ :)
 
بر وقت بتا دیجئے گا۔ اور کوئی چھٹی کا دن رکھئے گا کہ دوستوں کو نوکریاں بھی کرنی ہوتی ہیں۔ ہم تو کر چکے!
میرے دوستوں کا حلقہ ویسے بھی کوئی بہت بڑا نہیں ہے، مقامی طور پر کل ملا کر پانچ چھ ہوں گے۔
استادِ محترم، ضرور پہلے مطلع کردونگا، ویسے بھی کراچی سے اسلام آباد کا سفر منصوبہ بندی کے بعد ہی کیا کرتا ہوں۔
کوشش ہوگی کہ جب آپ کی خدمت میں حاضری کا موقع ملے تب محفل کے کچھ اور دوست بھی ساتھ ہوں بالخصوص جو راولپنڈی ،اسلام آباد ، یا قریب کے شہروں میں رہتے ہوں۔
 
ہادیہ

محفلین
ارے میرا مراسلہ پڑھنے کے بعد بھی میں خوش اخلاق لگتا ہوں
اتنی بے رخی سے میں نے کہا ہے کہ اب میں کسی سے نہیں ملنا چاہتا
:)
اس کا مطلب یہ کہ آپ واقعی خوش اخلاق ہیں کیونکہ میری بد اخلاقی برداشت کرگئیں آپ :)
ارے بابا جی آپ بھی بھولے ہی رہیں گے:p
اس لڑی میں لکھا تھا
"اگر آپ کے اختیار میں ہو تو آپ کس محفلین سے ملاقات کرنا پسند کریں گے اور کن وجوہات کی بنا پر ؟"
ابھی تو میرے اختیار میں نہیں۔ :p:LOL:
اور دوسری بات اس لڑی کے حساب سے نام لکھ دیئےاب یہ تھوڑی کہا صبح ہی ملنے جانا ہے۔:sneaky::p
برداشت تو کرنا ہی تھی:LOL:۔۔اب بتائیں:rolleyes:
 
ہادیہ

محفلین
یہ تو واقعی معلوماتی ہے ہمارے سکول میں پڑھتے تھے دو جڑواں بھائی اور دونوں ہمشکل بھی تھے کیا آپ بھی ہمشکل ہیں؟
جی بالکل۔:)
بہت زیادہ ہمشکل ہیں۔میری سسٹر کی شادی کو 3 سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے مگر میرے بہنوئی ابھی تک کنفیوز ہوجاتے ہیں ان کی بیوی کون سی ہے:LOL:
 
باباجی

محفلین
ارے بابا جی آپ بھی بھولے ہی رہیں گے:p
اس لڑی میں لکھا تھا
"اگر آپ کے اختیار میں ہو تو آپ کس محفلین سے ملاقات کرنا پسند کریں گے اور کن وجوہات کی بنا پر ؟"
ابھی تو میرے اختیار میں نہیں۔ :p:LOL:
اور دوسری بات اس لڑی کے حساب سے نام لکھ دیئےاب یہ تھوڑی کہا صبح ہی ملنے جانا ہے۔:sneaky::p
برداشت تو کرنا ہی تھی:LOL:۔۔اب بتائیں:rolleyes:
ہاہاہاہا
زبردست جواب..
خوش رہیں آباد رہیں :):thumbsup2:
 
Top