ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 93

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000095.gif
 

نایاب

لائبریرین
(188)
پانچواں ایکٹ


(189)

پہلا سین

نو بجے کا وقت ۔ دونوں فوجیں لڑائی کے لئے تیار ہیں ۔
حر۔ یا حضرت مجھے میدان میں جانے کی اجازت ملے ۔ اب شہادت کا شوق بے قابو کئے ہوئے ہے ۔
حسین۔ ابھی آئے ہو اور ابھی چلے جاؤ گے ۔ مہمان نوازی کا یہ تقاضا نہیں کہ ہم تمہیں آتے ہی آتے رخصت کر دیں ۔
حر۔ یا فرزند رسول ۔ میں آپ کا مہمان نہیں غلام ہوں ۔ آپ کے قدموں پر نثار ہونے کے لئے آیا ہوں ۔
حسین۔ ( باچشم نم حر سے گلے مل کر ) اگر تمہاری خوشی اسی میں ہے تو جاؤ خدا کو سونپا ۔
دنیا کے شہیدوں میں ترا نام ہو بھائی
عقبے میں تجھے راحت و آرام ہو بھائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( حر میدان کی طرف جاتے ہیں ۔ حضرت حسین خیمے کے دروازے تک انہیں
 
Top