کس ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ سب سے تیز رفتار ہے؟

اسمارٹ موبائل فون کی ایجاد کے بعد دنیا بھر میں اس کا استعمال برق رفتاری سے بڑھا۔ اس کی بنیادی وجہ انٹرنیٹ کی سہولت تھی۔
860548-mobileinternetspeed-1498683385-501-640x480_zpso6kic4nq.jpg

آج دنیا کے کونے کونے میں اسمارٹ فون کے ذریعے انٹرنیٹ سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ فور جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد موبائل انٹرنیٹ کی رفتار پہلے کی نسبت خاصی بہتر ہوگئی ہے۔ پھر بھی بعض خطوں میں انٹرنیٹ دوسرے علاقوں کی نسبت سست رفتار ہے۔ ذرا بتائیے تو انٹرنیٹ سب سے زیادہ تیز کس ملک میں چلتا ہے؟

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ امریکا کیوں کہ ٹیکنالوجی میں وہ سب سے آگے ہے۔ مگر نہیں جناب امریکی شہری سب سے تیز رفتار انٹرنیٹ سے مستفید ہوتے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے تیزرفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں امریکا بہت پیچھے ہے
ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے کی گئی اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ تیزرفتار انٹرنیٹ کی فہرست میں امریکا اٹھائیسویں نمبر پر ہے۔ اس تحقیقی مطالعے میں باسٹھ ممالک کو شامل کیا گیا تھا۔ دوران تحقیق ترقی یافتہ کے علاوہ ترقی پذیر ممالک میں بھی موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ جب رفتار کے لحاظ سے فہرست ترتیب دی گئی تو برطانیہ 26 میگابٹ فی سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔ برطانویوں کے بعد جرمن شہری تیزترین موبائل انٹرنیٹ سے مستفید ہورہے ہیں۔ وہاں انٹرنیٹ کی رفتار 24.1 میگابٹ فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر فن لینڈ ہے، جہاں انٹرنیٹ 21.6 میگا بٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ رہا ہے۔

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ امریکا کے مقابلے میں کینیا جیسے پس ماندہ ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ ہے۔13.7 میگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ کینیا چودھویں نمبر پر رہا۔ امریکا میں نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے بلکہ ڈاؤن لوڈنگ کے لحاظ سے بھی یہ کئی ممالک سے پیچھے ہے۔ تیزترین ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت مہیا کرنے والے ممالک میں امریکا دسویں نمبر پر ہے۔ یہاں ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط رفتار 18 میگا بٹ فی سیکنڈ ہے۔

اسٹڈی کے مطابق انٹرنیٹ کنیکشن کی اوسط عالمی رفتار، ہر سال پندرہ فی صد اضافے کے ساتھ 7.2 میگا بٹ فی سیکنڈ کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔
ماخذ
 

سین خے

محفلین
اپنے آپ سے سوال: ہمارے یہاں کے صحافتی اداروں کا معیار کب بہتری کی جانب آنا شروع ہوگا؟
اپنے آپ کو اپنا ہی جواب: :thinking: :idontknow:

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ امریکا کے مقابلے میں
کینیا جیسے پس ماندہ ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ
ہے۔13.7 میگابٹ فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ کینیا چودھویں نمبر پر رہا۔ امریکا میں نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے بلکہ ڈاؤن لوڈنگ کے لحاظ سے بھی یہ کئی ممالک سے پیچھے ہے۔ تیزترین ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت مہیا کرنے والے ممالک میں
امریکا دسویں نمبر پر ہے۔ یہاں ڈاؤن لوڈنگ کی اوسط رفتار 18 میگا بٹ فی سیکنڈ ہے۔

اب ذرا ملاحظہ کیجئے۔
-امریکا کینیا سے پیچھے ہے۔
-کینیا میں رفتار 13٫7 میگابٹ فی سیکنڈ ہے۔
-کینیا چودھویں نمبر ہے۔
- امریکہ پیچھے ہوتے ہوئے بھی دسویں نمبر پر ہے۔
-امریکا میں رفتار 18 میگابٹ فی سیکنڈ ہے جو کہ کینیا کی 13٫7 میگابٹ فی سیکنڈ سے زیادہ ہے۔

o_O:confused::shock::hypnotized:

ثابت ہوا کہ دسوین پوزیشن چودھویں پوزیشن سے پیچھے ہے!!!!!! ۱۸ نمبر 13٫7 سے چھوٹا ہے۔ :blushing: :applause:

کاش ایکسپریس والوں کو پورے ملک کے پرائمری تا سیکندڑی تا میٹرک تا انٹر کے رزلٹ بنانے کا فریضہ سونپ دیا جائے۔ بچے کتنے خوش ہونگے۔ پورا ملک خوشحالی کی اتاہ گہرائیوں میں ڈوب جائے گا۔ :battingeyelashes:

خیر اصل آرٹیکل غالباً ٹائم کا ہے۔ یہاں سے ترجمہ فرمایا گیا ہے۔ امریکا اٹھائیسویں پوزیشن پر ہے۔ امریکا میں رفتار 10٫7 میگابٹ فی سیکنڈ ہے۔ Akamai کی جون 2017 کی رپورٹ ہے۔

اوپن سگنل والوں کی رپورٹ کے اعداد و شمار کچھ اور کہانی سناتے ہیں۔ اوپن سگنل والوں کی رپورٹ فروری 2017 کی ہے۔ اب یہ کوئی آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس کی رپورٹ اور ڈیٹا زیادہ
reliable ہے۔

:)
 

سین خے

محفلین
ارے اب سمجھ آیا ایکسپریس والے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کو ڈاؤنلوڈنگ کہہ رہے ہیں۔ اچھا!!!!! براڈ بینڈ میں امریکا دسویں پر ہی ہے۔ 18 میگابٹ فی سیکنڈ کی ہی رفتار ہے۔ مجھے نہیں پتا تھا براڈبینڈ کو ڈاؤنلوڈنگ بھی کہتے ہیں۔ :eek:
 
آخری تدوین:
Top