ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 82

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000084.gif
 

نایاب

لائبریرین
(166)
چھٹا سین
( آٹھ بجے شب کا وقت ۔ زیاد کی خاص بیٹھک ۔ شمر اور زیاد باتیں کر رہے ہیں ۔ )
زیاد۔ کیا کہتے ہو میں نے سخت تاکید کر دی تھی کہ دریا پر حسین کا کوئی آدمی نہ آنے پائے ۔
شمر ۔ بجا ہے مگر میں تو حسین کے آدمیوں کو دریا سے پانی لاتے برابر دیکھتا رہا ہوں ۔ اور شاید میرا دریا کی حفاظت کے لئے اہنی ذمہ داری پر حکم صادر کرنا سعد کو برا لگا ۔
زیاد ۔ سعد پر مجھے اطمینان ہے ۔ اسے لوگوں کو پیاسوں مرتے دیکھ کر رحم آ گیا ہو ۔ اور حق تو یہ ہے کہ شاید میں بھی اس موقعہ پر اتنا بے رحم نہ ہو سکتا اس سے یہ تو نہیں ثابت ہوتا کہ سعد کی نیت ڈانواں ڈول ہے ۔
شمر ۔ میں سعد کی شکایت کرنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر نہیں ہوا ہوں صرف وہاں کی حالت عرض کرنا تھی ۔ حسین نے آج سعد کو ملاقات کی غرض سے بلایا بھی تو ہے ۔ دیکھئے کیا باتیں ہوتی ہیں ۔
زیاد ۔ کیا؟ حسین سے ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں ؟ تم ثابت کر سکتے ہو ؟
شمر ۔ حضور ثبوت کی ضرورت نہیں ۔ ان کا قاصد آتا ہی ہو گا ۔
زیاد ۔ کیا کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
شمر ، آج کی ملاقات کا تو مجھے علم ہے پر شاید اور بھی ملاقاتیں تنہائی میں ہوئی ہوں ۔

(167)
زیاد ۔ کوئی اور آدمی ساتھ نہیں رہا ۔
شمر ۔ میں نے خود ساتھ چلنا چاہا تھا ۔ لیکن میری عرض قبول نہ ہوئی ۔
زیاد ۔ کلام پاک کی قسم میں اسے برداشت نہیں کر سکتا ۔ میں نے اسے حسین سے جنگ کرنے بھیجا ہے مصالحت کرنے کے لئے نہیں ۔ میں اس سے اس کا جواب طلب کروں گا ۔
شمر ۔ حضور نے ان کے ساتھ جو سلوک کیئے ہیں اور اس کام کے لئے جو صلہ تجویز کیا ہے وہ تو کسی دشمن کو بھی آپ کا دوست بنا دیتا ۔ مگر اپنا اپنا مزاج ہی تو ہے ۔
( ایک قاصد کا آنا )
قاصد ۔ السلام علیک ۔ یا امیر عمر بن سعد کا خط لایا ہوں ۔
( زیاد کو خط دیتا ہے اور زیاد اسے پڑھنے لگتا ہے ۔ قاصد باہر چلا جاتا ہے ۔ )
زیاد ۔ اس مصالحت کا نتیجہ تو اچھا نکلا ۔ حسین واپس جانے کو رضامند ہیں اور سعد نے اس کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی جانب سے کسی خطرے کا اندیشہ نہیں ۔ خلیفہ یزید کا منشا بھی یہی ۔ سعد نے خوب کیا کہ بغیر جنگ و جدال کے فتح حاصل کر لی ۔
شمر ۔ بیشک بڑی شاندار فتح ہے ۔
زیاد ۔ کیوں یہ فتح نہیں ہے ۔ طعنہ کیوں دیتے ہو ۔ ؟
شمر ۔ جسے آپ فتح سمجھ رہے ہیں وہ فتح نہیں آپ کی شکست ہے ۔ ایسی شکست جو پھر آپ کو اٹھنے نہ دے گی ۔ آگ پھوس میں پڑ کر اتنی خوفناک نہیں ہو سکتی ۔ جتنے اس محاصرے سے نکل کر حسین ہو جائیں گے ۔ شیر کسی شکار کے پیچھے دوڑتا ہوا بستی
 
Top