کوئی آسان سی ترکیب

چلیں بھئی بہت ہو چکیں ادھر ادھر کی باتیں، پیش خدمت ہے ایک اور ترکیب با تصویر۔ :) :) :)

اس کے لیے سب سے پہلے تو یو نیورسٹی جانا ہوگا کیوں کہ ترکیب کی شروعات یونیورسٹی سے گھر لوٹتے ہوئے ہی ہوتی ہے۔ :) :) :)

سب سے پہلے آفس سے نکل کر گھر کی راہ لیں اور سامنے موجود پیڑ کی تصویر لیں! :) :) :)

IMG_20120528_185206.jpg

اس کے بعد یہ سوچنا شروع کریں کہ آج کیا پکانا ہے، کچھ پکانا بھی ہے یا نہیں؟ :) :) :)

یہ سوچتے ہوئے آپ یونیورسٹی کے مرکزی فوارے تک پہونچ جائیں اور وہاں ایک تصویر بنائیں۔ :) :) :)

IMG_20120528_185401.jpg

یہاں تصویر لینے کے بعد اپنی سوچ کا رخ بدلیں اور خیالوں ہی خیالوں میں اپنے کچن کا جائزہ لیں، بلکہ تصور میں فریج کھول کر دیکھ لیں۔ یہ کام جلدی کریں کیوں کہ اسی وقت فیصلہ ہوگا کہ گھر پر کچھ پکانا ہے یا باہر سے کچھ لینا ہے، اور اگر گھر پر ہی کچھ تیار کرنا ہے تو کوئی چیز کم تو نہیں۔ کیوں کہ یونیورسٹی سے نکل کر آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ گروسری شاپ کی طرف جائیں یا گھر کی جانب۔۔۔ :) :) :)

بہر کیف، ہم یہ تصور کر لیتے ہیں کہ اس کے بعد آپ نے آلو اور ہرے پیاز کی سبزی بنانے کی سوچی، اور ضروری اجزا گھر پر موجود ہیں یا خرید لی گئی ہیں۔ لہٰذا سیدھے کچن میں چلیں اور کٹنگ بورڈ، چاقو، پیلر، آلو، دھنیا، مرچیں، پیاز اور ٹماٹر وغیرہ دھو لیں۔ :) :) :)

IMG_20120528_210355.jpg

کٹنگ پیڈ پر (خواہ ترتیب درست کر کے یا کسی اور برتن میں منتقل کر کے) جگہ بنائیں۔ اور ماندہ چیزوں کے ٹکڑے کر لیں۔ :) :) :)

IMG_20120528_211413.jpg

اب برتن میں تیل گرم کر کے یکے بعد دیگرے سبزیوں کو اس میں منتقل کریں۔ ٹماٹر کو کٹنگ پیڈ پر رہنے دیں اور خالی جگہ میں ہرا دھنیا کاٹ کر رکھ لیں، کیوں کہ ان کو بعد میں شامل کیا جانا ہے۔ :) :) :)

IMG_20120528_212441.jpg

قصہ مختصر یہ کہ آپ کو سب کچھ اس شکل میں لانا ہے۔ (گو کہ اس میں نمک نظر نہیں آ رہا لیکن ہے ضرور لہٰذا اس کو بھی حسب ذائقہ شامل کر لیں!) :) :) :)

IMG_20120528_213842.jpg

کچن سے نکلتے ہوئے چاقو، پیلر، کٹنگ بورڈ و دیگر استعمال شدہ خالی برتن صاف کر کے ان کی جگہ پر رکھ دیں ورنہ اپنی پکوان نہ مکمل گردانیں۔ اس کے علاوہ کچن سے نکلتے ہوئے لائٹیں، ایگزاسٹ فین اور پانی کے نلکے کو بند کرنا نہ بھولیں۔ :) :) :)

اس کے بعد کیا کرنا ہے، یہ بھی ہم ہی بتائیں؟ حد ہوتی ہے بھی۔۔۔ چنانچہ یہ بھی خوب رہی، بھئی واہ! :) :) :)
 
