کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ہےاورنہ ہی فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ۔ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے۔ جس کا بنیادی موقف زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا ،یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے زیر نظر کتابچے میں مولانا حافظ جلال الدین قاسمی فاضل دار العلوم دیو بند﷾ نے لفظ اہل حدیث کا معنی بیان کرتے ہوئے مختصراً تاریخ اہل حدیث کو دلائل کے ساتھ بڑےاحسن انداز میں بیان کیا ہے او ر یہ ثابت کیا ہے کہ اہل سنت سے مراد اہل حدیث ہی ہیں ۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
اہل حدیث کا معنی
اہلسنت نام کی ضرورت
امام ابو حنیفہ کا مذہب
حضرت امام شافعی کا مذہب
حضرت امام احمد بن حنبل کا مذہب
حضرت امام مالک کا مذہب
امام ابوبکر بن عیاش کا فرمان
بڑے پیر کا فرمان
ایک اعتراض اور اس کا جواب
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خواتین اہل بیت
مصنف
احمد خلیل جمعہ
مترجم
ابو ضیاء محمود احمد غضنفر
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور


تبصرہ

اہل بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان ہے اس لیے کہ اس مسئلہ کی بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ پر مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھناجزو ایما ن ہے اور کسی طرح کے قول وفعل سے ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی ایمان قبول کرنے والی ساری اولاد اہل بیت میں شامل ہے خواتین اہل بیت وہی پاکیزہ ،معزز خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر پاک کردیا ہے. زیر نظر کتا ب رسالت مآب ﷺ کی پاکیزہ ازواج مطہرات ، بیٹیوں اور نواسیوں کی پر نور سیرت کا دل آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر مشتمل ہے جو کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے جس میں فاضل مصنف نے دلنشیں اور ادبی اسلوب اختیار کرتے ہوئے کتاب وسنت کی روشنی میں خواتین اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے ماشاء اللہ دارالابلاغ نے اس کتاب کو نہایت عمدہ اور دیدہ زیب انداز میں حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ کتاب خواتین اہل اسلام کے لیے گراں قدر عظیم تحفہ ہے اللہ مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی طاہر نقاش صاحب نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں اور خود بھی ا چھے قلم کار ہیں ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت اور ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
حرف تمنا
حرف چند
ازواج النبی ﷺ
حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا
حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
حضرت عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا
حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا
حضرت زینب بنت خزیمۃ رضی اللہ عنہا
سیدہ ام سلمہ بنت ابی امیہ رضی اللہ عنہا
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
حضرت صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا
حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا
حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا
حضرت ریحانہ بنت زید رضی اللہ عنہا
حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا
بنات النبی ﷺ
حضرت زینب بنت رسول اللہ ﷺ
حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ﷺ
حضرت ام کلثوم بنت رسول اللہ ﷺ
حضرت فاطمۃ الزہرا بنت رسول اللہ ﷺ
نبی کریم ﷺ کی نواسیاں
امامہ بنت ابی العاص
زینب بنت علی
ام کلثوم بنت علی
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف اس عہد میں بلکہ جب تک دنیا باقی ہے صاحب قرآن کی سیرت وحیات مقدس کے مطالعے سے بڑھ کر نوع انسانی کے تمام امراض قلوب کا اور کوئی علاج نہیں۔ قرآ ن کے بعد اگر کوئی چیز ہے تو وہ صاحب قرآن کی سیرت ہے۔ قرآن متن ہےاو رسیرت اس کی تشریح ہے۔ قرآ ن علم اور سیرت اس کا عمل ہے۔ قرن اول سے لے کر اب تک امام کائنا ت سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر ہر زبان میں بے شمار کتب لکھی جاچکی ہیں اور لکھی جاتی رہیں گی ۔زیر نظر کتاب مولانا ابو الکلام آزاد کے جاری کردہ اخبار ’’الہلال ‘‘اور ’’البلاغ‘‘ میں مولانا آزاد کے سیرت النبی ﷺ پر شائع ہونے والی مضامین ومقالات کا مجموعہ ہے ۔(م۔ا)
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف آغاز
ترتیب کتاب کی سرگزشت
مقدمہ
باب 1 ۔ سیرت نبوی ﷺ کا مقام 1
باب 2 ۔ سیرت نبوی ﷺ کا مقام 2
باب 3۔ قرآن اور سیرۃ نبویہ
باب 4۔ اشاعت سیرۃ طیبہ
باب 5۔ رسول اللہ ﷺ کا احترام اور اس کا مقام
ظہور قدسی
بعثت و نبوت
دعوت اسلام
ہجرت حبش ، مقاطعہ اور اسریٰ
ہجرت
مدنی زندگی
غزوات
غزوہ بدر
غزوہ احد
غزوہ خندق
فتح مبین
عالمی دعوت و تبلیغ کا آغاز
غزوہ حنین
ایلا و تخییر
غزوہ تبوک
پیغام حق کے معجز نما نتائج
حج
وفات
اسوہ محمدی
رحمۃ للعلمین
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

