کراچی سے۔۔۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آج یہاں بہت طوفانی دن گذرا۔ زرد آندھی و گردوغبار نے آناًفاناَ ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس کے بعد بارش ہوئی۔ تمام شہر میں بجلی نہیں تھی ابھی بھی چند علاقوں میں بحال ہوئی ہے۔

حجاب اور سارہ سے میں بات کی ہے ابھی سب لوگ خیریت سے ہیں۔
 

دھنک

معطل
:( ہم نے رات خواب دیکھا کہ کسی کی چھت سے اک اڑتاُ ہوا سینک آپکے سر پر پڑنے کو تھا :?:
مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے :p :?

کیا ہمارا خواب سچ ہے :?: بچے شگفتے ہم کو بتایا جائے :?
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی ابھی بھیا لوگ پہنچے گھر میں تازہ رپورٹ لے کر آتی ہوں دوبارہ یہاں اگر بجلی رہی تب تک۔
 

شمشاد

لائبریرین
دھنک نے کہا:
:( ہم نے رات خواب دیکھا کہ کسی کی چھت سے اک اڑتاُ ہوا سینک آپکے سر پر پڑنے کو تھا :?:
مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے :p :?

کیا ہمارا خواب سچ ہے :?: بچے شگفتے ہم کو بتایا جائے :?

لیکن آپ کو اتنا فکر کیوں ہے، کون سا کوئی آپ کا سینگ تھا۔
 

ماوراء

محفلین
میں بھی ابھی خبریں سن رہی ہوں۔ کراچی کا حال تو نہایت ہی نازک ہوا ہوا ہے۔ مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ سارہ اور حجاب اسی لیے نہیں آج۔
 

ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب کے انٹرویو میں بادام کے جس درخت کا ذکر ہے وہ کافی متاثر ہوا ہے
:( اس بادام کے درخت سے تو مجھے بھی بڑا لگاؤ تھا۔ جانے اس کا کیا حال ہوا ہو گا۔ :cry:


لیکن جو بھی ہے۔ مجھے طوفان بڑے مزے کے لگتے ہیں۔(ڈر بھی بہت لگتا ہے) میرا دل کر رہا ہے میں بھی اڑ کر کراچی میں چلی جاؤں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا غضب بھی نہ کرنا، پہلے کون سا کم اڑتی ہو؟ ہر وقت اونچی ہواؤں میں ہی تو رہتی ہو۔
 

ظفری

لائبریرین
مجھے بھی امی کے شکاگو سے فون آنے کے بعد پتا چلا کہ کراچی میں شدید طوفان آیا ہے اور وہ چھوٹے بھائی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں مگر ہو نہیں رہا اور میں نے بھی کوشش کی ہے مگر بے سود ۔۔۔ اللہ کرے کہ سب وہاں خیریت ہو ۔ آمین ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کی رحمت سے بہتری کی ہی امید رکھنی چاہیے، بس طوفانِ باد و باراں کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہو گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دھنک نے کہا:
:( ہم نے رات خواب دیکھا کہ کسی کی چھت سے اک اڑتاُ ہوا سینک آپکے سر پر پڑنے کو تھا :?:
مگر جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے :p :?

کیا ہمارا خواب سچ ہے :?: بچے شگفتے ہم کو بتایا جائے :?

ٌ:)

یہ آپ اتنے سچے خواب تو نہیں نہ دیکھیں :oops: آپ تو صرف خواب دیکھنا ہے اور میں اپنی جان سے چلے جانا ہے ادھر تعبیر پانے کو۔۔۔ اور یہ بچے شگفتہ سے زیادہ بہتر شگفتہ بچی۔۔۔پڑھیں۔۔۔جی ہاں بال بال بچی :) کل تو پتہ نہیں کیا کیا کچھ اُڑ رہا تھا اور کہاں کہاں سے اُڑ اُڑ کے آ رہا تھا :(

کل یہ دوسرا موقع ضایع ہوا دنیا چھوڑنے کا۔۔۔ کہیں آپ دعا تو نہیں کر دی تھی :(
 
ہمارے ہاں بھی کل بجلی کا برا حال رہا۔ چار ساڑھے چار بجے گئی تو رات گیارہ، بارہ بجے تک بحال نہ ہوئی۔ پھر میں تو سو گیا۔۔۔ خدا جانے کب آئی۔۔۔۔۔۔
ادھر ہمارے ناظم شہر، مصطفی کمال صاحب نے گذشتہ روز دعوی کیا ہے کہ مثالی انتظامات ہیں اور کوئی مشکل پیش نہ آئے گی۔۔۔۔۔۔ قربان جاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

باسم

محفلین
کل گھر واپس آتے ہوئے سارا تباہی کا منظر دیکھا
جگہ جگہ درخت اور سائن بورڈ اکھڑ کر نیچے گرے پڑے تھے ایک بڑا درخت نیچے کھڑی گاڑیوں پر گرا پڑا تھا اور ایک سائن بورڈ ایسے دوہرا ہوگیا جیسے ہم نوٹ کو دوہرا کرتے ہیں، ایک بورڈ گھروں کے اوپر گرا پڑا تھا اور جو اکھڑنے سے بچ گئے ان پر لگے اشتہارات پھٹ گئے
اہکسپو سینٹر میں ڈان والوں کی نمائش کا ھشر نشر ہوگیا تھا نرسری والوں کے سائبان زمین سے لگے ہوئے تھے ایک رکشہ کا اگلا ٹائر اس سے روٹھ کر کہیں گم ہوگیا تھا
ایک موٹر سائیکل میرے سامنے گٹر میں گرگئی اسکا اگلا ٹائر گٹر میں پھنس گیا سوار محفوظ رہا
ایسی تیز ہوا تھی کہ مکان کی بنیادوں کیلیے لگائی گئی شٹرنگ بھی اکھڑ گئی
پولیس اپنے فرائض نبھاتی نظر آرہی تھی اور میڈیا والے بھی مناظر کیمروں میں محفوظ کررہے تھے
ہمارے ایک دوست کے رشتہ دار پر چوتھی منزل پر بنی تازہ دیوار سے بلاک اکھڑ کر گر گئے جس سے وہ انتقال کرگئے (ان کیلیے دعا بھی کردیجیے گا)
مجھے تو یہ منظر عذاب کی ایک شکل لگ رہا تھا
 
Top