کتاب " بُنیادی اردو" کی فہرست سے جمع کردہ غنہ والے الفاظ

الف نظامی

لائبریرین
کتاب کا تعارف
نام کتاب: بُنیادی اردو
مُرتّبہ: ڈاکٹر ابُواللّیث صِدیقی
مرکزی اُردُو بورڈ ، 36 - جی ، گلبرگ ، لاہور

بنیادی اردو کا مقصد اردو کے ایسے بنیادی الفاظ کی ایک فہرست مہیا کرنا ہے جو روزمرہ بول چال میں زیادہ کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔ ان الفاظ کی مدد سے وہ لوگ ، جن کی مادری زبان اردو نہیں ، اردو میں بڑی آسانی سے اپنے خیالات ادا کر سکتے اور سماجی ا ور کاروباری گفتگو میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ لغت اردو کے مشہور محقق ، ناقد اور معلم جناب ڈاکٹر ابُواللّیث صِدیقی ، صدر شعبہ اردو ، جامعہ کراچی کے زیر نگرانی مرتب ہوا ہے۔ اس لغت کو جدید لسانیاتی اصولوں کی روشنی میں لسانیات کے ماہروں کی ایک جماعت نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ امید ہے کہ اس کی اشاعت سے اردو کی وسعت اور ہمہ گیری میں اضافہ ہوگا۔
احمد الدین اظہر
ڈائرکٹر ، مرکزی اردو بورڈ ، لاہور

طابع: میزان پرنٹنگ پریس ، 27 بی ، شاہ عالم مارکیٹ ، لاہور

معاونین:
مس عارفہ عباسی ، ایم اے ، شعبہ اردو ، کراچی
عبد السلام ، ایم اے ، سینئر لکچرار ، گورنمنٹ کالج کراچی
ڈاکٹر اسلم فرخی ، ایم اے ، پی ایچ ڈی ، لکچرار گورنمنٹ کالج ، کراچی
انجم اعظمی ، ایم اے ، لکچرار گورنمنٹ کالج ، کراچی
جمیل اختر خاں ، ایم اے ، اسسٹنٹ لکچرار ، شعبہ اردو ، کراچی یونیورسٹی

بار اول: 1965
 

الف نظامی

لائبریرین
آ / ا :
آن٘دھی
آن٘سو
آن٘کھ
آن٘گن
ان٘دھیرا
ان٘گڑائی
اُن٘گلی
ان٘گوٹھا
ان٘گوٹھی
ان٘گور
ان٘گیٹھی
اون٘ٹ
اُون٘چا
اُون٘گھ
این٘ٹ
 

الف نظامی

لائبریرین
حرف پر ن غنہ کی علامت کیسے لگائیں:
اگر آپ کے کی بورڈ میں ن غنہ کی علامت ◌٘ موجود نہیں ہے تو اس کے لیے مائیکرو سافٹ ورڈ میں 658 لکھ کر آلٹ + ایکس دبائیں تو یہ علامت نمودار ہو جائے گی۔
 
Top