ڈیکوٹائپ نستعلیق اوپن ٹائپ کا ورڈ سے ڈائرکٹ نمونہ

السلام علیکم دوستو
یہ رہا ڈیکو ٹائپ نستعلیق کا مایکروسافٹ ورڈ اور فونٹ کریٹر سے ڈائرکٹ نمونہ، فی الوقت جوڑوں کا تجزیہ 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، نکتے میں نے ابھی ڈس ایبل رکھے ہیں اسلئے نکتے نظر نہیں آرہے باقی چونکہ ابھی تک کرننگ وغیرہ کچھ پر بھی کام نہیں ہوا ہے اسلئے نمونے کی حالت تھوڑی سے خوفناک ہے امید ہے احباب ڈریں گے نہیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں گے۔
aCUEKtB.png
1CVt8YX.jpg
c8PAGbz.jpg
jJd9hSl.jpg

اور اسی فائل کا pdf فائل یہاں سے اتار سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اور اسی فائل کا pdf فائل یہاں سے اتار سکتے ہیں۔
یہ پی ڈی ایف فائل نہیں کھل رہی۔ نیز سیمپل کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ گلفس کی بیرنگز درست نہیں ہیں۔ وولٹ میں کرننگ دینے سے قبل تمام گلفس پر یکساں بیرنگ اپلائی کریں تاکہ آپس میں ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔
 
پی ڈی ایف کا ربطہ اپڈیٹ کردیا ہے، جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے الحال فونٹ کا صرف تجزیہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے باقی سارا کا کام ابھی باقی ہے، انشاء اللہ آہستہ آہستہ فونٹ مکمل ہوجائے گا۔
 
عارف سے کل بات ہوئی تھی، عارف کہہ رہا تھا کہ جمیل نوری نستعلیق کے لگیچرز میں کچھ غلطیاں موجود ہے، وہ چاہ رہا ہے کہ اسبار ریلیز سے پہلے ایک بار پھر اسکی مکمل پروف ریڈنگ کرلے تاکہ اِسبار لگیچرز کی غلطیاں نہ ہو۔ اسطرح فونٹ کو بار بار ریلیز نہیں کرنا پڑھے گا
 
میرے حساب سے ابھی دو تین مہینے ہونگے یہ کام مکمل ہونے میں، ویسے جہاں تک میرا اندازہ ہے عارف پروف وغیرہ دیکھنے والا بندہ نہیں ہے اسکیلئے وہ کوئی پروگرام وغیرہ لکھ رہے ہونگے اور شاید لگیچرز کی پڑھتال میں آپکا بھی حصہ اجائے۔
 

آصف اثر

معطل
میرے حساب سے ابھی دو تین مہینے ہونگے یہ کام مکمل ہونے میں، ویسے جہاں تک میرا اندازہ ہے عارف پروف وغیرہ دیکھنے والا بندہ نہیں ہے اسکیلئے وہ کوئی پروگرام وغیرہ لکھ رہے ہونگے اور شاید لگیچرز کی پڑھتال میں آپکا بھی حصہ اجائے۔
اچھا۔۔۔ اسی بات کا ذکر ابن سعید نے کچھ دنوں قبل کیا تھا کہ وہ 24،25 اکتوبر کو فانٹ کی پروف ریڈنگ کے لیے ایک ٹول جاری کرنے والے ہیں:
در اصل اس ویک اینڈ پر ہم ایک ٹول جاری کرنے والے ہیں جس کی مدد سے فونٹ کی پروف ریڈنگ سہل ہو سکے گی۔
لیکن دو تین مہینے پھر بھی بہت زیادہ ہیں۔
 
جی بلکل یہی ٹول ہوگا، آپنے شاید کبھی فونٹ پر کام نہیں کیا ہوگا، اگر کیا ہوتا تو آپ یہ نہ کہتے کہ دو تین مہینے زیادہ ہے، خیر امید ہے ان شاء اللہ اس سے جلد ہوجائے گا لیکن پہلے یہ ٹول تو ریلیز ہوجائے پھر دیکھتے ہیں کہ کب تک ہوجائے گا۔
 
Top