کوئی فریاد تیرے دل میں بسی ہو جیسے

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، چلو چلو کینیڈا چلو المعروف تم بن نامی فلم کا یہ گانا میں اپنے آپ کو ہی Dedicate کروں گا۔ اس فلم کے مزید گانے بھی جو میں اپ لوڈ کروں‌گا، اگر لکھنا بھول بھی گیا تو وہ بھی میرے اپنے لیے Dedicateسمجھے جائیں۔ شکریہ

[YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=eze5MnHkWUg[/YOUTUBE]​

قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
اس کے لیئے تو بہت ہی خوب ۔۔۔ جگجیت نے کیا ہی گایا ہے اور اس گانے کی فلمبندی بھی بہت اچھے طریقے سے کی گئی ہے ۔ مگر پوری غزل کو ایک تسلسل کے ساتھ سُننے کا اور ہی مزا ہے ۔اس کے لیئے جگجیت کی کسی بھی غزل ڈی وی ڈی میں یہ غزل ایک ہی ردھم میں دیکھی جا سکتی ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی، درست کہا۔ فلم میں یہ غزل مختلف اوقات میں آتی ہے، اور وہ بھی نامکمل۔ اس لیے اپ لوڈ کر دی۔ کیا یاد کرو گے :wink:
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول


کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے

ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے

راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے

ایک لمحے میں سمٹ آیا صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے

اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میں
میری ہر سانس ترے نام لکھی ہو جیسے

کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
 

عؔلی خان

محفلین
کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے

جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے

ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے

راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے

ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفر
زندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے

اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میں
میری ہر سانس ترے نام لکھی ہو جیسے

شاعر: فیض انور

 
Top