کراچی سے۔۔۔

باسم

محفلین
میں یہ بتانے آیا تھا کہ بارش اور ہوائیں مکمل طور پر رک چکی ہیں کچھ خشکی بھی گلیوں میں نظر آرہی ہے
مگر پوسٹ بھیجنے سے پہلے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی
اور صبح اٹھ کر دیکھا تو پچھلی گلی میں ایک درخت گلی کی جانب گرا پڑا تھا
Report-26062007.gif

امت
 

باسم

محفلین
2 سے 3 دن کے وقفہ کے بعد آج پھر تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک موسلا دھار بارش ہوئی
گھر واپسی کیلیے اسٹاپ تک پہنچا تو گوڈوں گوڈوں پانی کھڑا تھا اور بس کا نام و نشان نہیں سوچا آج قدرتی سواری کو کام میں لاتے ہیں اور پیدل نکل کھڑا ہوا
مگر یہ کیا فٹ پاتھ تو ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہا تھا ایک جگہ آثار نظر آئے تو اندازہ سے چلنے لگا بچے اور میرے جیسے نوجوان پانی میں نہا رہے تھے
اور فٹ نما چیز پر چلنے والوں کو پانی میں پھنک رہے تھے مگر ہم ان سے بچ نکلے
اور اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب گھر کی طرف جانے والی بس نظر ائی جھٹ سے اس میں سوار ہوگیا کھڑا ہونے کی جگہ مل گئی جوکہ غنیمت تھی بس میں ایک جگہ تو پانی ڈرائیور کے گیٹ سے اندر داخل ہونے کو تیار تھا شکر ہے گاڑی بند نہیں ہوئی ورنہ یہ داستان آپ محفل کی سالگرہ کے بعد ہی پڑھتے
کچھ لوگ پیدل گھروں کو رواں دواں تھے کچھ کاریں ٹائروں سمیت پانی میں ڈوبی کھڑی تھیں جیسے کشتیاں ہوں شہری حکومت اور پولیس کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے نظر آرہے تھے رینجرز کے اہلکاروں کو پھر بلا لیا گیا تھا ٹریفک کنٹرول کرنے کیلیے میری مخالف سمت میں ٹریفک جام تھا وجہ یہ معلوم ہوئی کہ وزیر اعظم صاحب آئے ہیں بارش کیلیے کیے گئے انتظامات دیکھنے (جان دوسروں کی عذاب میں ہے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں)
ایک جگہ نوجوان رضاکار ٹریفک کے انتظام کیلیے خدمات فراہم کرتے نظر آرہے تھے اور سڑک بنانے کیلیے بچھائی گئی بجری میں پھنسی گاڑیاں نکال رہے تھے
ایک جوان ایک ہاتھ میں ایم کیو ایم کا جھنڈا پکڑے دوسرے ہاتھ سے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا
لگتا ہے بارش سے کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ بہت زیادہ پانی جمع تھا
 
Top