کمپیوٹر کی سی لینگویئج کو بنانے والا دینس ریچی وفات پا گیا

وجی

لائبریرین
کمپیوٹر لینگویئج اگر کسی نے سیکھی ہے تو اسے سی لینگویئج کے بارے میں ضرور پتہ ہوگا
یا ہوسکتا ہے بہت سارے لوگوں نے پہلی کمپیوٹر لینگویئج جو سیکھی ہو وہ سی ہی ہو ۔
سی C لینگویئج کو بنانے والے دینس ریچی Dennis Ritchie تقریبا ایک ہفتہ پہلے وفات پاگئےہیں اور یہ خبر آج مل رہی ہے
افسوس ہوا کہ یہ خبر اتنی دیر بعد ملی نہ تو کسی نیوز چینل سے ملی نہ ہی کسی ویب سائیٹ پر اس کا پتہ چلا
حالانکہ میرا ماننا کہ یہ فرد Steve Jobs سے زیادہ بڑا کام کرگئے ہیں
سی لینگویئج کی ہی مددسے یونیکس UNIX آوپریٹینگ سیسٹم بنایا گیا اور بعد میں جو LINUX، اور بہت سے آوپریٹینگ سیسٹم بنانے میں استعمال کی گئی
ائپل کمپیوٹر والوں کا آوپریٹینگ سیسٹم بھی UNIX پر ہی بنایا گیا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈینس رچی کا کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کام سیٹو جابز سے کہیں بڑا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ سٹیو جابز کلٹ فگر بن گیا تھا اور اسی لیے وہ خبروں میں نمایاں رہا ہے۔
 

عثمان

محفلین
دو افراد کے درمیان اس طرح کا موازنہ اگرچہ ایک فضول مشق ہے کہ ہر شخص اپنا اپنا کردار نبھاتا ہے۔ دینس ریچی ایک سائنسدان ، ایک اسکالر تھا جس کے کام کی اہمیت سے تکنیکی شعبے کے افراد ہی پوری طرح واقف ہیں چاہے وہ کام کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو۔
جابز ایک ہمہ جہت شخصیت تھی۔ وہ محض ایک موجد ہی نہیں ، بلکہ اس نے فیشن اور کاروباری دنیا میں بھی نت نئے رجحانات متعارف کروائے جس نے عام صارف کی زندگی کو عام سطح پر متاثر کیا۔
جی ہاں ، جابز کی موت کو اس لئے بھی اہمیت دی جانی چاہیے کہ وہ کروڑ پتی تھا۔ لیکن اک سیلف میڈ کروڑ پتی۔ :)
 

فخرنوید

محفلین
اس طرح تو سیلف میڈ زرداری صاحب کو بھی بعد از مرگ دنیا کو ایسے ہی یاد کرنا چاہیے۔ جس نے سینما ہال سے لے کر حکومت کے ایوانوں تک آنے میں کرپشن کے بے بہا اعزازت حاصل کئے اور آخر کار یہی اعزازات اسے صدر پاکستان کے عہدے تک لے گئے۔
 

عثمان

محفلین
جی نہیں ، " ایسے ہی " یاد کوئی نہیں رکھتا۔ ایمانداری ، محنت ،ذہانت ، اور دنیا کو کچھ نیا دینا ان دنوں شخصیات کا فرق ہے۔ اسی فرق کی بنیاد پر لوگ ایک کی عزت اور دوسرے سے نفرت کرتے ہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ڈینس رِچی کی وفات کی سب سے پہلی خبر ان کے پرانے ساتھی روب پائیک نے گوگل پلس پر دی تھی، اور سوفٹوئیر انڈسٹری میں یہ خبر جنگل کی آگ کی مانند پھیل گئی تھی۔ دیگر ویب سائٹس نے بھی اس خبر کی رپورٹنگ جلد ہی کر دی تھی (چند مضامین کا ربط میں نیچے دے رہا ہوں)، یہ اور بات ہے کہ چونکہ رِچی کا نام سٹیو جابز کی طرح گھر گھر میں مشہور نہیں ہے، اس لیے مین سٹریم میڈیا نے کچھ خاص پروا نہیں کی۔

Dennis Ritchie, Father of C and Co-Developer of Unix, Dies
Dennis Ritchie: The Shoulders Steve Jobs Stood On
Dennis Ritchie, Trailblazer in Digital Era, Dies at 70
Dennis Ritchie obituary
Father Of C And UNIX, Dennis Ritchie, Passes Away At Age 70

