کوئٹہ‘ کیبل سروس بند‘سٹار پلس دیکھنے والی خواتین نے کھاناپینا چھوڑ دیا

ملائکہ

محفلین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

باجو کی باتیں سن کر تو میری ہنسی رک کے نہیں دے رہی:laughing:

ویسے اچھا ہوا پورے ملک میں بند کردیں:applause: :applause: :party: :party: بہت بےکار ہوتے ہیں
 

سارہ خان

محفلین
پابندی تو پورے ملک میں ہے شاید پر غیر قانونی طور چلایا جاتا ہے ۔۔ کراچی میں بھی کچھ عرصے بند رہے تھے یہ چینل پھر کیبل والوں نے سونی اور سٹار پلس کے نام بدل کر چلانا شروع کیا ۔۔۔ کوئٹہ میں بھی ایسا ہی کچھ کر کے شروع کر ہی دیں گے ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
ہائےےےےےےےےےےےےےےےےےےےے لوگ تو سچ سمجھنے لگ جائینگے شمشاد بھائی
 

ایم اے راجا

محفلین
شکر ہے کچھ تو کام ہونگے بیچارے مردوں کے، ورنہ کھانا مانگو تو۔۔ ٹھہرو بس یہ ڈرامہ ختم ہو جائے، ابھی بس یہ ڈرامہ ہے بیس منٹ کا دیکھنے دو، مرد بیچارے تھکے ہارے کئی دفعہ تو بنا کھائے پیئے ہی سو جاتے ہیں اور کچھ خود انتظام کرنے کچن کی راہ لیتے ہیں۔ ریلوے سے اپیل ہیکہ سب شہروں میں جہاں ریل ہے وہاں یہی کریں، اسطرح مردوں کے ساتھ ساتھ کیبل کی بحالی پر ریلوے کو بھی اچھا خاصا منافع ملے گا اور شاید ریلوے کا خسارہ کچھ کم ہو۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے جیو نیوز، اسٹار پلس، اسپورٹس کے کئی ایک چینلز تو نیٹ کے ذریعے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
آخر کار ریلوے حکام اور کیپل آپریٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ کیبل پر نشریات بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
 

فہیم

لائبریرین
زین سوات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرسکتے ہو۔
ابھی ٹی وی پر سنا کہ وہاں میجر آپریشن چل رہا ہے۔
اور سوات کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یعنی سوات کے تمام لوگوں کو وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔


شمشاد بھائی آپ کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
زین کا شمار کس قسم کے حضرات میں ہو گا؟
جن کے کھانے کا کوئی وقت معلوم نہ ہو۔

زین سوات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرسکتے ہو۔
ابھی ٹی وی پر سنا کہ وہاں میجر آپریشن چل رہا ہے۔
اور سوات کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یعنی سوات کے تمام لوگوں کو وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔


شمشاد بھائی آپ کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔

جی نہ صرف سوات بلکہ مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مردان وغیرہ کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔

ابھی تو جارہا ہوں، رات کو آکر تفصیلی خبر پوسٹ کردونگا۔ انشاء اللہ
 
Top