ثلاثیات محدثین کرام کی ایک معروف اصطلاح ہے جیسے ثلاثیاتِ بخاری وغیرہ۔ اس سے مراد وہ احادیث ہیں جو صرف تین واسطوں سے امام بخاری تک پہنچیں، اور انہوں نےاپنی صحیح بخاری میں درج کردیں۔ فاضل مؤلف نے محدثین کی اسی اصطلاح کو بطور عنوان ِکتاب اختیار کیا ہے ۔مصنف نے اس کتاب میں ان چیزوں کوبیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں تین تین مرتبہ یا تین کی تعداد کے حوالےسے مذکور ہیں ۔ فاضل مصنف نے کتاب کے پہلے حصہ میں قرآن مجید سے 248 ایسے مقامات کو بیان کیا ہے،جہاں اللہ نے تین کے عدد کے حوالے سے کلام کیا ہے اور اسی طرح دوسرے حصہ میں 272 ایسی احادیث کوبیان کیا ہے جن احادیث میں نبی کریمﷺنے تین کےعدد کے حوالے سے بات کی ہے قارئین کے لیے یہ ایک اچھوتا اور نادر موضوع ہے، اللہ مصنف کی اس کوشش کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
حرف اول
انتساب
پیش لفظ
حصہ اول بحوالہ قرآن مجید
بسم اللہ الرحمن الرحیم میں اللہ تعالیٰ کے تین نام
قرآن مجید کی پہلی تین آیات میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات
صراط مستقیم کی نسبت سے تین گروہ
حضرت آدم علیہ السلام کی تین فضلیتیں
من سلویٰ کا تین بار ذکر
بنی اسرائیل کے گائے سے متعلق تین سوال
تین عبادت گزاروں کےلیے تظہیر کعبہ کا حکم
امت محمدیہ ﷺ کے تین اوصاف
کافروں پر تین لعنتیں
قتل کے بدلے کی تین صورتیں
قرآن مجید کی تین خصوصیات
شراب کی حرمت کا تین بار حکم
قلب کی تین حالتین
حصہ دوم حدیث شریف
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

