کرسپی کلیجی

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اشیاء:
کلیجی 250گرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
میدہ ایک کپ
سویا سوس چار چائے کے چمچے
چلی سوس دو چائے کے چمچے
انڈا ایک عدد
تیل حسب ضرورت
بریڈکرمبز ایک کپ
ترکیب:
کلیجی کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ سویا سوس، چلی سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، لہسن پیسٹ اور نمک آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور کلیجی کو اس میں ڈال کر 2-3گھنٹے تک میرینیٹ کر یں۔ انڈا پھینٹ لیں، میدے کو ٹھنڈے پانی میں گھول کر پیسٹ سا بنا کراس میں انڈا ملا دیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں، کلیجی کو پہلے میدے اور انڈے کے مکسچر میں ڈپ کر یں اس کے بعد بریڈکربز لگاکرفرائی کر یں گولڈن کرپسی ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار کرپسی کلیجی تیار ہے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کلیجی کو براہ راست آگ پر بھون کر نمک چھڑک کر کھایا جائے تو بہت لذیذ لگتی ہے مجھے :)

ہم بھی عید پر اکثر اوقات ایسے ہی کھاتے تھے لیکن اب چونکہ گوشت بننے میں کافی وقت لگتا ہے اور ناشتے میں کلیجی بننا ہوتی ہے اس لئے اس کا سالن بنا لیا جاتا ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ہم بھی عید پر اکثر اوقات ایسے ہی کھاتے تھے لیکن اب چونکہ گوشت بننے میں کافی وقت لگتا ہے اور ناشتے میں کلیجی بننا ہوتی ہے اس لئے اس کا سالن بنا لیا جاتا ہے :)
بچپن میں کھایا کرتے تھے ہم بھی۔ جب کھانے میں دیر ہوتی تھی تو امی اس طرح بنا دیتی تھیں اور پھر ہم بچے ماچس کی تیلیاں پِرو کر کھاتے تھے۔ وہ بھی ایک وقت تھا۔ اب تو کلیجی، گردے یا اس قبیل کی کوئی بھی چیز کھانے سے الجھن ہوتی ہے کہ جانور کے جسم میں موجود زیادہ تر بیماریوں کے جراثیم انہی جگہوں پر پائے جاتے ہیں :(
 
Top