کلامِ شاعر بقلمِِ شاعر

ش زاد

محفلین
بہت شکریہ شین زاد ۔ سدا سلامت رہو ۔



مصرع ثانی سے صرف اور نکال دیتے اور کامہ لگادیتے ۔۔ اب تو بحر ہی بدل گئی ۔
ناگوار نہ گزرے ۔۔ دیکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یوں کہہ رہا تھا ۔۔

خورشید کے ظہور سے ہوگا مرا وجود
میں سایہ ِ شجر ہوں ، پنہاں شجر میں ہوں

اچھا ایک بات میں نے یہی مراسلہ کہیں اور بھی پیش کیا تھا ۔۔ دیکھ لینا ۔
والسلام
م۔م۔مغل
اوہ ہ ہ ہ ہ
ابھی ٹھیک کرتا ہوں
 

ش زاد

محفلین
اس حسنِ بے مثال کے ایسے اثر میں ہوں
کہ آپ اپنے واسطے میں اب خبر میں ہوں

میں ہوں زمیں نورد، زمیں ہے خلاء نورد
یہ اک سفر میں ہے، میں سفر در سفر میں ہوں

خورشید کے ظہور سے ہوگا مرا وجود
میں سائہِ شجر ہوں ، پنہاں شجر میں ہوں

شہزاد آج اس کے جلو میں کہی غزل
جو میرے شوق اور میں جس کے شرر میں ہوں

ش زاد
 

الف عین

لائبریرین
شجر والے شعر کی بات تو وہیں رہتی ہے۔ مغل کی بات غلط ہے کہ محض ’کہ‘ نکال دینے سے مصرعہ بحر میں آ جاتا ہے۔ درست تو یوں ہو سکتا ہے
میں سایۂ شجر ہوں، سو پنہاں شجر میں ہوں

یہ محض تقطیع میں کرنے کی کوشش ہے، اصلاح نہیں۔
 

ش زاد

محفلین
شجر والے شعر کی بات تو وہیں رہتی ہے۔ مغل کی بات غلط ہے کہ محض ’کہ‘ نکال دینے سے مصرعہ بحر میں آ جاتا ہے۔ درست تو یوں ہو سکتا ہے
میں سایۂ شجر ہوں، سو پنہاں شجر میں ہوں

یہ محض تقطیع میں کرنے کی کوشش ہے، اصلاح نہیں۔
میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ مصرع تبدیل ہی کر ڈالوں آپ میرے باقی کام کر بھی نظر ڈالیئے

شکریہ
 

مغزل

محفلین
میں نے مدون کردیا ہے سو کو مصرعے میں نصب کر کے ۔۔۔۔
خیر ۔۔۔۔ یہ اچھا کہا کہ مصرع بدل دوگے ۔۔
اللہ کرے زورِ قلم مشقِ سخن تیز
 
میں کیسے اس فورم میں شامل ہو سکتا ہوں؟
چلیے اس شعر سے آغاز کرتا ہوں- شاعر کا نام مجھے نہیں معلوم۔
تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اس کا روپ امر
تم جس رنگ کے کپڑے پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہس کر دیکھو
کبھی نا وہ مرجھائے
تم جس حرف پے انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے
 

ش زاد

محفلین
میں کیسے اس فورم میں شامل ہو سکتا ہوں؟
چلیے اس شعر سے آغاز کرتا ہوں- شاعر کا نام مجھے نہیں معلوم۔
تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اس کا روپ امر
تم جس رنگ کے کپڑے پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہس کر دیکھو
کبھی نا وہ مرجھائے
تم جس حرف پے انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے
حضور پہلے تو محفل میں شمولیت پر مبارک
آپ پہلے اپنا تعرف کروائیں شکریہ
 
Top