آج ہر شخص پریشان نظر آتاہے،اورکسی کو بھی حقیقی سکون میسر نہیں ہے۔ اس پریشان حالی اور غیر مطمئن حالت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مسائل حل کرنےکےلیے دین حنیف سے رہنمائی نہیں لیتے۔ بلکہ ان مادہ پرست لوگوں کے پاس جاتےہیں جو اسلام کے دشمن اور مسلمانوں کے قاتل ہیں۔اسلام وہ عظیم دستور زندگی ہے جس نے فرد اورمعاشرے کی اصلاح،فلاح بہبوداورامن وسکون کےلیے ہر شخص کے حقوق وفرائض مقررکردیے ہیں، جن پر عمل کر کے ہرانسان اپنےمعاملات کو بطریق احسن حل کرسکتا ہے۔مولانا عبد الروف رحمانی جھنڈانگری  برصغیر کے معروف عالم دین اوربلند پایہ واعظ تھے ۔ آپ کو خطیب الہنداور خطیب الاسلام کے پر فخر القابات سے نوازا گیا تھا۔ آپ نے تصنیف وتالیف کے میدان میں بڑی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔آپ نےمتعددعلمی واصلاحی موضوعات پر لکھا ہے اورتقریباپچاس سے زیادہ کتب کے مؤلف بھی ہیں۔زیرتبصرہ کتاب ’’ حقوق ومعالات ‘‘ مولانا موصوف کی ہی ایک اہم کتاب ہے ، جس میں انہوں قرآن واحادیث ، وتاریخ اسلام، سیر وسوانح کی کتابوں سے حقوق ومعاملات کے موضوع پر ان نصوص وواقعات کو یکجاکردیا ہے جس سے ہماری زندگی میں روز مرہ کا واسطہ پڑ تا ہے ۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
رسول اکرم اور معاملات کی صفائی
حضرت ابوبکر کی بہترین معاملہ داری
ایک درہم خیانت کی سزا
غیر اقوا م کے ساتھ حسن سلوک
تحفہ کا نعم البدل
اخلاق حسنہ کی چند اور قسمیں
مسلمانوں کی عزت و احترام
گواہوں کی ایک تکریم
فاکہ کش خاندان کی امداد
فوائد و صلح
وعدہ کی پابندی
مشورہ میں امانت داری
تجارت میں راست بازی
رشتہ داروں کے حقوق
حقوق تیامی
مہمان کے حقوق
علماء کے حقوق
سلطان عادل کے حقوق
غلاموں کے حقوق
غیر مسلموں کے حقوق
جانوروں کے حقوق
پڑوسی کے حقوق
حقوق الوالدین
حقوق الزوجین
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