تعبیر

محفلین
اپیا یہ تو بہت سارے کام لگ رہے ہیں۔ کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آئے۔ :)
سینڈوچ میکر ہے۔ ککر کبھی بھی استعمال نہیں کیا۔ :)
اوفو نین آپکا کچھ نہیں ہو سکتا
اب اس میں مشکل کیا ہے ؟؟؟ آپ نے بس کرنا ہی نہیں ہے کچھ :(
سب سے آسان ترکیب تو یہ ہے کہ خیالی پلاؤ پکایا کریں اور روز نئی نئی ڈشز کے مزے چکھا کریں :p

اب ایک اور ترکیب آپ ایسا کریں کچھ آلو ابال لیں اور پھر اانکا چھلکا اتار کر انہیں میش کر کے انکے اندر خشک مصالحے جیسے نمک ،مرچ،چاٹ مصالحہ اور تھوڑا سا دھنیہ پاؤڈر ڈال کر اور زیرہ پاؤڈر بھی اور ہرا دھنیہ کترا ہوا ساتھ میں مرضی ہو تو ہری مرچیں بھی کتری ہوئی ڈال کر دو بریڈ کے سلائس کے بیچ میں یہ ڈالیں سینڈوچ میکر میں تیار کر لیں اور ہاں چاہیں تو چیز بھی ڈال لیں :)
کاش میں اسلام آباد میں ہوتی تو سچ میں آپ کے لیے روز کھانا بھیجتی :)
اچھا اگلی بار دال چاول بنانا سکھاؤں؟؟؟
 
مقدس

لائبریرین

آپی جتنی مرضی ریسیپی بتا لیں۔۔ نین بھیا نے کچھ پکانا ہے ہی نہیں۔۔ بازار سے لے کر ہی آیا کریں گے۔۔ پکا بتا رہی ہوں
 
مقدس

لائبریرین
اففففففف
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
ایک ماہ تک فاقوں کے بعد زندہ بچیں گے تو کوئی رشتہ شستہ ہو گا نا :p
ارے آپی بھائی لوگ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔۔ آرام سے باہر سے پیزا وغیرہ منگوا کر کھا لیں گے۔۔ اور بھابھی کے آنے پر معصوم بن کر کہیں گے کہ تمہاری وجہ سے میں کتنے دن بھوکا رہا
:rollingonthefloor:
 
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
بالکل صحیح کہا
میرے میاں بھی انہی نکمے شوہروں کی لسٹ میں شامل ہیں
انہیں تو چائے بھی بنانی نہیں آتی :(
میں دنیا کی سب سے مظلوم بیوی ہوں ۔سچی سے
 
اور میں بھی آپی۔۔ سچی میں آفس سے واپسی کے بعد اتناااا تھک جاتی ہوں۔۔ اور تیمور کھانا پکا تو لیتے ہیں لیکن پکاتے نہیں ۔۔ گندے بچے ہیں وہ بھی۔۔ اس لیے میں بھی آپ کی ٹیم میں ہوں یعنی مظلوم ٹیم میں :(
 
آؤ دونوں گلے مل کر روتے ہیں :p یا اللہ تجھ سے اب کوئی شکایت نہیں کہ مجھ جیسا کوئی اور بھی ہے :p
آئندہ سے آپ اپنے دکھڑے مجھے سنانا اور میں آپ کو :p
 
ہی ہی ہی آپی وائے ناٹ
روز اس ٹائم تو مجھے سب یاد آتا ہے۔۔ جب سونے لیٹتی ہوں تو سب یاد آتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

آپی آپکا شکر گزار ہوں کہ مجھے آپ کھانا بھجوا دیتیں۔ ورنہ مجھے تو کوئی پانی نہیں دے رہا آجکل :(
سب لوگ میرا مذاق اڑا رہے۔ اب بندے کو کچھ نہیں آتا تو وہ پوچھے بھی نہ :cry:
یہ ترکیب قابل عمل ہے۔ مگر مصالحے وغیرہ اوپر نیچے کرنے سے بچانے پڑیں گے مجھے۔ ہیں نا :)
سینڈوچ میکر ڈھونڈو گا آج گھر جا کر۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو یو فرحت آپی۔۔ مجھ غریب کی تو کوئی مانتا ہی نہیں ۔۔ سارے گندے بچے ہیں سچی میں
یعنی جو سچ کو سچ نہ کہے تو گندہ بچہ :eek:

