ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 61

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000063.gif
 

کاشفی

محفلین
کربلا : صفحہ 61

پہلا سین

دوپہر کا وقت، ریگستان میں حضرت حسین علیہ السلام کے قافلے کا پڑاؤ۔ بگولے اٹھ رہے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اصغر علیہ السلام کو گود میں ‌لئے خیمے کے دروازے پر کھڑے ہیں۔

حسین علیہ السلام: (دل میں) یہ گرمی! نگاہیں جلتی ہیں‌ پتھر کی چٹانوں سے چنگاریاں نکل رہی ہیں۔ ہوا سے جسم جھلسا جاتا ہے۔ بچوں کے چہرے سنولا گئے ہیں۔ یہ لامناہی سفیدی یہ وسیع ریگستان۔ اس کی کہیں حد بھی ہے یا نہیں جن لوگوں نے پیاس کے مارے ہوک ہوک کر پانی لیا ہے ان کے کلیجوں میں درد ہورہا ہے۔ اب تک کوفہ سے کوئی قاصد نہیں آیا۔ خدا جانے بھائی مسلم کا کیا حشر ہوا۔ قرینے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوفہ والوں نے دغا کی اور انہیں شہید کر دیا۔ اگر وہ جنت کو سدھار رہے ہیں تو میرے لئے بھی اب دوسرا راستہ نہیں ۔ شہادت میرا انتظار کر رہی ہے۔ یہ کون مجھ سے ملنے آرہا ہے۔
 
Top