امام ابن حزم کی شخصیت علمی حلقوں میں تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ یہ امام ابن حزم کی کردارسازی کے موضوع پر لکھی کتاب الاخلاق والسیر کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں انہوں نے اخلاق اور معاشرتی روایات کا تجزیہ کیاہے۔ انہوں نے اس کتاب کی بنیاد کتاب و سنت کے راہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی تجربات ومشاہدات اورافکار وخیالات پر رکھی ہے ۔ اور زیادہ تر اپنے ذاتی تجرباتِ زندگی اور پند ونصائح کو ذکر کرتے ہوئے عنوانات قائم کئے ہیں۔اس کتاب کے معروف عنوانات تزکیۂ نفس، عقل مندی ،راحت وسکون،علم وعرفان،اخلاق وکردار، دوستی وخیر خواہی ، محبت ، عادات وخصال ، بری عادتیں اوران کا علاج،مدح پسندی کی خواہش،انسان کی عجیب وغریب عادتیں،اور علمی محفلیں وغیرہ ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہے ،اورعربی سے اردو ترجمے کا کام مولانامحمد یوسف ﷾آف راجووال کے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالرحمن یوسف نےسرانجام دیا ہے۔ اس کو شائع کرنےمیں حافظ عبد اللہ حسین روپڑی  آف کراچی اور عارف جاوید محمدی﷾ نےنمایاں کردار اداکیاہے۔اللہ ان سب کی محنتوں کو قبول فرمائے۔(آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
حیات و خدمات امام ابن حزم 
پیش لفظ
باب نمبر 1 تزکیہ نفس اور اخلاق و عادات کی اصلاح
باکمال اور دوسرے لوگوں میں فرق
سب سے بہترین کام اور اسے سرانجام دینے کا طریقہ
انسانیت کا ہدف اساسی
لوگوں کی مختلف اقسام
ہدف انسانیت تک رسائی
باب نمبر 2 عقل مندی اور راحت و سکون
خوش قسمتی اور بدنصیبی
مختلف خوبیوں پر فخر کرنا
زندگی کی حقیقت
پریشانی سے نجات
اہل وعیال اور ہمسایوں سے تعلقات
باب نمبر 3 علم و عرفان
تحصیل علم کو فوائد
نااہل کو تعلیم دینا
آدمی کو کون سا علم سیکھنا چاہیے؟
علم کی انتہا
علم اور جہالت کا کردار
باب نمبر 4 اخلاق و کردار
خلاف طبع کام کرنا
نقصان پہنچانے کا خواہش مند
محفلوں کے نقصانات
حکمران اور صاحب منصب لوگ
موت کی حقیقت
بدگمانی
مال و دولت کا مصرف
جسم اور جان کا مصرف
عفت و عصمت
مصنف کی عظمت
بدگمانی کرنا ہر موقع پر غلط نہیں
دولت کا مصرف
تعریف و توصیف کے مختلف انداز
باب 5 دوستی اور خیر خواہی
دوست کی ذمہ داریاں
معاشرتی اصول
دولت اور منصب کا استعمال
خیر خواہی کی تعریف
نصیحت اور چغل خوری
مروت اور چشم پوشی
دوست کی خیر خواہی
دوست کی بیوی کے متعلق سنی گئی بات
نصیحت کرنے کا صحیح طریقہ
باب 6 محبت
محبت کسے کہتے ہیں
محبت کی قسمیں
عورتوں سے محبت
خوش نصیب محب
محبت اور غیرت
باب نمبر 7 عادات و خصال
انداز زیست میں تبدیلی
استقامت اور اصرار میں فرق
دیانت داری اور زہد و قناعت
امید اور لالچ
دنیا سے بے نیازی کا فائدہ
پریشانیوں کی مثال
قدرت الہیہ کے کرشمے
باب نمبر 8 بری عادتیں اور ان کا علاج
خود پسندی
خامیوں کا علاج
خود پسندی شجاعت
حسب و نسب کا غرور
خود پسندی کی ایک عجیب و غریب صورت
لوگوں کی مدح و تعریف
عدل و انصاف
ایک انوکھی بات
ایک عجیب رویہ
پریشانیوں کی درجہ بندی
باب نمبر 9 انسان کی عجیب و غریب عادتیں
ظالم اور مظلوم کا ایک انوکھا انداز
غفلت اور تغافل میں فرق
صبر و تحمل اور آہ و بکا کس موقع پر؟
باب نمبر 10 راز جوئی ، مدح پسندی اور ناموری کی خواہش
اچھی یاد چھوڑنے کی آرزو
گزشتہ اقوام کی تاریخ
غلط کام میں محسن کی معاونت؟
باب نمبر 11 علمی محفلیں
تعلیمی محفل میں کس نیت سے بیٹھا جائے؟
مجلس علم میں بیٹھنے کے آداب
سوال کرنے کا انداز
حقیقی دولت مندی
تبلیغ دین کیسے؟
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