میری ذاتی رائے پوچھیے تو مجھے رِچی کی وفات کا بہت افسوس ہوا تھا۔ ایک ویب سائٹ پر میں نے پڑھا، "ٹیکنالوجی کا ایک حقیقی لیجنڈ وفات پا گیا، اور کسی کو یہ احساس نہیں ہو گا کہ اس نے کیا کِیا تھا۔" اور یہ جملہ تو رِچی کی وفات سے متعلق کئی مضامین میں ملے گا: "ڈینس رچی ان دیووں میں سے ایک تھا جن کے کندھوں پر سٹیو جابز [اور ہم] کھڑے ہوئے۔"

اس بات پر مجھے بھی کوفت ہوئی تھی کہ ڈینس رِچی کی وفات کی خبر کو جو کوریج ملی، وہ سٹیو جابز کی وفات کو ملنے والی توجہ کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔ لیکن اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ رِچی بنیادی طور پر ایک غیر معمولی تخلیق کار اور اپنی کمپنی کا محقق تھا، اور جابز بنیادی طور پر ایک غیر معمولی مارکیٹنگ گُرو اور اپنی کمپنی کا سی-ای-او تھا۔ دونوں ہی اپنی اپنی جگہ کامیاب ہوئے، مگر دونوں کی کامیابی میں فرق تھا: رِچی نے اپنی تخلیقات (سی، اور پھر سی میں لکھا ہوا یونِکس کا سورس) استعمال کے لیے آگے بڑھا دیں، جبکہ جابز نے اپنی تخلیقات "لاک" کر کے ان کی قیمت مقرر کی۔ (یہاں یہ کہنا مقصود نہیں کہ دونوں میں سے کون صحیح تھا اور کون غلط -- دونوں کو اپنے اپنے کام کا مستقبل متعین کرنے کا حق حاصل تھا، اور دونوں نے اس حق کو درست مگر مختلف انداز میں استعمال کیا۔)

مختصراً یہ کہ، دنیا کو رِچی اور جابز دونوں اشخاص جیسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے: رِچی جیسے لوگ جو نئے جہان تخلیق کریں، اور جابز جیسے لوگ جو اُن جہانوں میں تغیر پیدا کریں۔

[۔۔۔]
سی C لینگویئج کو بنانے والے دو افراد میں سے ایک دینس ریچی Dennis Ritchie تقریبا ایک ہفتہ پہلے وفات پاگئےہیں
[۔۔۔]
ائپل کمپیوٹر والوں کا آوپریٹینگ سیسٹم بھی LINUX پر ہی بنایا گیا ہے

دو چھوٹی سی درستگیاں: سی پروگرامنگ لینگوئج اکیلے ڈینس رچی ہی نے ڈیزائن کی تھی۔ اور میک او ایس ایکس، لینکس پر نہیں، ڈاروِن پر مبنی ہے۔ یا مزید بال کی کھال اتاریں تو میک او ایس ایکس کا کرنل XNU ہے، لینکس نہیں۔ لینکس کی اس کے ساتھ رشتے داری صرف اس حد تک ہے کہ دونوں کا تعلق یونِکس خاندان سے ہے۔
 

میم نون

محفلین
جابز کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اس نے بلا شبہ نئے ٹیکنالوجیکل دور کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا۔
نہ ہی اس کی جائیداد پر کسی کو اعتراض ہے کیونکہ وہ سب اس نے اپنی محنت سے بنایا اور بہت کم لوگ ایسا کر پاتے ہیں، میرے نزدیک (چند چیزوں میں اس سے اختلاف ہونے کے باوجود جن کا ذکر کرنا ضروری نہیں) جابز ایک آئیڈیل کی حیثیت رکھتا ہے، میں اسکی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں تقریر کو کئی بار سن چکا ہوں اور جتنی دفعہ بھی سنتا ہوں اتنا ہی زیادہ اچھا لگتا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ڈینس ریچی جو کہ اگر جابز سے زیادہ نہیں تو اسکے ہم پلا تو گردانا جا سکتا ہے (ویسے بھی ان دونوں میں موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ دونوں نے اپنی اپنی جگہ اچھا کام کیا)، لیکن میڈیا نے اسکی موت کی خبر کو اتنی اہمیت نہیں دی جتنا اسکا حق تھا اہمیت تو دور اسکی خبر بھی نہیں دی، اور یہ نہ صرف ریچی کے ساتھ بلکہ ایسے ہزاروں لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے جو کہ بہت بڑے کام کر جاتے ہیں اور دنیا کو انکے بارے میں بتایا بھی نہیں جاتا۔
دولت کا تعلق اتنا ہے کہ اگر ریچی بھی کروڑ پتی ہوتا تو میڈیا اس کی خبر کو بھی اسی طرح کوریج دیتی۔

ہمارے دور کی بد قسمتی ہے کہ یہاں غریبوں کا جنم دن بھی نہیں منایا جاتا اور امیروں کا مرن دن بھی بڑے شان و شوقت سے منایا جاتا ہے !!!!
 
Top