سولھویں سالگرہ کشت_زعفران

یاسر شاہ

محفلین
اکبر الہ آبادی نے کہا تھا :

حامدہ چمکی نہ تھی انگلش سے جب بیگانہ تھی
اب ہے شمع انجمن پہلے چراغ خانہ تھی

میں نے ایک دوسری حامدہ کا نقشہ کھینچا ہے جس نے سب امتحاں نقل کر کے پاس کیے ہیں -
تنبیہ :حامدہ محض ایک فرضی کردار ہے

نالائق حامدہ

حامدہ چمکی بھی ہے انگلش سے پر بیگانہ ہے
آپ شمعِ انجمن ہے آپ ہی پروانہ ہے

روز اک قصّہ نیا ہے روز اک افسانہ ہے
جو جلا دے اپنا گھر یہ وہ چراغِ خانہ ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
زلفِ خمِ جاناں

پوچھا "زلفِ خمِ جاناں" کیا ہے ؟
بولے ترکیبیں یہ سب ذاتی ہیں
خم تو ہوتے ہیں بہت جاناں میں
خم سے زلفیں بھی نکل آتی ہیں
 
یاسر شاہ

محفلین
--------

ہے شیخ کی عقابی نظر دور دور تک
فتنے کو بھانپ لیتے ہیں بس اک نگاہ میں
تنہا نمٹ رہے ہیں وہ فتنوں سے اس طرح
دو فتنے آسرے میں ہیں دو ہیں نکاح میں
 
سیما علی

لائبریرین
پر شامِ غریباں تو منانے کے لئے آ
بھانجے اس کا مذاق نہیں ۔۔
اول تو کھانے کی یعنی رزق کے ساتھ گندہ مذاق نہیں اسکی قدر و قیمت ان سے پوچھیے جو کچرے اور گند سے اٹھا کے اپنی بھوک مٹاتے ہیں اور
اگر رضا بھی کبھی کھانے کا مذاق کرتے ہیں تو ہم انکو بھی منع کرتے ہیں ۔۔۔اور کسی کے فرقے یا مسلک سے متعلق اگر کوئی ایسی بات ہو تو ہمیں کبھی نہیں کرنا چاہیے ہم نے بالکل آپکو اسی طر ح سمجھایا جیسے ہم رضا کو سمجھاتے ہیں ۔۔
کسی کی دل آزاری ہو کسی مذاق سے وہ بالکل مذاق نہیں بلکہ آپ کا شمار تو بہت اچھے مسلمان میں ہے ۔۔آپکو معلوم ہے دل آزاری کی سزاکیا ہے ۔۔ جس رویہ سے کسی کی بھئ دل آزاری ہو وہ رویہ اختیار کرنے کو ہمیں منع کیا گیاہے ۔۔کجا کہ جہاں امام عالی مقام کا ذکر کیا جائے یاجو دن انکے لئے مخصوص ہو اسکے بارے میں کسی قسم کا مذاق ہمیں زیب نہیں دیتا ۔۔۔/
 
آخری تدوین:
استادِ محترم کشتِ زعفران کے لیے ایک کوشش۔
سر دبانے آ رہی ہو خرچ گِنواتے ہوئے
اس طرح جو دردِ ہے وہ اور بھی بڑھ جائے گا
نرم گورے ہاتھ ہی کافی نہیں ہیں جانِ من
سر دبانا اک ہنر ہے سیکھنے سے آئے گا
 
سیما جی آپ کا احترام ہے اس لیے اسے حذف کردیتا ہوں اور دل آزاری پہ معذرت خواہ ہوں ورنہ مجھے تو اس میں کوئی دل آزاری کی بات نظر نہیں آئی- یہ محض ایک واقعہ تھا جبری دعوت کا اس میں نہ رزق کی توہین ہے نہ ایام امام کی حق تلفی -

آپ اپنی ادبی معلومات میں اضافہ کریں ،کم علمی کے خلا کو تعریفوں کے پل باندھنے سے پر نہیں کیا جا سکتا -
مشرّف کر نہیں سکتی بشر کو محض انگریزی
جدا ہو دین جنرل سے تو رہ جاتی ہے پرویزی
بوقتِ نزع کام آئی کہاں وہ طبع کی تیزی
کُھلا ،زورِ خطابت کچھ نہ تھا جُز سحر انگیزی

یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن

دراصل انکو یعنی اسلام دشمنوں کو ڈر ہی ان مومنوں سے ہے ۔۔۔
دُنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان

اقبال کے اس شعر کا اور آپ کے تبصرے کامیرے قطعے سے کیا تعلق -شعر کی سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیا کریں پوچھنے سیکھنے سے آدمی چھوٹا نہیں ہوجاتا اور نہ خود کو چھوٹا کہنے سے آدمی بڑا -
 
یاسر شاہ

محفلین
استادِ محترم کشتِ زعفران کے لیے ایک کوشش۔
سر دبانے آ رہی ہو خرچ گِنواتے ہوئے
اس طرح جو دردِ ہے وہ اور بھی بڑھ جائے گا
نرم گورے ہاتھ ہی کافی نہیں ہیں جانِ من
سر دبانا اک ہنر ہے سیکھنے سے آئے گا
ہاہاہا-
خوب بھائی -اچھا کہا ماشاء الله -جاری رکھیں مشق -
 
یاسر شاہ

محفلین
عشق

چوٹ اِس کو لگی درد اُس کو ہوا
عشق میں بات یہ سچ پائی ہے
کھائے شوہر نے تھے نر چھوہارے
توند بیگم کی نکل آئی ہے
 
مِس کال دے کے ہم کو مس کال کر رہی ہیں
اب گھر سے بھاگنا بھی بے کار ہے ہمارا
جو فُون تھا سہولت اب ہے وبالِ جاں وہ
اک پل سکوں سے جینا دشوار ہے ہمارا
 
یاسر شاہ

محفلین
سالی -آدھی گھر والی

اپنے بہنوئی سے اک دن کہہ کے یہ سالی ملی
جو ملے سالی تو یوں ہے آدھی گھر والی ملی
رات بھر کیا دودھ کی بِلّے کو رکھوالی ملی
صبح دم دیکھا جو اٹھ کر دیگچی خالی ملی
 
آخری تدوین:
Top