انسانیت کے لیے سب سے قیمتی چیز توحید ہے۔توحید وہ گوہر نایاب ہے جس کے ساتھ اللہ تعالی نے تمام انبیا کو مبعوث کیا ہے، اور یہ اللہ کا بندوں پر پہلا حق ہے۔ جس کے بغیر انسان کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب میں مولانا گوہر رحمان نے توحید کے موضوع پر بہترین انداز میں قلم کاری کی ہے ، اور عقلی طرز استدلال کے ذریعے توحید کے موضوع کو واضح کیا ہے ۔ غیر مسلم فلاسفہ اور مفکرین کے اقوال کو استعمال میں لاتے ہو ئے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ توحید انسانی فطرت ہے اور انسانوں کی اکثریت کا عقیدہ ہے۔ غیر اسلامی دنیا میں دعوت توحید کی ذمہ داری ادا کرنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک بے نظیر کتاب ہے۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
توحید کی حقیقت
عبادت کی حقیقت
سنت کا مفہوم
پہلا باب
خالقیت
خلق کے لغوی معنی
قرآنی طرز استدلال فطری ہے
قرآن کے طرز استدلال کی چند مثالیں
دوسرا باب
سلف صالحین اور فقہاء اسلام کا استدلال
امام جعفر صادق کا استدلال
امام ابو حنیفہ کا استدلال
امام مالک کا استدلال
امام شافعی کا استدلال
امام احمد بن حنبل کا استدلال
ایک اعرابی کا استدلال
علامہ اقبال کا استدلال
تیسرا باب
ایمان باللہ اور انسانی فطرت
علامہ طنطاوی کا استدلال
انیسویں صدی اور انسان کا ابتدائی تصور
چوتھا باب
تھیلز ملطس
انکسا گورس
اپیڈ وکلیز
سقراط
افلاطون
ارسطو
ہندوستان کی مذہبی کتابیں
جاپانی قوم کا تصور الٰہ
عربوں کا عقیدہ
فلاسفہ اسلام
پانچواں باب
مغربی فلاسفہ
ڈیکارٹ
بوسورتھ
نیوٹن
کلارم
روسو
ھرشل
چھٹا باب
جدید سائنس اور وجود باری تعالیٰ
ایٹمی سائنس کے انکشافات
ایک ملحد کی کتاب
علم نفسیات اور وجود باری تعالیٰ
ساتواں باب
نفس اور روح
ابن قیم کی تحقیق
اہل ہند کا عقیدہ
قدیم مصریوں کا عقیدہ
اہل یورپ کا عقیدہ
روح انسان کی ماہیت
آٹھواں باب
انسانوں کی اکثریت کا عقیدہ
عرب اللہ کی ہستی کو مانتے تھے
نواں باب
مالکیت
دسواں باب
اللہ تعالیٰ کے مالک الملک ہونے کا ذکر قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ کے مالک الملک ہونے کا ذکراحادیث رسول میں
گیارہواں باب
بائبل میں اللہ کی وحدانیت کا ذکر
رسول اللہ ﷺ اور نجران کے نصاریٰ کا مباحثہ
صرف اللہ کے مختار کل ہونے کے بارے میں
باہواں باب
مسئلہ الہ
الہ کے بارے میں آیات
الہ وہی ہو سکتا ہے جو بےبس کی فریاد سنتا ہے
تیرہواں باب
دانشوران عرب
زید بن عمرو بن نفیل
علاف بن شہاب تیمی
حافظ ابن کثیر کی تحقیق
چودہواں باب
رسالت و نبوت
الہام رحمانی
الہام شیطانی
رسالت و نبوت کے لغوی معنی
پندرہواں باب
سولہواں باب
سترہواں باب
اٹھارہواں باب
حاصل بحث
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم علمی شخصیات کو جنم دیا ہے جن میں مولانا ابراہیم سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال، علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں مولانا ابراہیم میر 1874ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سیالکوٹ مری کالج میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ہم جماعت رہے ۔مولاناکا گھرانہ دینی تھا ۔لہذا والدین کی خواہش پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور دینی تعلیم کے حصول کے لیے کمر بستہ ہوگے ۔اور شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے حضور زانوے تلمذ طے کیا۔ مولانا میر سیالکوٹی سید صاحب کے آخری دور کےشاگرد ہیں اور انہیں ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل ہے ۔مولانا سیالکوٹی نے جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫نے پڑہائی اللہ ان کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین ) مولانا مرحوم نے درس وتدریس ،تصنیف وتالیف، دعوت ومناظرہ، وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں مولانا نےنمایاں کردار اداکیا مرزائیوں سے بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری ﷫کے دست وبازوبنے رہے۔ مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 کتابیں تصنیف فرمائیں۔ شہادۃ القرآن قادیانیت کے رد میں ان کی ایک اہم ترین کتاب ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ جس میں حیاۃ عیسی علیہ لسلام پر بحث کی گئی ہے اور قر آن مجیدکی روشنی میں مرزائیوں کے دلائل واعتراضات کا مکمل رد کیا گیا ہے اس کتاب کی افادیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کتا ب کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مرکزی دفتر ،ملتان نے بارہا شائع کیااور بعض مدارس نے اس کو شامل بھی نصاب کیا ہے۔(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
شہادت القرآن حصہ اول
حرف اول
تقریظ
سخنے چند
دیباچہ شہادت القرآن
تمہید
مصنف کے بعض خواب
وجہ تصنیف
مقدمہ اولیٰ در بیان امکان خرق عادت
طریق ثبوت معجزات
مقدمہ ثانیہ در تشریح سنۃ اللہ
مقدمہ ثالثہ در خصائص حضرت عیسیٰ علیہ السلام
فصل اول در بیان عدم مصلوبیت حضرت عیسیٰ علیہ السلام
نقل اشتہار بناز مرزا صاحب قادیانی
خلاصہ عبارت انگریزی جارج سیل صاحب
فصل ثانی در اثبات حیات و رفع آسمانی
تحقیق لفظ ’’ توفی‘‘
کتب لغت میں توفی بمعنی میت لکھنے کی وجہ
نقشہ آیات توفی مع بیان قرینہ
تفسیر قولہ تعالیٰ ورافعک الی
تفسیر قولہ تعالیٰ مطہرک
امتناع صعود جسم کا جواب
رفع سماوی میں پہلی حکمت
ایضا دوسری حکمت
تیسری آیت تا نویں آیت
مضامین حصہ دوم
خطبہ و سبب تالیف
دیباچہ طبع ثانی از مصنف
مرزائے قادیانی کی پیش کردہ آیات کی قسم اول ، دوم ، سوم
قسم اول سے پہلی آیت یعیسی انی متوفیک
اس آیت سے مرزا صاحب کے استدلال کے غلط ہونے کی وجہ اول
دوسری وجہ
تیسری وجہ
چوتھی وجہ
قسم اول میں دوسری آیت
مرزا صاحب کے اس حدیث کو قبول کرنے کی دلیل قرار دینا
عذر اول کا جواب
قیامت کے روز کہنے کی مزید تفصیل
قسم اول میں تیسری آیت
قسم اول میں چوتھی آیت
قسم اول میں پانچویں آیت
قسم اول میں چھٹی آیت
قسم اول میں ساتویں آیت
تحقیق لفظ خلت
اس آیت کے حضرت ابوبکر صدیق کے پڑھنے پر مغالطہ دینا اور اس کا جواب
قسم دوم میں تیسری آیت
قسم سوم میں دوسری آیت
قسم سوم میں تیسری آیت
قسم سوم میں نویں آیت
قسم سوم میں دسویں
قسم سوم میں گیارہویں تا انیسویں آیت
قسم سوم میں بیسویں آیت
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

