کلک میں نسخ لکھائی پر نظر ثانی کی درخواست

معزز اراکین محفل، یہ میری پہلی پوسٹ ہے۔ خطاطی سے شغف ہے اگرچہ رموز سے ناواقف ہوں۔ چند کلمات نسخ میں لکھے ہیں اگر کوئی صاحب نظر ثانی کر دیں اور الفاظ کی نشست وغیرہ درست کر دیں تو از حد ممنون ہوں گا۔ میرے پاس اس کی کلک اور کورل فائلیں موجود ہیں مگر اپلوڈ کرنے کا علم نہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔
 

Attachments

  • Kelkfinaltotalasbaq2.pdf
    27.6 KB · مناظر: 35

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ نے کام تو بہت خوب کیا ہے
اس کی کلک اور کورل فائل بھی کہیں اپلوڈ کر کے اس کا لنک فراہم کر یں تو پھر ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کیا بہتری لائی جا سکتی ہے
 
کلک اور کورل فائلوں کے اپلوڈ لنک

محترم شاکر القادری صاحب، تسلیمات۔ یہ امر میرے لیے باعث صد مسرت ہے کہ آپ نے میرے کام کو پسند فرمایا اور حوصلہ افزائی فرمائی۔ کچھ کوشش کے بعد میں فائلیں اپلوڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ آپ ملاحظہ فرمائیں۔ خدا آپ کو عمر دراز اور جزائے خیر عطا فرمائے۔
لنکس مندرجہ ذیل ہیں:

Download Link1: http://www.ziddu.com/download/14958731/.html

Download Link2: http://www.ziddu.com/download/14958732/1234_2.cdr.html
 
Top