کلک ، کورل ڈرا اور السٹریٹر میں ٹائپنگ کے لئے میرا بنایا ہوا phonetic Keyboard

dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم۔
کورل ڈرا میں ٹائپنگ کے دوران اکثر الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں جیسا کہ قیمت ی ۔ السٹری ٹر ۔ یا جمل ہ۔ حمل ہ۔
اس کے حل کے لئے میں نے اپنا کی بورڈ بنایا تھا۔ جو یہاں سے ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے

http://www.mediafire.com/?xjxvq7r38386cl8

۱۔ کنٹرول پینل سے پاکستان سلیکٹ کر کے اردو کی بورڈ انسٹال کریں
۲۔ درج بالا فائلیں ڈاونلوڈ کر کے اس میں dllفائل کو c:\windows\system32 میں پیسٹ کر دیں
۳۔ اور ڈاونلوڈ شدہ دوسری فائل یعنی رجسٹری فائل پر رائٹ کلک کر کے run as administrator رن کریں۔
۴۔ ونڈوز کو ایک دفعہ logoff اور log on کریں۔
لیجئے اب کورل ڈرا یا السٹریٹر میں الفاظ نہیں توٹیں گے۔
 

جنید اختر

محفلین
شکریہ پر اب بھی وہی مسئلہ ہورہا ہے۔۔۔
104q6i9.jpg

6t0ab4.jpg
 

dxbgraphics

محفلین
میرے پاس کورل ڈرا اور السٹریٹر وغیرہ میں 2006 سے یہی کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں۔ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
 

جنید اختر

محفلین
میرے پاس کورل ڈرا اور السٹریٹر وغیرہ میں 2006 سے یہی کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں۔ ٹھیک کام کر رہا ہے۔

اچھی بات ہے آپ کے پاس ٹھیک کام کررہا ہے پر اب آپ نے اپنے ٹھیک کام کرنے والے کی بورڈ کو یہاں شئیر کیا ہے تو جن کے پاس ٹھیک سے کام نہیں کررہا ہے تو ان کو ٹھیک سے چلانے کے لئے کوئی حل بھی تو تجویز کریں نہ کہ یہ کہیں دیں جی میرا پاس تو ٹھیک کام کرریا ہے۔۔۔ :):)
 

الکبیر

محفلین
کی بورڈ تو ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔۔۔ اس کے بعد کا طریقہ کار تفصیل سے بتا دیں تو ہم جیسے کم علم بھی آسانی سے سمجھ لیں، شکریہ۔
 

انتہا

محفلین
صدیق بھائی یہ ڈاؤنلوڈ لنکس دوبارہ فعال کر دیجیے، یا انھیں کہیں اور اپلوڈ کر دیجیے۔ آپ کی بڑی مہربانی۔
 

dxbgraphics

محفلین
اب چیک کریں۔ اب دوسرے سرور پر اپ لوڈ کی ہیں





اردو محفل کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اگر اردو ویب پر یہ کی بورڈ اپ لوڈ ہوسکتا ہے تو بہت بہتر ہوگا۔
 

انتہا

محفلین
بہت شکریہ صدیق بھائی، الحمدللہ کی بورڈ انسٹال ہو گیا ہے۔
کیا یہ کی بورڈ پچھلے اردو کی بورڈز کو ان انسٹال کرنے کے بعد کام کرے گا؟ ان کے ساتھ تو یہ فعال ہوا ہی نہیں۔ میرے سسٹم میں خزائن الہدایت اور فونٹیک انسٹال ہیں۔
اور کنٹرول پینل میں جا کر پاکستان کہاں سے آئے گا؟ وہاں تو صرف زبانیں ظاہر ہوتی ہیں۔
 
مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن میں جب "مقتدرہ کیبورڈ" بنا رہا تھاتب کسی نے ذکر کیا تھا کہ ایسا کرنے سے "تلاش" میں کچھ مسئلہ ضرور آجاتا ہے۔ جیسے یوزر اردو ی استعمال کرکے سرچ کر رہا ہے جبکہ ٹیکسٹ میں "ی" عربی والا "ي" ہے تو سرچ کا نتیجہ آپ خود سوچ سکتے ہیں۔ اسی لیے عربی / "ی" اور "ک" کو میں نے Alt+Ctrl پر رکھا ہے اپنے مقتدرہ کیبورڈ میں۔۔۔ دوسرا کورل میں یا کسی بھی دوسرے سافٹ وئیر میں آپ عربی / فارسی "ی" اور "ک" ڈالیں گے تو وہ تھوڑا مختلف ہوسکتا ہے (جس فانٹ میں یہ آپشن ہو)۔ جیسے "ي" کے نیچے دو نقطے جو کہ فارسی اور اردو میں نہیں ہوتے عربی میں ہوتے ہیں۔اور "ک" کی ڈانڈی کے بجائے "ك" نظر آنے کا چانس ہوتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔
باقی آپ کی محنت قابل ستائش ہے کی بورڈ بنانا کتنا مشکل کام ہے سب بخوبی جانتے ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
ایک ہی وقت میں عربی فونٹک ، ان پیج فونٹک اور دیگر کی بورڈ انسٹال ہوسکتے ہیں

kbrd.jpg
 
کی بورڈ اگر پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے تو اس کی بنیادی کیز تو اردو کےحرووف کےکوڈز استعمال کرنا چاہئے۔ باقی عربی حروف وغیرہ کو تو Alt+Gr پر رکھا جا سکتا ہے۔
ہاں اگر کسی نے عربی حروف استعمال کرنے ہیں تو اس کےلئے وہ عربی کی بورڈ انسٹال کرے

میں نے بھی ایک فونیٹک کی بورڈ اردو کے لئے تیار کیا ہے جس میں مخصوص ترتیبب سے ﴿جو اینڈ یوزر کے لئے بھی استعمال آسان ہو﴾ اردو عربی اور قرآنی رموز وغیرہ کو سمو دیا ہے ۔ عنقریب میں اس کا لنک بھی دے دوں گا۔
جس کو چاہئے وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے
 
کی بورڈ اگر پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے تو اس کی بنیادی کیز تو اردو کےحرووف کےکوڈز استعمال کرنا چاہئے۔ باقی عربی یا فارسی حروف وغیرہ کو تو Alt+Gr پر رکھا جا سکتا ہے۔
ہاں اگر کسی نے عربی یا فارسی حروف استعمال کرنے ہیں تو اس کےلئے وہ عربی کی بورڈ انسٹال کرے

میں نے بھی ایک فونیٹک کی بورڈ اردو کے لئے تیار کیا ہے جس میں مخصوص ترتیبب سے ﴿جو اینڈ یوزر کے لئے بھی استعمال آسان ہو﴾ اردو عربی فارسی اور قرآنی رموز وغیرہ کو سمو دیا ہے ۔ عنقریب میں اس کا لنک بھی دے دوں گا۔
جس کو چاہئے وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے
 
Top