تمام انبیاء کرام علیہم السلام ایک ہی پیغام اور دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف ایک اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے ۔انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے۔ حضرت نوح نے ساڑھے نوسوسال کلمہ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی لا اله الا الله کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔زیرنظر كتاب ’’مفتاح الجنۃ‘‘ بھی اس موضوع پر شیخ محمد ظاہر ی کے خطبات کا مجموعہ ہے۔ اس میں موصوف نے انتہائی عمدہ انداز میں کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں لا اله الا الله کا معنی ومفہوم،حقیقت ،شرائط کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ اللہ تمام مسلمانوں کو صحیح معنوں میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا معنی ومفہوم جاننے او راس کے مطابق عقیدہ وعمل صالح اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقدیم
خطبہ نمبر 1
لاالہ الا اللہ کے ارکان اور مفہوم
سب سے پہلا رکن شہادتین
لاالہ الا اللہ کے نام
ارکان کلمہ توحید قرآن کی نظر میں
عروۃ وثقیٰ کیا ہے
بندوں کی اقسام
ارکان کلمہ توحید حدیث کی نظر میں
لاالہ الا اللہ کا معنی و مفہوم
وسیلہ کیا ہے
سورج کو سجدہ کرنے والا
مومن کا دوست کون ہے ؟
آیت کا شان نزول
خطبہ ثانی
لاالہ الا اللہ کی فضیلت
لاالہ اللہ کی شرائط
علم
یقین
قبول
انقیاد
خطبہ نمبر 3
صدق اور اس کے دلائل
اخلاص اور اس کے دلائل
محبت اور اس کے دلائل
محبت رسول کیا ہے
شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری اور ایک عیسائی کا واقعہ
خطبہ نمبر 4
لاالہ الا اللہ کی نقیض
نظریہ اور اس کے دلائل
ابن شاہ اور بابے بلوچ کے بارے میں موجودہ مشرکین کا عقیدہ
کلمہ توحید کو توڑنے والا دوسرا نظریہ اور اس کے دلائل
عبادت کا مفہوم
کلمہ توحید کو توڑنے والا تیسرا نظریہ اور اس کے دلائل
کلمہ توحید کو توڑنے والا چوتھا نظریہ اور اس کے دلائل
قبروں کو دھونا شرکیہ فعل ہے
کلمہ توحید کو توڑنے والا پانچواں نظریہ اور اس کے دلائل
کلمہ توحید کی فضیلت
دعوت کا آغاز کیسے ہو
لیڈی ڈیانا کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا
ایک صحابیہ کا ایمان افروز واقعہ
احمد رضا خاں بریلوی کی قرآنی آیت میں تحریف
پانچویں شرط
 

