الف نظامی

لائبریرین
اکثر کئی کتابوں کا سرورق پر کی گئی خطاطی اتنی دلکش ہوتی ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی انسان اس کتاب کو دیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی ایسی کتاب ہے تو براہِ کرم اس کا سرورق یہاں ضرور لگائیں۔
تحدہ عرب امارات سے شائع ہونے والے خطاطی کے مجلہ “حروفِ عربیہ” کا سرورق جس میں مشہور خطاط یوسف ذنون کو خطاطی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
01.jpg

تصویر نظر نہیں آرہی لہذا یہ ربط ملاحظہ ہو:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تصویر درست نظر نہیں آ رہی۔ میں نے ربط درست کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
خطاطی سے مجھے کچھ باتیں‌یاد آئیں۔ ایک تو یہ کہ خطا میں استعمال ہونے والی ط اور طی میں استعمال ہونے والی ط کا سائز فرق ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

خاور بلال

محفلین
خطاطی سے مجھے کچھ باتیں‌یاد آئیں۔ ایک تو یہ کہ خطا میں استعمال ہونے والی ط اور طی میں استعمال ہونے والی ط کا سائز فرق ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

میرے خیال میں خطاطی میں‌ حروف کی بناوٹ اور سائز ان کے سابقے یا لاحقے کی وجہ سے تبدیل ہوتا ہے۔ مثلا "عم اور "عا" میں‌عین کی بناوٹ ذرا مختلف نظر آتی ہے۔ اسی طرح سائز کا بھی فرق آتا ہوگا جیسے طا اور طی میں‌ط کا سائز مختلف ہے۔ یہ میرا اندازہ ہے۔ نظامی بھائ یا شاکر صاحب زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں۔
 
Top