کمپیوٹرز کی جاسوسی کا خطرناک وائرس دریافت

محمد سعد

محفلین
بہت اچھی معلوماتی لڑی ہے یقیناً ، لیکن میری اس معلومات کے علاوہ بھی ایک گزارش ہے کہ آجکل ہم بہت سی معلومات کو پڑھتے ہیں اور سب کو بتاتے بھی ہیں لیکن نقطہ یہ ہے کہ کیسے اس عذاب سے بچا جا سکے۔۔۔۔
اسکے حل کے لیے بھی تو بات کی جائے۔۔۔۔
آخری بات : کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ان وائرسز سے بچنے کے لیے جو اینٹی وائرس استعمال کرتے ہیں وہ ہماری تمام معلومات اور فائلز تک باآسانی رسائی رکھتے ہیں۔۔۔۔
آسان حل تو یہ ہے کہ غیر آزاد سافٹ وئیر پر منحصر ہونے کے بجائے آزاد سافٹ وئیر کے استعمال کی عادت ڈالی جائے جس پر بھروسا کرنے کی وجہ محض یہ نہیں ہوگی کہ بڑی کمپنی بنا رہی ہے بلکہ یہ ہوگی کہ آپ اس کا کوڈ خود دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کوئی خطرناک ارادے نہیں رکھتا۔
اور جو "سائیڈ چینل" حملے ہوتے ہیں (جس طرح کی دو مثالوں کا میں نے تذکرہ کیا)، ان سے بچنے کے لیے تھوڑی بہت طبیعیات وغیرہ کی بنیادی معلومات کی ضرورت پڑے گی۔ لیکن ایسے ایڈوانسڈ حملے آپ کے خلاف استعمال ہی ایسا شخص کرے گا جو آپ کو جانتا ہو اور آپ کو خاص طور پر ہدف بنانے کی اس کے پاس کوئی بڑی وجہ ہو۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
جی بالکل۔ کیا اس سے wep کی کو توڑا ؟
جب بھی کوشش کی تو آس پڑوس میں WPA2 ہی استعمال ہوتا پایا۔ جب WEP والا کوئی کنکشن نظر آیا تب وہ سیٹ اپ پاس تھا ہی نہیں۔ :D
WPA2 کو ایک دفعہ کریک کرنے بیٹھا تو کمپیوٹر بھی اچھا خاصا گرم ہو گیا اور ڈھائی گھنٹے بعد ڈکشنری کے سارے الفاظ ختم کر لینے کے باوجود پاسورڈ میچ نہ ہوا (پشتو میں ہو گا شاید ;) )۔ اس سے بیس گنا بڑی ایک ڈکشنری ملی تو سہی لیکن ہمت نہیں ہوئی کمپیوٹر پر دوبارہ اتنا بوجھ ڈالنے کی۔ کمپیوٹر تھا اپنا خادمِ اعلیٰ صاحب والا ایچ پی کا لیپ ٹاپ۔ ڈیسکٹاپ کمپیوٹر پر ہوا کی ترسیل کا انتظام تو بہتر ہوتا ہے لیکن بوجہ لوڈ شیڈنگ اس پر یہ کام آسان نہیں ہوگا چنانچہ میں نے تکلیف نہیں کی۔ :)
 

عمارحسن

محفلین
لیکن ایسے ایڈوانسڈ حملے آپ کے خلاف استعمال ہی ایسا شخص کرے گا جو آپ کو جانتا ہو اور آپ کو خاص طور پر ہدف بنانے کی اس کے پاس کوئی بڑی وجہ ہو۔

دو باتیں ، پہلی یہ کہ جب آپکی تمام معلومات کسی شخص یا ادارے کے پاس پہنچ جائے گی تو وہ آپ کو جان جائے گا،
دوسری یہ کہ ہو سکتا ہے کہ آج میں کسی کے لیے اہمیت نہ رکھتا ہوں ، لیکن کل کو میں کسی حساس منسب پہ بیٹھا ہوں تو تب یہ شخص یا ادارہ میری اُن تمام معلومات سے یقینی طور پہ فائدہ اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔۔۔
مجھے اپنی معلوماتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
 

محمد سعد

محفلین
دو باتیں ، پہلی یہ کہ جب آپکی تمام معلومات کسی شخص یا ادارے کے پاس پہنچ جائے گی تو وہ آپ کو جان جائے گا،
دوسری یہ کہ ہو سکتا ہے کہ آج میں کسی کے لیے اہمیت نہ رکھتا ہوں ، لیکن کل کو میں کسی حساس منسب پہ بیٹھا ہوں تو تب یہ شخص یا ادارہ میری اُن تمام معلومات سے یقینی طور پہ فائدہ اُٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔۔۔
مجھے اپنی معلوماتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
حق فرمایا۔
میں نے سافٹ وئیر کے بجائے سائیڈ چینل حملوں کے متعلق کہا تھا کہ ان کے استعمال کا امکان کیوں کم ہے۔ کیونکہ جس طریقے میں جتنی زیادہ پیچیدگیاں اور رکاوٹیں آئیں گی، اس کے "یوں ہی" استعمال ہونے کا امکان اتنا ہی کم ہوتا جائے گا۔
اور اس لیے کہا تھا کہ اگلا سوال یہی اٹھایا جاتا کہ چلو سافٹ وئیر کی حد تک تو ٹھیک ہے، لیکن جو لوگ کمپیوٹر نظام کی اندرونی طبیعیات سے واقف نہیں، وہ کیا کریں۔ تسلی بھی تو دینی ہوتی ہے۔ :smile-big:
ورنہ تحفظ کے لیے سب سے اہم ہتھیار تو علم ہی ہے۔ اگر آپ کو کسی نظام کی کمزوریوں کا علم ہو گا تو آپ اس کی بہتر طور پر حفاظت کر سکیں گے۔
 
images
 
Top