عبد المعز

محفلین


تبصرہ

جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیرنظر کتاب مشہور عالمِ دین اور جادو وغیرہ کے شرعی علاج کے ماہر شیخ وحید عبدالسلام بالی﷾ کے کی عربی تصنیف الصارم البتار فى التصدى للسحرة الأشرار كاترجمہ ہے جس میں انہوں نے جادو کی حقیقت،کتاب وسنت میں جادوگری کا حکم ، جادوکی مختلف صورتیں او رجادوگروں کے مختلف طریقے ہائےواردات ،جادو کاشرعی علاج او راس سے بچاؤ کے طریقے، نظربد کی حقیقت اوراس کا علاج وغیرہ جیسے اہم موضوعا ت سیر حاصل بحث کی ہے ۔ کتاب کے ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے۔ حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں۔ سب سے پہلے اس کتاب کا اردوترجمہ شائع کرنے کااعزاز ادارہ محدث ،لاہور کو حاصل ہوا ۔کتاب کی افادیت کےپیش نظر اب تک اس کتاب کے پاک وہند او رسعودی عرب میں کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں ۔ جس کو بہت زیادہ قبول عام حاصل ہوا۔ الحمد للہ بے شمارلوگ اس سے مستفید ہوچکے ہیں اور اس کتاب کوپڑھ انہوں نے خود اپنا علاج کیا او ر وہ شفا یاب ہوئے ۔ زیر تبصرہ ایڈیشن مکتبہ اسلامیہ ،لاہور کا شائع شدہ ہے جس کا شمار پاکستان میں منہج سلف پر معیاری کتب شائع کرنے والے صف اول کے ناشرین میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں مصنف ومترجم او ر ناشرین کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور عوام الناس کواس کتاب سے مزید راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)(م۔ا)

 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
تقریظ
مقدمہ از مصنف
مقدمہ طبع اول
باب1۔سحر کی تعریف اور جادو کا تعارف
باب2۔جادو قرآن وسنت کی روشنی میں
باب3۔جادو کی اقسام
باب4۔جنات کی نشانیاں اور انہیں حاضر کرنا
باب5۔شریعت میں جادو کا حکم
باب6۔جادو کا توڑ
جادو کی پہلی قسم
جادو کی دوسری قسم
جادو کی تیسری قسم
جادو کی چوتھی قسم
جادو کی پانچویں قسم
جادو کی چھٹی قسم
جادو کی ساتویں قسم
جادو کی آٹھویں قسم
جادو کی نویں قسم
جادو کے متعلق چند اہم معلومات
باب7۔جماع سے بندش کا جادو
جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر
باب8۔نظر بد
 
Top