آپی جتنی مرضی ریسیپی بتا لیں۔۔ نین بھیا نے کچھ پکانا ہے ہی نہیں۔۔ بازار سے لے کر ہی آیا کریں گے۔۔ پکا بتا رہی ہوں
یہ الزام ہے۔ میں اقرار کر چکا ہوں کہ گھر کھانا بنایا جا چکا ہے۔ ملاحظہ کیجیئے جواب #144

اور نہیں تو کیا
ریسپی نا ہوئی رشتہ ہو گیا کہ کوئی پسند ہی نہیں آ رہی جناب کو :ROFLMAO: :p
یہ چوتھی بار ایسی بات ہو رہی ہے۔ مجھے سنجیدگی سے کچھ سوچنا پڑے گا۔ :D

اففففففف
:ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
ایک ماہ تک فاقوں کے بعد زندہ بچیں گے تو کوئی رشتہ شستہ ہو گا نا :p
فاقہ کون کرے گا۔ ہوٹل زندہ نین باقی :) والا محاورہ نہیں سن رکھا شائد آپ نے

ارے آپی بھائی لوگ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔۔ آرام سے باہر سے پیزا وغیرہ منگوا کر کھا لیں گے۔۔ اور بھابھی کے آنے پر معصوم بن کر کہیں گے کہ تمہاری وجہ سے میں کتنے دن بھوکا رہا
:rollingonthefloor:
لو جی اک اور الزام۔ اسے پتہ ہے میں کتنا مظلوم ہوں۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
بالکل صحیح کہا
میرے میاں بھی انہی نکمے شوہروں کی لسٹ میں شامل ہیں
انہیں تو چائے بھی بنانی نہیں آتی :(
میں دنیا کی سب سے مظلوم بیوی ہوں ۔سچی سے
چائے بنانا تو آنی چاہیئے۔ یہ تو واقعی ظلم ہے۔ اللہ تیرا شکر ہے مجھے تو بہت کچھ بنانا آتا ہے۔ :) :)

اور میں بھی آپی۔۔ سچی میں آفس سے واپسی کے بعد اتناااا تھک جاتی ہوں۔۔ اور تیمور کھانا پکا تو لیتے ہیں لیکن پکاتے نہیں ۔۔ گندے بچے ہیں وہ بھی۔۔ اس لیے میں بھی آپ کی ٹیم میں ہوں یعنی مظلوم ٹیم میں :(
بیچارے شوہروں کی برائیاں شروع۔ یاد رہے کہ یہ اک شوہر کا شروع کیا دھاگہ ہے۔ لہذا یہاں ہر ایسی بات سے گریز کیا جائے جس سے دل آزاری کا خدشہ ہو۔ :)

آؤ دونوں گلے مل کر روتے ہیں :p یا اللہ تجھ سے اب کوئی شکایت نہیں کہ مجھ جیسا کوئی اور بھی ہے :p
آئندہ سے آپ اپنے دکھڑے مجھے سنانا اور میں آپ کو :p
آہ بلبل مل کر کریں آہ و زاریاں یا پھر
کوئی ایسا نہیں جہاں میں جو گلے لگا کر رؤئے۔ :p

:rollingonthefloor:
ہی ہی ہی آپی وائے ناٹ
روز اس ٹائم تو مجھے سب یاد آتا ہے۔۔ جب سونے لیٹتی ہوں تو سب یاد آتا ہے۔
سونے سے پہلے ذاتی محاسبہ کرنا چاہیئے نہ کہ دوسروں کا :ROFLMAO:
 
عسکری

معطل
ویسے اتنا بھی پھوہڑ نہیں ہونا چاہیے مردوں کو اس لیے تو وہ ڈیپنڈ ہو جاتے ہیں عورتوں پر ۔ کئی سال سے میں اپنا کھانا خود بناتا ہوں اور مزے مزے کا بنتا ہے ۔ :bee: بلکہ مجھے تو مزہ بھی آتا ہے اب کوکنگ کرتے ہوئے
 
او بھائی کون پھوہڑ۔۔۔:eek: بس سالن چھوڑ کر ہر چیز بنا لیتے ہیں ہم۔ :p
باربی کیو بھی بنا لیتے ہیں یار دوستوں کے ساتھ بون فائر پر۔:)
 
Top