ٹائپنگ مکمل کربلا : صفحہ 50

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
KarBala%20-%2000052.gif
 

کاشفی

محفلین
کربلا : صفحہ 50

آپ کو خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ کا حال معلوم ہے۔ حضرت فارق رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ، حضرت علی علیہ السلام آپ کو سادہ اور قانع زندگی کا نمونہ دکھا گئے۔ اسلام نے دولت کی کبھی پرستش نہیں‌کی۔ سیم و زر کو کبھی اپنا معبود نہیں‌بنایا۔ افسوس! آپ اس اصول کو بھول گئے جو توحید کے بعد اسلام کا سب سے پاک اصول ہے۔ ورنہ آپ وثیقوں اور جاگیروں کے جال میں‌ نہ پھنستے۔ آپ نے ایک لمحے کے لئے بھی خیال کیا ہے جاگیریں اور وثیقے کس کے گھر سے آئیں گے؟ آپ پسند کریں گے کہ آپ کی زمینیں آپ سے چھین کر دوسروں کو دے دی جائیں؟ ہر گز نہیں۔ آپ یہ صریح بے انصافی نہ برداشت کریں گے۔ لیکن آپ اپنے لئے جو نہیں روا رکھتے وہ دوسروں کے لئے ناروا سمجھنے سے قاصر ہیں۔ اسلامی رعایا آپ کے لئے پامال کی جائے گی۔ آپ کی ہوس کو خوش کرنے کے لئے آپ کے بھائیوں کا خون بہایا جائے گا۔ اگر یہی آئینِ سیاست ہے۔ اگر یہی آئین حق ہے۔ اگر یہی آئینِ انسانیت ہے تو اسلام کے بُرے دن آگئے یہ دین پروری نہیں ہے۔ یہ اخوت نہیں‌ہے۔ اس کا کچھ اور ہی نام ہے۔

ایک آواز: بخدا ہم نے اس پہلو پر غور نہیں کیا تھا۔

مسلم: میں یزید کا دشمن نہیں ہوں۔ میں زیاد کا دشمن نہیں ہوں۔ میں اسلام کا دوست ہوں۔ جو انسان اسلام کو پیروں تلے کچلتا ہے وہ یزید ہو، یا زیاد ہو، یا خود حسین علیہ السلام ہوں۔ میں اس دشمن ہوں۔ جو شخص قرآن کی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتا ہے ۔ وہ میرا دشمن ہے۔

ایک آواز: ہم بھی اس کے دشمن ہیں۔ وہ مسلمان نہیں کافر ہے۔

مسلم: بیشک اور کوئی مسلمان۔ اگر وہ مسلمان ہے ، کافر کو خلیفہ نہ تسلیم کرے گا چاہے وہ اس کا دامن ہیرے و جواہر سے بھر دے۔

ایک آواز: بیشک بیشک۔

مسلم: اُس سے ایک سچا دیندار آدمی خلافت کا کہیں زیادہ مستحق ہے، چاہے اس کے لباس میں پیوند ہی پیوند نظر آئیں۔

ایک آواز: بیشک بیشک

مسلم: کسی مسلمان کے لئے اس سے بڑی شرم کی بات نہیں ہو سکتی کہ وہ کسی کو محض دولت یا حکومت کی بنا پر اپنا خلیفہ تسلیم کرے۔ خلافت کی مقدم شرط ہے، شریعت کی پیروی۔ اسلام نے دولت کو ہمیشہ حقیر سمجھا ہے۔ وہ اسلام کے لئے موت کا دن ہوگا جب وہ دولت کے سامنے سر جھکائے گا۔ خدا ہم کو اور آپ کو وہ دن دیکھنے کے لئے زندہ نہ رکھے۔ ہمارا دنیا سے مٹ جانا اس سے کہیں چھا ہے ۔ تمہارا فرض ہے کہ بیعت اختیار کرنے سے پہلے تحقیق کر لو۔ کہ جسے تم خلیفہ بنا رہے ہو وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایتوں پر عمل کرتا ہے یا نہیں تحقیق کرو کہ وہ شراب کا عادی تو نہیں۔

کئی آوازیں: کیا خلیفہ یزید شراب پیتے ہیں۔

مسلم: یہ تحقیق کرنا تمہارا کام ہے۔ جانچ کرو کہ تمہارا خلیفہ فاجر تو نہیں؟

کئی آوازیں: کیا خلیفہ یزید فاجر ہیں؟

مسلم: یہ جانچ کرنا تمہارا کام ہے۔ دریافت کرو کہ وہ نماز پڑھتا ہے۔ روزے رکھتا ہے۔ عالموں کی عزت کرتا ہے۔ بیت المال کا بیجا استعمال تو نہیں کرتا۔ اگر ان امور کی جانچ پڑتال کئے بغیر تم محض جاگیروں اور وثیقوں کی اُمید پر کسی کی بیعت قبول
 
Top